علم و عمل کا روشن باب حضرت امام موسیٰ کاظمؒ
- 06 اپریل ، 2024
- Web Desk
- اسلامی مضامین
سید صفدر حسین
امام موسیٰ کاظمؒ، حضرت امام جعفر صادقؒ کے صاحبزادے ہیں۔ آپ کی والدہ ماجدہ حمیدہ بربریہ اندلسیہ تھیں۔ آپ کی پیدائش ماہِ صفر ۱۲۸ھ میں مکہ معظمہ و مدینہ منورہ کے درمیان ایک مقام ابواء میں ہوئی اور وفات مشہور عباسی خلیفہ ہارون رشید کے عہد خلافت میں بروز جمعہ ۵؍ رجب ۱۸۳ھ کو ہوئی۔ کہا جاتا ہے خلیفہ ہارون رشید نے آپ کو بغداد بلایا اور پھر شک کی بناء پر آپ کو بغداد کے مضافات میں نظر بند کر دیا جو بعد میں کاظمین شریفین کہلانے لگا۔ یہ بھی روایت ہے کہ ہارون رشید کی ایماء سے آپ کو زہر دیا گیا اور آپ کی شہادت واقع ہوئی۔
آپ نے اپنے والد بزرگوار کی جانشینی کے فرائض بہ کمال و حسن و خوبی انجام دیئے اور اپنے والد محترم امام جعفر صادقؒ کی خدمت میں رہ کر طریقت کی منزلیں طے کیں۔ امام موسیٰ کاظمؒ اپنے والد بزرگوار کی وفات کے بعد ۲۰ سال کی عمر میں مسند پر جلوہ افروز ہوئے۔ آپ خاموش طبع انسان تھے۔ اپنے اوقاتِ عزیز عبادت و ریاضت اور درود و ظائف میں بسر فرماتے۔مجلس میں جب تک کوئی سوال نہ کرتا، خاموش رہتے۔ داد و دہش وراثت میں ملی تھی۔ صبر و تحمل، ضبط و برداشت آپ کے اوصافِ حمیدہ تھے۔ غصے کو پی جانے کی صفت آپ میں غالب تھی۔ کاظم الغیظ غصے کو پی جانے والے تھے۔
اس لئے کاظم کے لقب سے ملقب ہوئے۔ ابن حجر مکی روایت کرتے ہیں کہ امام ابو حنیفہؒ جب مدینہ منورہ تشریف لائے تو حضرت امام جعفر صادقؒ کی خدمت میں حاضر ہوئے جو ہم عمر بھی تھے اور امام موصوف نے آپ سے کسب فیض بھی کیا۔ امام ابو حنیفہؒ تو شاگرد حضرت امام باقرؒ کے تھے، مگر آپ کے فرزند جلیل امام جعفر صادقؒ سے بھی ارشادات حاصل کئے۔ جب امام موصوف حضرت امام جعفر صادقؒ سے ملنے تشریف لائے تو اس وقت آپ موجود نہیں تھے اور آپ کے خورد سال فرزند امام موسیٰ کاظمؒ موجود تھے۔
امام ابو حنیفہؒ نے ان کی دل جمعی کی خاطر کچھ علمی سوالات کئے۔ خورد سال موسیٰ کاظمؒ نے نہایت شرح و بسط سے جوابات دیئے کہ امام ابو حنیفہؒ نے آپ کو گود میں اٹھا کر پیشانی چوم لی۔ امام موسیٰ کاظمؒ اپنے والد محترم کی وفات کے بعد صرف ۲۰ سال کی عمر میں مسند پر جلوہ افروز ہوئے۔ اپنے ہم عصر علماء و عرفاء میں افضل ترین تھے اور خاموش طبع تھے ۔اپنے اوقات عبادت و ریاضت میں گزارتے۔
مجلس میں جب تک کوئی سوال نہ کرتا، خاموش رہتے۔ غریبوں اور مسکینوں کی مدد فرماتے۔ عباسی خلیفہ منصور کے عہد میں آپ نے ۱۵۷ھ تک پُر سکون زندگی گزاری۔ منصور کے بعد اس کے بیٹے خلیفہ مہدی نے دشمنوں کے بھڑکانے پر ۱۶۴ھ میں شک کی بناء پر آپ کو قید کر دیا اور ایک سال تک آپ قید میں رہے۔ اس کے بعد آپ کو رہا کر دیا گیا۔
مہدی کی وفات کے بعد اس کے بیٹے خلیفہ ہارون رشید کو کچھ درباریوں اور بنو عباس کے افراد نے امام موصوف کے خلاف بد ظن کیا اور اپنے بزرگوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس نے بھی آپ کو گرفتارکر لیا۔ آپ نے اسی عالمِ اسیری میں ۱۸۳ھ میں داعی اجل کو لبیک کہا اور بغدادکے قریب کاظمین شریفین میں مدفون ہوئے
اسلامی مضامین
مہنگائی و معاشی بدحالی کے اسباب اور اُن کا حل
- 13 اپریل ، 2024
مفتی محمد راشد ڈسکویآج کل ہر طرف مہنگائی کے از حد بڑھ جانے کے سبب ہر بندہ ہی پریشان نظر آتا ہے، کسی بھی مجلس میں شرکت کی...
