سحر و افطار دستر خوان-Sehr-o-iftar Special Recipes

سحر و افطار دستر خوان-Sehr-o-iftar Special Recipes

سحری کے لیے قیمہ توا کڑاہی

سحر و افطار دستر خوان

اجزاء: چکن قیمہ ایک کلو،پیاز(باریک کٹی ہوئی) آدھا کپ، ٹماٹر(کاٹ لیں)تین عدد، ہری مرچیں چھے عدد،لہسن، ادرک کا پیسٹ دو چائے کا چمچ، دہی(پھینٹ لیں) آدھا کپ، لال مرچ پاؤڈر ایک چائےکا چمچ، گرم مسالا(پِسا ہوا) ایک چائےکا چمچ، کالی مرچ(کُٹی ہوئی)ایک چائے کا چمچ،ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ،نمک حسبِ ذائقہ، ہرا دھنیا آدھی گڈی اور تیل۔

ترکیب: توے پر تیل گرم کرکےقیمہ بھون لیں۔پھر اس میںپیاز، ادرک، لہسن کا پیسٹ ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنا بھونیں کہ پانی خشک ہوجائے۔ اب ٹماٹر، ہری مرچیں، دہی، نمک اورسُرخ مرچ ڈال کردھیمی آنچ پر پکنے دیں۔ آخر میں گرم مسالاچھڑک کر دَم لگا دیں۔

نان پراٹھا

سحر و افطار دستر خوان

اجزاء: میدہ تین کپ، خمیر، چینی ایک ایک چائے کا چمچ، نمک حسبِ ذائقہ، انڈا (پھینٹ لیں)ایک عدد، کلونجی ایک چٹکی،مکھن چار چائے کےچمچ،نیم گرم پانی حسبِ ضرورت اور تیل ۔

ترکیب: مکھن کے سوا تمام اجزاء مِکس کرکے نیم گرم پانی کے ساتھ آٹاگوندھ کےایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں( زیادہ بہتر تو یہی ہے کہ رات ہی میں آٹا گوندھ کر فریج میں رکھ لیاجائے)۔ پھرچھوٹےچھوٹےپیڑے بنا لیں۔ اور ایک پیڑے پرمکھن لگاکے اوپر دوسرا پیڑارکھ کر بیل لیں۔ گرم توے پر فرائی کرلیں۔

افطاری کے لیے پیالا چنا چاٹ

سحر و افطار دستر خوان

اجزاء: کابلی چنے(اُبلے ہوئے)ایک پاؤ، آلو (اُبال کر چوکور چھوٹے پیس کرلیں) حسبِ ضرورت، دہی ایک پاؤ، پیاز دوعدد، ٹماٹردو عدد، ہری مرچیں چار عدد، ہرا دھنیا (باریک کاٹ لیں) آدھی گڈی، لیموں دوعدد، گول گپّے حسبِ ضرورت، پاپڑی پانچ سے چھے عدد، نمک حسبِ منشاء،چاٹ مسالا حسب ِذائقہ اور پیالےحسبِ ضرورت۔

ترکیب: دہی پھینٹ کرپیالے میںنکال کر فریج میں رکھ دیں۔نیز، پیاز، ٹماٹر اورہری مرچیں بھی باریک کاٹ کر الگ الگ رکھ دیں۔پھرایک باؤل میں چنے، نمک اور لیموں کا رس ڈال کرکے مکس کرلیں۔اب ایک پیالالے کراس کے ایک حصّے میں چنے، دوسرےمیں آلو اور تیسرے میں گول گپّےاور اوپر سے پیاز، ٹماٹر،ہری مرچیں، ہرا دھنیا اور پاپڑی ڈال دیں۔آخر میں چاٹ مسالا چھڑک دیں ۔اسی طرح دیگر پیالے تیار کرلیں،البتہ دہی کاپیالا الگ رکھیں، تاکہ ہر فرد اپنی پسند کے مطابق ڈال سکے۔

انڈوں کے پکوڑے

سحر و افطار دستر خوان

اجزاء: انڈے (سخت اُبلے ہوئے چھیل کر آدھے انچ کے موٹے قتلے کاٹ لیں) چھے عدد، بیسن ایک کپ، سُرخ مرچ پاؤڈر دو چائے کے چمچ،کارن فلور دو چائے کے چمچ، نمک حسبِ ِضرورت، سویا ساس ایک چائے کا چمچ ، چلی گارلک ساس دو چائے کے چمچ اور تیل۔

ترکیب: ایک باؤل میںبیسن سمیت تمام اجزاء(انڈوں کے علاوہ) ڈال کر گھول لیں اور آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔پھر تیل گرم کرکے انڈوں کا ایک ایک قتلہ بیسن کے آمیزے میں ڈبو کر ہلکی آنچ پہ پکوڑوں کی طرح فرائی کرلیں۔

مکس فروٹ شیک

سحر و افطار دستر خوان

اجزاء: تربوز (چھوٹے ٹکڑے)آدھا کپ، انناس حسبِ ضرورت، چیکو (چھیل کر کاٹ لیں)دو عدد، شوگر سیرپ حسبِ ذائقہ، برف(کُٹی ہوئی)آدھا کپ اور پانی آدھا کپ۔

ترکیب: تمام اجزاء بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کریں اور گلاسوں میں ڈال لیں۔

Share This:

لذیذ پکوان

  • 13  اپریل ،  2024

اجزاء: دو کپ چاول، ایک کپ چینی، چھوٹی الائچی تین عدد، بادام چھ عدد، پستہ چھ عدد، ناریل، گھی تین چمچ۔ترکیب: چاول دوکنی...

