جمعتہ الوداع
- 03 اپریل ، 2024
- Web Desk
- اسلامی مضامین

حکیم محمد سعید شہید
ماہِ صیام ،رمضان کریم کے مقدس اور بابرکت شب و روز کو الوداع کہنے سے قبل ہمیں اس امر کا جائزہ لینا چاہئے کہ اس پُربہار اور حیات بخش موسم کی فیض رسانی سے ہم نے اپنے دامن کو کس حد تک بھرا اور خود کو کتنا فیض یاب کیا۔
قرآن مجید نے اس ماہ مقدّس کی مخصوص عبادت یعنی روزوں کا مقصد یہ بتایا ہے کہ ہم ان کے ذریعے تقویٰ کی راہ پر گامزن ہو سکیں، یعنی روزوں کی اس یک ماہی تربیت کے نتیجے میں ہم میں یہ بات پیدا ہونی چاہئے کہ ہم اپنے ہر قول و فعل سے قبل یہ سوچنے لگیں کہ یہ اللہ کی رضا کے مطابق ہے یا نہیں اور اس فکر کی وجہ سے ہم ان تمام اقوال و افعال سے پرہیز کرنے لگیں جو اللہ کو ناپسند ہیں اور یہی تقویٰ کی حقیقت ہے۔
استقبال رمضان کے ایک خطبے میں رسول کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا : لوگو تم پر ایک ایسا مہینہ سایہ فگن ہوا ہے جس کی ابتدارحمت، جس کا وسط مغفرت اور جس کا اختتام نار جہنم سے آزادی کا ضامن ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اس ایک ماہ کی کارگزاری کا جائزہ اس قول رسولﷺ کی روشنی میں لیں اور دیکھیں کہ کیا ہم نے اس ماہ کے دوران اپنے شب و روز اس طرح گزارے کہ اللہ کی رحمت اور اس کی جانب سے مغفرت ہمارے نصیب میں آئی ہو اور کیا ہم نے اس ایک ماہ کے دوران اپنے رب کو اس حد تک راضی کر لیا کہ وہ ہمیں جہنم سے جو درحقیقت اس کی ناراضی اور اس کے غضب سے عبارت ہے، آزادی کا پروانہ عطا فرما دے۔
حضور اکرمﷺ نے ایک موقع پر ارشاد فرمایا: وہ شخص تباہ ہو گیا جس نے رمضان کا مہینہ پایا اور مغفرت حاصل نہ کی اور خود سرور کائنات، فخر موجودات ﷺ کے الفاظ میں ایسے لوگ وہ ہوتے ہیں، جنہیں ان کے روزوں سے سوائے فاقے کے اور رات کی عبادت سے سوائے بے خوابی کے کچھ حاصل نہیں ہوتا ،کیونکہ انہوں نے اس مبارک مہینے میں بھی بری باتوں اور برے کاموں سے پرہیز نہیں کیا۔
رمضان کے بارے میں حضور ﷺ نے یہ بھی ارشاد فرمایا: یہ صبر اور ہمدردی کا مہینہ ہے اور صبر کے حقیقی معنیٰ ہیں مواقع و مشکلات اور اسباب کی قلت و عدم فراہمی کے باوجود راہ حق پر قائم رہنا، تو ہمیں اس امر کا بھی جائزہ لینا ہو گا کہ ہم میں صبر کی یہ صفت کس حد تک پیدا ہوئی ہے۔ ہم نے اس ماہ میں دوسروں سے ہمدردی کا جذبہ کتنا پیدا کر لیا۔
مبارک ہیں وہ لوگ کہ جو اس پُر فیض ،پُربہار موسم میں چلنے والے رحمت کے جھونکوں سے مستفید ہوئے اور جنہوں نے اپنا دامن مراد بھر لیا، لیکن ہم میں سے کون ایسا ہے جو اس پرمطمئن ہو کہ اس نے رمضان کا اور اس ماہ مبارک میں کتاب ہدایت نازل کرنے والے مہربان ترین آقا کا حق ادا کر دیا ہو۔ ظاہر ہے یہ دعویٰ ہم نہیں کر سکتے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم اللہ کی رحمت سے مایوس ہیں۔
