وَبِصَوْمِ غَدٍ نَّوَيْتُ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ.
I Intend to keep the fast for month of Ramadan

غیبت کیا ہے؟

Articles
غیبت کیا ہے؟

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :کیا تم جانتے ہو کہ غیبت کیا ہے؟ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عرض کیا :اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اپنے بھائی کا اس انداز میں ذکر کرنا کہ وہ اسے ناپسند کرے۔ عرض کیا گیا :جو کچھ اس کے متعلق بیان کیا جائے وہ اس کے اندر پایا جائے تب؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اگر وہ اس میں موجود ہے تو تم نے اس کی غیبت کی اور اگر وہ بات اس میں موجود ہی نہیں تو تم نے اس پر بہتان لگایا۔ (صحیح مسلم)