  • 11  اپریل ،  2024

اجزاء۔کھویا ۔پانچ سو گراممیدہ ۔پچاس گرامبیکنگ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچانڈا۔ آدھا انڈاپانی۔ دو کپچینی۔ دو کپالائچی...

  • 11  اپریل ،  2024

اجزاء: سوئیاں چار کپ، دودھ ایک کلو، چھورے سات سے آٹھ عدد باریک کاٹ لیں ، بادام:دس عدد، پستے دس عدد، سیاہ کشمش آدھا کپ،...

  • 10  اپریل ،  2024

آج کل دنیا کےتقریباً سارے ملکوں میں روٹی یا کا استعمال ہو رہا ہے۔ گوندھے ہوئے آٹے میں خمیری اجزا ملا کر سانچے میں پکائی...

  • 10  اپریل ،  2024

اجزاء:کھوپرے کا برادہ ایک پیالی، دودھ ایک پیالی، خشک دودھ ایک پیالی، انڈے ایک عدد چینی، ایک پیالی، گھی ایک پیالہ وینیلا...

  • 10  اپریل ،  2024

اجزاء۔کارن فلور۔ 1چائے کاچمچدودھ۔ 2لیٹرکاجو۔ 35گرامبادام۔ 35گرامپستہ۔ 35گرامزعفران۔ 1چٹکیکنڈنسڈ ملک۔ 1/2کپپانی۔ 4 کپچینی۔...

  • 09  اپریل ،  2024

سویاں ۔ 2 کپدودھ ۔ ڈھائی کپچینی۔ تین چوتھائی کپمکھن۔ 2 سے 3 کھانے کے چمچالائچیاں۔10 سے 12 عددخشک کھجوریں ۔6 عددخشک میوہ جات۔...

  • 09  اپریل ،  2024

درکار اجزاء:سرسوں کا ساگ۔ ایک کلومکئی کا آٹا۔ ایک پیالیہری مرچ۔ 8عددلہسن۔ 8عددگول لال مرچ۔ 10عددہلدی۔ ایک چائے کا...

  • 09  اپریل ،  2024

اجزاء : پنجابی وڑیاں دیسی کھانوں کی زبردست ریسیپی ہے جو اکثر گھروں میں مہینے میں ایک مرتبہ تو لازمی بنتی ہے۔ آپ بھی آج...

  • 09  اپریل ،  2024

اجزاء : بیف بون لیس کلو، پیازایک عدد، ٹماٹر5عدد، تیل تہائی کپ، حسب ذائقہ، لہسن ادرکایک ایک کھانے کا چمچ، ہلدی آدھ چائے...

  • 09  اپریل ،  2024

اجزاء:مٹر ایک پیالی ، گاجر2 عدد ، آلو4 عدد ، کھاٹئی 4 عدد ، لہسن کے جوئے 4 عدد ، میتھی کا ساگ ایک گٹھی، ہری مرچ 6 عدد، ثابت...

  • 09  اپریل ،  2024

اجزاء: تیل ایک چوتھائی کپ، پیاز ایک عدد کدوکش کیا ہوا، نمک ایک چائے کا چمچ، لال مرچ ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی، سفید مرچ ایک...

  • 09  اپریل ،  2024

درکار اجزاء:برگر بن۔4عددتیل۔ ایک کھانے کا چمچپیاز ۔ تین کھانے کے چمچٹماٹر پیسٹ۔ دو کھانے کے چمچچکن کا قیمہ۔ آدھا...

  • 09  اپریل ،  2024

اجزاء:گائے کا مغز ایک عدد، لیموں دو عدد، باریک کٹی ہوئی پیاز 3عدد، باریک کٹی ہری مرچ 4عدد، تیل ایک پیالی، دہی آدھی پیالی،...

  • 09  اپریل ،  2024

اجزاء:۔چکن کا قیمہ 300 گرام، کٹی پیاز ایک عدد بڑی، تیل فرائی کے لیے، کٹی ہری مرچ چار سے چھ عدد، انڈا ایک عدد، آٹا تین کھانے...

  • 09  اپریل ،  2024

اجزاء : بکرے کا گوشت آدھ کلو، بھنڈی آدھ کلو، تیل حسب ضرورت، پیاز 3عدد کٹے ہوئے، گھی ایک کپ، ادرک، لہسن پیسٹ 2 کھانے کے...

  • 09  اپریل ،  2024

برصغیر پاک و ہند میں اختلافات چاہے کتنے ہی کیوں نہ ہوں لیکن ہمارے درمیان بہت سی باتیں اور چیزیں مشترکہ ہیں، اور اس میں...

  • 09  اپریل ،  2024

اجزاء: دودھ ڈیڑھ لیٹر، چینی دوکپ، فریش کریم ایک کپ، ونیلا کسٹرڈ یا کارن فلورتین کھانے کے چمچے، لال جیلی ایک پیکٹ، پیلی...

  • 08  اپریل ،  2024

اجزاء: توری کی سبزی کم ہی لوگوں کو اچھی لگتی ہے کیونکہ پکنے کے بعد یہ اگر بھنی ہوئی نہ ہو تو کھانے میں کچی سی لگتی ہے جس کی...

  • 08  اپریل ،  2024

اجزاء: آلو ابلے ہوئے 100گرام، پالک 800گرام، میدہ 2-2کپ، انڈا ایک عدد، جائفل پاؤڈر 1 چٹکی، نمک حسب ذائقہ، مکھن 1کپ، پارمیزن...