رمضان المبارک کی تیاری....

فرحی نعیم،کراچی

ماہِ رمضان کا چاند نظر آتا نہیں کہ ہر طرف نور ہی نور، خیر ہی خیر کے اُجالے بکھرنے لگتے ہیں۔ بلاشبہ وہ خوش قسمت ہیں، جنہیں ایک بار پھر رمضان المبارک کی ساعتیں میسّر آئیں گی کہ اس ماہِ مبارک کا ایک ایک لمحہ اللہ کی بے پناہ رحمتوں، مغفرتوںاور عنایتوں کے حصول کا ذریعہ بنتا ہے۔عمومی طور پر خواتین کی رمضان المبارک میں ذمّے داریاں خاصی بڑھ جاتی ہیں، تو ماہِ شعبان کے آخری ہفتے میںرمضان کی تیاریوں میںزیادہ فوقیت گھر کی اضافی صفائی ستھرائی اور دھلائی وغیرہ کو دی جاتی ہے۔ سحر و افطار کے لیے ڈھیروں لوازمات، فروزن آئٹمز کی خریداری کے لیے مارکیٹس کے چکر لگتے ہیں۔ بلاشبہ یہ اموربھی اپنی جگہ اہم ہیں، لیکن اپنی ساری توجّہ ان ہی کی انجام دہی تک مرکوز رکھنا مناسب نہیں۔ سرورِ کونین ﷺ فرماتے ہیں، ’’جب شعبان کا مہینہ آئے، تو اپنے نفسوں کو رمضان المبارک کے لیے پاک کرو اور اپنی نیّتوں کو اچھا کرو کہ بے شک شعبان کی بزرگی ایسی ہے، جیسے میری عظمت و بزرگی تم لوگوں پر ہے۔‘‘ بلاشبہ ’’دُنیا میں کام یابی ان ہی کا مقدر بنتی ہے، جنہیں اپنی ترجیحات کا تعیّن کرنا آتا ہے۔ لہٰذا ماہِ شعبان کے آخری عشرے میں اپنی ترجیحات کچھ اس طرح طے کریں کہ ماہِ رمضان کو اس کی اصل روح کے مطابق گزارا جا سکے۔

آغازِ رمضان سے قبل یہ تہیّہ ضرورکریں کہ اللہ پاک ہمیں جو زندگی کا ایک اور رمضان عطا فرمارہے ہیں، تو ہم پورے ایک ماہ کی مشق و تربیت کے ذریعے اپنی زندگی بدل ڈالیں گے۔ نماز میں غفلت برتتے ہیں، تو نماز کی پابندی کریں گے۔ کوئی ایسی بات، جو اللہ کی ناراضی کا سبب بنتی ہے، اس سے حتی الامکان دُور رہیں گے۔ کسی کی چغلی، غیبت نہیں کریں گے۔ کسی کا بُرا نہیں سوچیں گے، اگر کسی سے ناراض ہیں، تو اس کو راضی کرلیں گے، منالیں گے۔ چوں کہ مضان المبارک میں غریبوں کی مدد کرنے کی بھی بڑی فضلیت ہے، تواپنے اخراجات میں کچھ کمی کرکے، سفید پوشی کا بھرم رکھنے والوں کی خاموشی سے مدد کرنے کی کوشش کریں گے۔ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ ماہِ مبارک میں اکثر گھر کے لڑکے رات بَھر کرکٹ کھیلتے، بازاروں، چائے خانوں یا پھر کھانے پینے کی دکانوں پر دوستوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔ کھانے پینے کا جو سلسلہ افطار سے شروع ہوتا ہے، تو سحر تک جاری رہتا ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ مہینہ صرف پیٹ پوجاہی کے لیےمخصوص ہے، تو ایسے شیڈول کے ساتھ ماہِ صیام گزارنے سے کہیں بہتر ہے کہ خود کو اور دوسروں کو روزے کے نام پر دھوکا نہ دیا جائے کہ رب کریم کو ہمارے ایسے فاقے کی قطعاً ضرورت نہیں۔ تو اس بار ماہِ مبارک کو اس کی اصل روح کے ساتھ گزارنے کا تہیّہ اور تربیت ابھی سے کرلیں کہ رمضان تو عبادت و ریاضت کا مہینہ ہے۔ یہ وہ بابرکت و با سعادت مہمان ہے، جو خوش نصیبوں ہی کو میسّر آتا ہے۔ تو پھر آیئے، ہم بھی اس شان دار مہمان کا استقبال اس کے شایانِ شان، طریقے ہی سے کرنے کی کوشش و جستجو کریں۔