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: اور اللہ کی رحمت سے گمراہوں کے سوا کون مایوس ہوتا ہے، بلکہ معاملہ اس کے برعکس ہے اور علامہ اقبال کے الفاظ میں تو: آئینۂ دل کو بنانے والے احسن الخالقین کو شکستہ آئینہ ہی پیارا لگتا ہے، اس لئے اپنی کوتاہیوں کا احساس اور اپنی غفلتوں پر ندامت وہ تحفہ ہے جسے ہم اپنے رحیم و کریم آقا کے دربار میں پیش کر کے اس کے بے پایاں رحم اور اس کے بے نظیر کرم کے مستحق بن سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : جو لوگ اپنی غفلتوں اور کوتاہیوں کا اعتراف کر لیتے ہیں اور احساس ندامت کے ساتھ مغفرت کے طلب گار ہوتے ہیں تو اللہ تعالیٰ نہ صرف ان کے گناہ اور ان کی لغزشیں معاف فرما دیتا ہے، ان کی غفلتوں اور کوتاہیوں سے درگزر فرماتا ہے، بلکہ ان کے اس اعتراف اور طلب مغفرت کے صلے میں ان کے گناہوں کو بھی نیکیوں میں بدل دیتا ہے۔
قربان جایئے ایسے رحیم و کریم آقا کے اور اس کے آگے ہاتھ پھیلایئے، دعا کیجئے۔وہ اس مہینے کے دوران ہونے والی لغزشوں کو معاف فرمائے، ہم سے اس کے حقوق کی ادائیگی میں جو کوتاہی ہوئی ہے، اسے معاف کرے۔ ان کوتاہیوں کے سبب ہونے والے نقص کو اپنی بے پایاں رحمت سے دور فرما دے اور اس کی توفیق عطا فرمائے کہ ہم آئندہ رمضان کو بہتر طور پر گزار سکیں۔
لیکن یہ ضروری ہے کہ ہم آنے والے رمضان کے استقبال کی تیاری آج ہی سے شروع کر دیں اور اگر جذبہ یہ ہو تو پھر اس گزرنے والے رمضان کو الوداع کہتے وقت بہ ظاہر ہماری آنکھیں نم ہو سکتی ہیں، لیکن ہم رنجیدہ نہیں ہیں۔ ہم اس رمضان کو الوداع نہیں کہہ رہے ، بلکہ آج ہم آنے والے رمضان کا استقبال کر رہے ہیں۔ اللہ ہمیں اس سعادت سے بہرہ ور فرمائے۔(آمین)
اسلامی مضامین
’’یومُ الفرقان‘‘ جب اسلام غالب اور کفر مغلوب ہوا
- 18 مارچ ، 2025
’’غزوۂ بدرٔ‘‘ اسلام اور دین کی سربلندی کا ابدی پیغام ہے۔ حق وباطل کے اس معرکے میں اسلام غالب اور کفر مغلوب ہوا۔اس فتح...
غزوۂ بدر... حق و باطل کا فیصلہ کُن، تاریخ ساز معرکہ
- 18 مارچ ، 2025
یوم الفرقان، غزوۂ بدر اسلامی تاریخ کا عظیم، تاریخ ساز معرکہ ہے۔ حقیقتاً جب اسلام و کفر اورحق و باطل کی پہلی معرکہ...
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا
- 18 مارچ ، 2025
اُمّ المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓقریش کے خاندان بنو تیم سے تعلق رکھتی تھیں۔ آپ بعثت ِنبوی ؐ کے چار سال بعد ماہ شوال میں...
رمضان المبارک اور اسمارٹ فون
- 17 مارچ ، 2025
ایک زمانہ تھا،جب اسمارٹ فون کا شمار تعیشات میں کیا جاتا تھا اور یہ صرف مراعات یافتہ طبقے ہی کی دسترس میں تھا، لیکن اب یہ...
زکوٰۃ و صدقات: بحالی معیشت کا اسلامی ماڈل
- 17 مارچ ، 2025
رمضان المبارک محض جسمانی عبادات، ذہنی و روحانی ثمرات ہی کا مہینہ نہیں، یہ سماجی و معاشی اصلاح کا بھی ایک اہم موقع فراہم...
رمضان المبارک اور ہماری زندگی
- 16 مارچ ، 2025
صد شُکر کہ ماہِ صیام ہم پر سایہ فگن ہے۔ یہ ماہِ مبارک نہ صرف ہماری ذہنی، جسمانی و روحانی تربیت کرتا ہے، بلکہ ہمارے دِلوں...
زوجۂ رسولﷺ اُم المومنین سیّدہ خدیجتہ الکبریٰؓ
- 16 مارچ ، 2025
اللہ تعالیٰ نے نوعِ بشر میں سب سے پہلے حضرت آدم علیہ السلام کو پیدا فرمایا، پھر اُن کی تنہائی دُور کرنے کے لیے حضرت حوا...
