ماہ رمضان, عبادات کے ساتھ ایک دوسرےکا خیال بھی رکھیں

کوثر ضیاء

ماہ رمضان کی آمد آمد کا شور تھااور یہ بابرکت مہینہ آ ہی پہنچا ۔رمضان المبارک،جس کے صبح و شام ایک بندہ مومن کو کتنا خدا کے قریب کر دیتے ہیں۔ رحمتوں، برکتوں اور رب کریم کی مغفرتوں کے دن، سونا بھی عبادت ہےاور جاگنا بھی ،کھانا پینا بھی عبادت اورایک دوسرے کا خیال رکھنا بھی عبادت ،عجیب لذت و سرور کے دن ہم مسلمانوں کا نصیب بنتے ہیں۔ اس بابرکت مہینے میں مصروفیت دو چند ہو جاتی ہے۔ ایسے میں خواتین کے لئے ایک نیا امتحان ہے۔ایسا امتحان جو ان کو پریشان نہیں کرتا بلکہ سرخرو کرتا ہے۔ اپنی عبادات کا بھی خیال رکھنا ہے اور دوسروں کے لئے بہترین ماحول بھی رکھنا ہے۔ سحری اور افطاری کے خاص اوقات کار کے لئے کر ہمت کس لینی ہے تاکہ تمام افراد خانہ کو وقت پر ہر چیز میسر ہو۔ ان کو وقت پر جگانا،ہر ایک فرد کی صحت اور ضرورت کو مدنظر رکھ کر خوراک کا خیال رکھنا۔

سمجھدار اور بہترین خاتون خانہ وہی ہو سکتی ہے جو موسم کو بھی مدنظر رکھے، پسند و ناپسند کا بھی خیال رکھے ۔عمر اور مزاج کے ساتھ بجٹ کا بھی خیال رکھے،تو گویا اس کے لئے جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ سخت مہنگائی کے دور میں ہر چیز کا پورا کرنا انتہائی مشکل بلکہ ناممکن دکھائی دیتا ہے۔ اس کے لئے کسی امتحان سے کم نہیں وہ کوشش کرتی ہے کہ کھانا ضائع نہ ہو، نہ فالتو بنے اور نہ ہی زیادہ بن جانے کے بعد خراب ہو کر پھینک دیا جائے۔ کھانا اگر زیادہ پک جائے تو وہ ضرورت کے مطابق نکال کر باقی اچھی طرح پیک کرکے فریز کر سکتی ہے تاکہ ہفتے ،دس دن بعد دوبارہ نکال کر استعمال ہو سکے۔ مثلاً آئےروز چنے ابالنا تو سراسر وقت کا ضائع کرنا ہے۔ ایک مناسب مقدار میں چنے ابال کر مختلف پیکٹوںمیں سنبھال کررکھےجاسکتےہیں۔ ضرورت کے مسالہ جات ایک دفعہ تیار کرکے رکھے جا سکتے ہیں تاکہ ضرورت کے وقت فوراً مل جائیں۔ دال کے یا بیسن کے بھلے بھی ایسی چیز ہے کہ روز روز گرمی کے موسم میں چولہے یا کڑاہی کے آگے کھڑا ہونا بھی مشکل اور وقت کا زیاں بھی ہے۔ کیوں نہ ایک ہی مرتبہ تیار کر کے سنبھال لئے جائیں اور جتنی ضرورت ہو نکال کر استعمال ہو جائیں۔

اب یہ گزرے وقتوں کی کہانی بن گئی کہ گھر کے تمام افراد چاہے نوکری پیشہ ہوں یااسکول کالج جانے والے ہوں شام کو ایک ہی وقت پر واپسی ہو گی اور اکٹھے ہی افطاری کا دستر خوان سجے گا۔ اب ایسا نہیں ہو سکتا اب دفتروں ،کاروبار،کالجوں اور یونیورسٹیوں کے اوقات کار تبدیل ہو چکے ہیں۔ یہ تو ہو سکتا ہے کہ سحری سب اکٹھے کر لیں۔ افطاری اکٹھا کرنا مشکل ہےا سلئے خاتون خانہ کی ذمے داریاں بھی زیادہ ہو گئی ہیں۔ ایسی باہمت خاتون نے مختلف وقتوں میں آنے والے گھر کے افراد کو اس وقت کی مناسبت سے پوچھنا ، سرو کرنا اور گھر میں سارے ہی تو روزہ دار نہیں ہے نا۔ گھر کے بزرگ بھی ہیں۔ اور بیمار بھی۔ ان کا کھانا ،ان کے اوقات بالکل مختلف ہیں اور چھوٹے بچے بھی جن کو ہر وقت کچھ نہ کچھ چاہئے ہونا ہے۔ گھروں میں صفائی ستھرائی اوردھلائی کے لئے آنے والی ماسیوں کےاوقات کار بھی مختلف ہوتے ہیں۔ ان سے کام بھی کروانا ہے اور نگرانی بھی کرنی ہے۔ مہینہ آتاہے تو پھر گزرنے کا پتہ بھی نہیں چلتا عید کی تیاریاں بھی تو ساتھ ساتھ ہی کرنی ہیں۔