کسی کے مال و جائیداد پر ناجائز قبضہ
- 13 اپریل ، 2024
مولانا نعمان نعیمرسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے ایک بالشت برابر زمین بھی ظلماً لی ، قیامت کے دن اُسے سات زمینوں...
جمعہ کے دن درود کی کثرت
- 12 اپریل ، 2024
حضرت اوس بن اوس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن...
ملازموں سے برادرانہ برتائو کیا جائے
- 11 اپریل ، 2024
حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:یہ بیچارے غلام اور ملازم...
محسن کا شکریہ
- 10 اپریل ، 2024
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص لوگوں کے احسان کا شکریہ...
دعا کی قبولیت کا ذریعہ
- 10 اپریل ، 2024
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم.حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کا بیان ہے۔ انہوں نے فرمایا :دعا آسمان اور زمین کے...
عیدالفطر کا دن
- 09 اپریل ، 2024
حضرت انس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جب شب قدر آتی ہے تو جبرئیل علیہ...
شب عید کا قیام
- 09 اپریل ، 2024
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابو اُمامہ رضی اللہ عنہٗ کا بیان ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے...
نمازِ عید سے پہلے کچھ کھانا مستحب ہے
- 09 اپریل ، 2024
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت عبداللہ بن بریدہ رضی اللہ عنہٗ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ...
فکسڈ کمیشن یا مضاربت کے طور پر رقم لے کر گاڑی بک کروانے کے لیے رقم دینا اور رقم ڈوب جانا
- 08 اپریل ، 2024
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: ہمارا گاڑیوں کی خریدوفروخت کا کاروبار ہے۔ ایک اور شخص ب نئی...
ماہ شوال کے چھ روزے
- 08 اپریل ، 2024
ماہ شوال کے چھ روزے، جو شوال کی دُوسری تاریخ سے شروع ہوتے ہیں، مستحب ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:...
آخری عشرہ میں عبادت کا اہتمام
- 08 اپریل ، 2024
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، فرماتی ہیں کہ جب رمضان کا آخری عشرہ آتا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پوری...
عید کے دن مرحومین کو ثواب
- 08 اپریل ، 2024
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمجناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ مبارک ہے، جو شخص عید کے دن تین سو مرتبہ سبحان...
روزہ افطار کرنے اور افطار کروانے کی فضیلت و اہمیت
- 07 اپریل ، 2024
مفتی محمد مصطفیٰحضرت سہل بن سعدؓ سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺنے فرمایا :’’میری امت کے لوگ بھلائی پر رہیں گے، جب تک وہ روزہ...
محض حصول ثواب کے لیے روزہ
- 07 اپریل ، 2024
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :جو...
رمضان کا روزہ قصداً چھوڑنا
- 07 اپریل ، 2024
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:...
زکوٰۃ: ایک اہم دینی فریضہ
- 07 اپریل ، 2024
مولانا نعمان نعیم’’زکوٰۃ‘‘ اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ایک اہم رکن ہے۔ قرآن وسنت میں زکوٰۃ کی فرضیت اور فضیلت و...
عربی زبان کی عظمت و اہمیت
- 06 اپریل ، 2024
مولانا اطہرحسینیو ں تو اس کارخانۂ عالم کی سب ہی چیزیں قدرت کی کرشمہ سازیوں اور گلکاریوں کے ناطق مجسمے، اسرارورموز کے...
اللہ تعالیٰ کے عذاب سے بے خوفی
- 06 اپریل ، 2024
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ ایک مرتبہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تکیہ کا سہارا لگائے بیٹھے...
جلد باز نمازی
- 06 اپریل ، 2024
جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو نماز میں دعا مانگتے دیکھا لیکن اس نے نہ تو اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء کی اور...