Share This:

اسلامی مضامین

  • 13  اپریل ،  2024

مفتی محمد راشد ڈسکویآج کل ہر طرف مہنگائی کے از حد بڑھ جانے کے سبب ہر بندہ ہی پریشان نظر آتا ہے، کسی بھی مجلس میں شرکت کی...

  • 13  اپریل ،  2024

مولانا نعمان نعیمرسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے ایک بالشت برابر زمین بھی ظلماً لی ، قیامت کے دن اُسے سات زمینوں...

  • 12  اپریل ،  2024

حضرت اوس بن اوس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن...

  • 11  اپریل ،  2024

حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:یہ بیچارے غلام اور ملازم...

  • 10  اپریل ،  2024

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص لوگوں کے احسان کا شکریہ...

  • 10  اپریل ،  2024

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم.حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کا بیان ہے۔ انہوں نے فرمایا :دعا آسمان اور زمین کے...

  • 09  اپریل ،  2024

حضرت انس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جب شب قدر آتی ہے تو جبرئیل علیہ...

  • 09  اپریل ،  2024

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابو اُمامہ رضی اللہ عنہٗ کا بیان ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے...

  • 09  اپریل ،  2024

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت عبداللہ بن بریدہ رضی اللہ عنہٗ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ...

  • 08  اپریل ،  2024

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: ہمارا گاڑیوں کی خریدوفروخت کا کاروبار ہے۔ ایک اور شخص ب نئی...

  • 08  اپریل ،  2024

ماہ شوال کے چھ روزے، جو شوال کی دُوسری تاریخ سے شروع ہوتے ہیں، مستحب ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:...

  • 08  اپریل ،  2024

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، فرماتی ہیں کہ جب رمضان کا آخری عشرہ آتا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پوری...

  • 08  اپریل ،  2024

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمجناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ مبارک ہے، جو شخص عید کے دن تین سو مرتبہ سبحان...

  • 07  اپریل ،  2024

مفتی محمد مصطفیٰحضرت سہل بن سعدؓ سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺنے فرمایا :’’میری امت کے لوگ بھلائی پر رہیں گے، جب تک وہ روزہ...

  • 07  اپریل ،  2024

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :جو...

  • 07  اپریل ،  2024

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:...

  • 07  اپریل ،  2024

مولانا نعمان نعیم’’زکوٰۃ‘‘ اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ایک اہم رکن ہے۔ قرآن وسنت میں زکوٰۃ کی فرضیت اور فضیلت و...

  • 06  اپریل ،  2024

سید صفدر حسینامام موسیٰ کاظمؒ، حضرت امام جعفر صادقؒ کے صاحبزادے ہیں۔ آپ کی والدہ ماجدہ حمیدہ بربریہ اندلسیہ تھیں۔ آپ...

  • 06  اپریل ،  2024

مولانا اطہرحسینیو ں تو اس کارخانۂ عالم کی سب ہی چیزیں قدرت کی کرشمہ سازیوں اور گلکاریوں کے ناطق مجسمے، اسرارورموز کے...

  • 06  اپریل ،  2024

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ ایک مرتبہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تکیہ کا سہارا لگائے بیٹھے...