بہنوں ،بیٹیوں ، نندوں کو بھی تو عیدی بھجوانی ہے۔ گھر میں کام کرنے والے خدمت گزاروں کا بھی حصہ نکالنا ہے۔ غرض ایک دوڑ ہے اور کہیں بھی ذرا سی غفلت ہوئی تو سمجھو بہت کچھ خراب تو ہو گا ہی خاتون خانہ کا امیج ضرور متاثر ہو گا۔

کبھی ہم نے سوچا ہے کہ یہ سارے کام کوئی مرد بھی کر سکتا ہے یا نہیں، یہ زبردست صلاحیت صرف اور صرف عورت کو خدا تعالیٰ نے عطا کی ہے اور یہ خاتون خانہ جبکہ ورکنگ ویمن بھی ہو اور ان تمام ذمہ داریوں کو بہ احسن طربق نبھا رہی ہوتو اس کو ’سلیوٹ‘ ہی کیا جا سکتا ہے۔ اللہ تعالی ہم سب کو رمضان المبارک کی برکتوں اور رحمتوں سے فیضاب کرے۔

Share This:

اسلامی مضامین

  • 13  اپریل ،  2024

مفتی محمد راشد ڈسکویآج کل ہر طرف مہنگائی کے از حد بڑھ جانے کے سبب ہر بندہ ہی پریشان نظر آتا ہے، کسی بھی مجلس میں شرکت کی...

  • 13  اپریل ،  2024

مولانا نعمان نعیمرسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے ایک بالشت برابر زمین بھی ظلماً لی ، قیامت کے دن اُسے سات زمینوں...

  • 12  اپریل ،  2024

حضرت اوس بن اوس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن...

  • 11  اپریل ،  2024

حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:یہ بیچارے غلام اور ملازم...

  • 10  اپریل ،  2024

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص لوگوں کے احسان کا شکریہ...

  • 10  اپریل ،  2024

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم.حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کا بیان ہے۔ انہوں نے فرمایا :دعا آسمان اور زمین کے...

  • 09  اپریل ،  2024

حضرت انس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جب شب قدر آتی ہے تو جبرئیل علیہ...

  • 09  اپریل ،  2024

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابو اُمامہ رضی اللہ عنہٗ کا بیان ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے...

  • 09  اپریل ،  2024

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت عبداللہ بن بریدہ رضی اللہ عنہٗ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ...

  • 08  اپریل ،  2024

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: ہمارا گاڑیوں کی خریدوفروخت کا کاروبار ہے۔ ایک اور شخص ب نئی...

  • 08  اپریل ،  2024

ماہ شوال کے چھ روزے، جو شوال کی دُوسری تاریخ سے شروع ہوتے ہیں، مستحب ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:...

  • 08  اپریل ،  2024

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، فرماتی ہیں کہ جب رمضان کا آخری عشرہ آتا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پوری...

  • 08  اپریل ،  2024

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمجناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ مبارک ہے، جو شخص عید کے دن تین سو مرتبہ سبحان...

  • 07  اپریل ،  2024

مفتی محمد مصطفیٰحضرت سہل بن سعدؓ سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺنے فرمایا :’’میری امت کے لوگ بھلائی پر رہیں گے، جب تک وہ روزہ...

  • 07  اپریل ،  2024

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :جو...

  • 07  اپریل ،  2024

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:...

  • 07  اپریل ،  2024

مولانا نعمان نعیم’’زکوٰۃ‘‘ اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ایک اہم رکن ہے۔ قرآن وسنت میں زکوٰۃ کی فرضیت اور فضیلت و...

  • 06  اپریل ،  2024

سید صفدر حسینامام موسیٰ کاظمؒ، حضرت امام جعفر صادقؒ کے صاحبزادے ہیں۔ آپ کی والدہ ماجدہ حمیدہ بربریہ اندلسیہ تھیں۔ آپ...

  • 06  اپریل ،  2024

مولانا اطہرحسینیو ں تو اس کارخانۂ عالم کی سب ہی چیزیں قدرت کی کرشمہ سازیوں اور گلکاریوں کے ناطق مجسمے، اسرارورموز کے...

  • 06  اپریل ،  2024

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ ایک مرتبہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تکیہ کا سہارا لگائے بیٹھے...