وَبِصَوْمِ غَدٍ نَّوَيْتُ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ.
I Intend to keep the fast for month of Ramadan

کسی مسلمان کی غیبت سن کر اس کو روکنا

Articles
کسی مسلمان کی غیبت سن کر اس کو روکنا

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

حضرت انس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص کے سامنے اس کے کسی مسلمان بھائی کی غیبت اور بدگوئی کی جائے اور وہ شخص اس کی نصرت اور حمایت کرنے کی طاقت رکھتا ہو اور وہ اس کی حمایت اور نصرت کرے (یعنی غیبت اور بدگمانی کرنے والے کو اس سے روکے، اس کا جواب دے اور اس کی مدافعت کرے) تو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اس کی مدد فرمائے گا اور اگر اس کی قدرت حاصل ہونے کے باوجود وہ اس کی نصرت و حمایت نہ کرے (نہ غیبت کرنے والے کو غیبت کرنے سے روکے نہ جواب دہی کرے اور نہ مدافعت کرے) تو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اس کو اس کوتاہی پر پکڑے گا اور اس کی سزا دے گا۔ (شرح السنہ الامام محی السنہ البغوی)