زکوٰۃ کی فرضیت اور اہمیت
- 15 مارچ ، 2025
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اکثر مقامات پر صلوٰۃ کے ساتھ زکوٰۃ کی ادائیگی کا حکم فرمایا ہے۔ ’’زکوٰۃ‘‘ ارکانِ اسلام...
رمضان کریم اللہ تعالیٰ کے قُرب و رضا اور عبادات و مُناجات کا موسم بہار
- 15 مارچ ، 2025
ہر سال کی طرح اس سال بھی ہم اس مبارک مہینے کی مسعود ساعتوں میں سانس لے رہے ہیں اور یہ مبارک مہینہ دنیا کو ’’صبغت اللہ‘‘...
رمضان ایثار و ہمدردی اور انفاق فی سبیل اللہ کا مہینہ
- 14 مارچ ، 2025
قرآنِ کریم میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، ترجمہ! جو لوگ اپنا مال اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ان کی مثال اس دانے کی سی ہے جس...
رمضان المبارک میں تلاوتِ قرآن کا اہتمام اور اُس کے تقاضے
- 14 مارچ ، 2025
حضرت آدم علیہ السلام کو زمین پر اتارے جانے کے ساتھ ہی انسانیت کے ارتقاء کا سفر شروع ہوا، اس سفر کو روحانی معراج عطا کرنے...
رمضان اور تزکیہ نفس
- 13 مارچ ، 2025
کبھی کبھی جی چاہتا ہے، یہ دنیا اور اس کی ساری مصروفیات چھوڑ کر کسی اکیلے کونے میں بیٹھ جائیں اورسب کی نظروں سے چُھپ کر...
ماہِ رمضان کے بعد ہمارے معمولاتِ زندگی اور دین و دنیا میں کامیابی کا راستہ
- 13 مارچ ، 2025
تحریر: ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی سنبھلی ۔۔۔ عمل کی قبولیت کی جو علامتیں علمائے کرام نے قرآن وحدیث کی روشنی میں تحریر فرمائی...
زکوٰۃ اسلام کا بنیادی رکن ایک اہم دینی فریضہ ...
- 12 مارچ ، 2025
قرآن کریم میں ارشاد ربّانی ہے : ’’لیکن نیکی یہ ہے کہ اللہ کی محبّت میں اپنا پسندیدہ مال رشتے داروں اور یتیموں پر‘...
ماہ رمضان, عبادات کے ساتھ ایک دوسرےکا خیال بھی رکھیں !
- 12 مارچ ، 2025
ماہ رمضان کی آمد آمد کا شور تھا اور یہ بابرکت مہینہ آ ہی پہنچا۔ رمضان المبارک،جس کے صبح و شام ایک بندہ مومن کو کتنا خدا...
یومِ بابُ الاسلام تجدیدِ عہد اور عزمِ نو کا مظہر
- 11 مارچ ، 2025
غازی محمد بن قاسمؒ نے باب الاسلام سندھ کی دھرتی پر قدم رکھا اور مختصر عرصے میں اپنی جرأت وفراست، رواداری، حسنِ سلوک اور...
سیدہ خدیجۃ الکبریٰؓ (فضائل و مناقب کا روشن باب)
- 11 مارچ ، 2025
پیغمبرِ آخر و اعظم، سیدِ عرب و عجم، حضرت محمد ﷺ کی ازواج مطہراتؓ یعنی امت کی مقدس ماؤں امہات المومنینؓ کی حیات و خدمات...
نام وَر مُسلم فاتح، غازی محمد بن قاسمؒ
- 11 مارچ ، 2025
اسلامی تاریخ کا ایک روشن اور قابلِ فخر کرداریہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ ’’عرب وہند‘‘ کے روابط و تعلقات زمانۂ قدیم سے...
حضرت خدیجۃ الکبریٰؓ سیرت و کردار کے آئینے میں
- 11 مارچ ، 2025
امّ المؤمنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا قبیلہ قریش کی ایک بہت ہی باہمت، بلند حوصلہ اور زیرک خاتون تھیں۔...
رمضان المبارک کے انوار و ثمرات اور انسانی زندگی پر ’’روزہ‘‘ کے اثرات
- 10 مارچ ، 2025
تاریخی طور پر روزہ ہر امت کے لئے فرض تھا۔ البتہ اس کی صورت و کیفیت اور احکام و پابندیاں جداگانہ تھیں۔ روایات سے معلوم...