روزہ افطار کرنے اور افطار کروانے کی فضیلت و اہمیت
- 17 اپریل ، 2023
- Web Desk
- اسلامی مضامین

مفتی محمد مصطفیٰ
حضرت سہل بن سعدؓ سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺنے فرمایا :’’میری امت کے لوگ بھلائی پر رہیں گے، جب تک وہ روزہ جلد افطار کرتے رہیں گے۔‘‘(صحیح مسلم، کتاب الصيام)حضرت ابو ہریرہؓ سے مروی حدیث قدسی میں اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے :’’میرے بندوں میں مجھے پیارے وہ ہیں جو افطار میں جلدی کریں۔‘‘(صحیح ابن حبان)حضرت یعلیٰ بن مرہ ؓسے روایت ہے کہ حضور نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اﷲ تعالیٰ کو تین چیزیں پسند ہیں :اخیر وقت تک سحری مؤخر کرنا۔(غروب ہوتے ہی) فوراً افطار کرنا۔نماز میں (بہ حالتِ قیام) ایک ہاتھ کو دوسرے ہاتھ پر رکھنا۔
گویا معلوم ہوا کہ رمضان المبارک میں بروقت روزہ افطار کرنا نہ صرف بے شمار فضائل و روحانی فیوض و برکات کا حامل ہے، بلکہ اس وقت کی فضیلت یہ بھی ہے کہ افطار کے وقت روزے دار کی دعا کو رد نہیں کیا جاتا۔ حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے کہ مجھے اپنے بندوں میں سب سے زیادہ پسند وہ ہیں جو افطار میں جلدی کرنے والے ہیں۔
روزہ کھولنے کے صحیح وقت کے بارے میں حدیث مبارکہ ہے کہ جب رات اس طرف آنی شروع ہو اور دن اس طرف پلٹنا شروع ہو اور سورج ڈوب جائے تو روزے دار کے روزہ کھولنے کا وقت ہو گیا۔ (متفق علیہ )یعنی مشرق کی طرف سے اگر رات کی تاریکی بلند ہونی شروع ہو جائے اور معلوم ہو کہ تاریکی ابھرتی چلی آ رہی ہے اور دوسری طرف مغرب کی جانب سے سورج غروب ہو چکا ہو اور دن پلٹ رہا ہو تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ روزہ کھولنے کا وقت ہو گیا ہے اور آپ کو فوراً روزہ کھول لینا چاہیے روزہ کھولنے کا وقت ہوتے ہی بلا تاخیر روزہ کھول لینا چاہیے ۔اگر ایک منٹ اذانِ مغرب کے لیے صبر کرے تو بھی اچھا ہوگا۔
رسولِ اکرم ﷺنے ارشاد فرمایا:’’جو شخص اس مہینے میں اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کا قرب حاصل کرنے کے لیے کوئی غیر فرض عبادت ادا کرے گا،تو اسے دوسرے زمانے کے فرضوں کے برابر اس کا اجر ملے گا اور اس مہینے میں فرض ادا کرنے کا ثواب دوسرے زمانے کے ستّر فرضوں کے برابر ملے گا۔یہ صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا بدلہ جنّت ہے،یہ ہم دردی اور غم خواری کا مہینہ ہے،اور یہی وہ مہینہ ہے، جس میں مومن بندوں کے رزق میں فراخی اور اضافہ کیا جاتا ہے۔
جس نے اس مہینے میں کسی روزے دار کو افطار کرایا، تو یہ اس کے لیے گناہوں کی مغفرت اور آتشِ دوزخ سے آزادی کا ذریعہ ہوگا،اسے اس روزے دار کے برابر ثواب دیا جائے گا، بغیر اس کے کہ روزے دار کے ثواب میں کوئی کمی کی جائے۔آپﷺ سے عرض کیا گیا کہ، یا رسول اللہﷺ! ہم میں سے ہر ایک کو تو افطار کرانے کا سامان (وسائل) میسّر نہیں ہوتے ؟
آپﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ یہ ثواب اس شخص کو بھی دے گا،جو دودھ کی تھوڑی سی لسّی پر، یا صرف پانی ہی کے گھونٹ پر کسی روزے دار کو افطار کرا دے اور جو کوئی کسی روزے دار کو پورا کھانا کھلا دے، اسے اللہ تعالیٰ حوضِ کوثر سے ایسا سیراب کرے گا کہ جس کے بعد اسے کبھی پیاس ہی نہیں لگے گی،تاآنکہ وہ جنّت میں پہنچ جائے گا۔‘‘ (بیہقی)
اسلامی مضامین
شب عید کا قیام
- 22 اپریل ، 2023
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابو اُمامہ رضی اللہ عنہٗ کا بیان ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے...
عید کے دن مرحومین کو ثواب
- 22 اپریل ، 2023
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمجناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ مبارک ہے، جو شخص عید کے دن تین سو مرتبہ سبحان...
عیدگاہ تک آمدورفت کیلئے الگ الگ راستہ اختیار کرنا
- 22 اپریل ، 2023
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عیدگاہ جانے کے لیے ایک راستہ اور واپسی کے لیے...
نمازِ عید سے پہلے کچھ کھانا مستحب ہے
- 22 اپریل ، 2023
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت عبداللہ بن بریدہ رضی اللہ عنہٗ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ...
جُمعتہُ الوداع رمضان کریم کے رُخصت ہوتے مقدس لمحات
- 21 اپریل ، 2023
حکیم محمد سعید شہیدرحمت و مغفرت کے موسم بہار رمضان کریم کے مقدس اور بابرکت شب و روز کو الوداع کہنے سے قبل ہمیں اس امر کا...
الوداع، ماہ رمضان، الوداع
- 21 اپریل ، 2023
مولانا نعمان نعیمماہِ صیام یعنی رمضان المبارک جسے رحمت،مغفرت اور جہنم سے نجات کا مقدس مہینہ قرار دیا گیا ہے،اپنی تمام...
جُمعتہُ الوداع
- 21 اپریل ، 2023
حکیم محمد سعید شہیدرحمت، مغفرت اور نیکیوں کے فروغ اور حصول سعادت کے موسم بہار نے اپنی رخصت کا اعلان کر دیا۔ اس ماہِ مبارک...
جمعتہ الوداع
- 21 اپریل ، 2023
حکیم محمد سعید شہیدماہِ صیام ،رمضان کریم کے مقدس اور بابرکت شب و روز کو الوداع کہنے سے قبل ہمیں اس امر کا جائزہ لینا...
الوداع، ماہِ رمضان، الوداع
- 21 اپریل ، 2023
مفتی محمد نعیمرحمت،مغفرت اور جہنم سے نجات کا مقدس مہینہ اپنی تمام تر رحمتوں اوربرکتوں سمیت ہم سے جدا ہونے کو ہے۔ پتا...
جمعہ کے دن درود کی کثرت
- 21 اپریل ، 2023
حضرت اوس بن اوس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن...
عیدالفطر کا دن
- 20 اپریل ، 2023
حضرت انس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جب شب قدر آتی ہے تو جبرئیل علیہ...
ماہ شوال کے چھ روزے
- 20 اپریل ، 2023
ماہ شوال کے چھ روزے، جو شوال کی دُوسری تاریخ سے شروع ہوتے ہیں، مستحب ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:...
بیوہ اور مسکین کی مدد کرنے والا
- 20 اپریل ، 2023
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’جو شخص کسی بیوہ اور مسکین...
روزہ اور تراویح
- 20 اپریل ، 2023
حضرت عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بے شک اللہ تعالیٰ نے...
روزہ ڈھال ہے
- 18 اپریل ، 2023
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا...
سحری کھانا
- 18 اپریل ، 2023
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے...
ریان۔جنت کا ایک دروازہ
- 18 اپریل ، 2023
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔...
جنت کے دروازوں سے داخلہ
- 18 اپریل ، 2023
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ جو...
رمضان کی برکات
- 18 اپریل ، 2023
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے...
روزہ ، خاص اللہ کے لیے ہے
- 17 اپریل ، 2023
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔...