کھوپرے کی مٹھائی-khopre ki mithaai

کھوپرے کی مٹھائی

اجزاء:

کھوپرے کا برادہ ایک پیالی، دودھ ایک پیالی، خشک دودھ ایک پیالی، انڈے ایک عدد چینی، ایک پیالی، گھی ایک پیالہ وینیلا ایسنس چند قطرے، اخروٹ بادام سجاوٹ کیلئے۔

ترکیب:

ایک پیالی میں انڈا پھینٹیں۔ جب پیالی جھاگ سے بھرجائے تو اس میں چینی شامل کردیں اور مزید پھینٹیں۔ گھی پگھلا لیں پھرٹھنڈا کریں، اس میں کھوپرے کا برادہ، چینی، خشک دودھ اور تازہ دودھ شامل کریں اور لکڑی کی ڈوئی سے تمام اشیاء کو یکجان کریں۔ پھر اس میں انڈے اور چینی والا مکسچر بھی شامل کریں اور جب آمیزہ اچھی طرح مکس ہوجائے تو اس دیگچی کو دھیمی آنچ پر چولہے پر چڑھا دیں۔ وقفے وقفے سے ڈوئی چلاتی رہیں۔ جب مکسچر خشک ہونے کے قریب ہوجائے تو اس میں بھنائی کرلیں۔ اسٹیل کی ٹرے یا ہموار ڈھکن پر گھی لگائیں اور اس پر بھنا ہوا مکسچر اُنڈیل لیں۔ بیلن کی مدد سے ہموار کریں اور چھری سے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ پیش کرنے سے قبل اُنہیں بادام کے ٹکڑوں سے سجائیں یا چاروں جانب سے کھوپرے کے برادے میں اچھی طرح لپیٹ دیں۔ مزیدار کھوپرے کی مٹھائی تیار ہے۔

Share This:

لذیذ پکوان

  • 07  مارچ ،  2026

رمضان المبارک میں افطار کے بعد ڈنر کے لیے اگر کوئی مزیدار اور خوشبودار ڈش بنائی جائے تو دسترخوان کی رونق دوبالا ہو جاتی...

  • 06  مارچ ،  2026

رمضان المبارک میں افطاری کے وقت دسترخوان مختلف لذیذ اور منفرد پکوانوں سے سج جاتا ہے۔

  • 05  مارچ ،  2026

ہر کوئی اپنی خواہشات کے مطابق افطاری کا اہتمام کرتا ہے۔

  • 04  مارچ ،  2026

اگر آپ سحری میں کچھ ایسا بنانا چاہتے ہیں جو لذیذ بھی ہو، پیٹ بھرنے والا بھی تو چپلی کباب ایک بہترین انتخاب ہے۔

  • 03  مارچ ،  2026

اس بابرکت مہینے میں افطار دسترخوان کی رونق بڑھانے کے لیے ہر گھر میں نت نئے اور لذیذ کھانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

  • 03  مارچ ،  2026

اسٹرابیری شیک نہ صرف رنگت میں دلکش ہے بلکہ اس کی مٹھاس اور کریمی ٹیکسچر ہر عمر کے افراد کو پسند آتا ہے۔

  • 02  مارچ ،  2026

آج افطاری کے بعد کھانے میں سرو کریں بیف پنیر بریانی۔

  • 01  مارچ ،  2026

رمضان المبارک میں افطار کے بعد میٹھا کھانے کی روایت خاص اہمیت رکھتی ہے۔

  • 28  فروری ،  2026

گرم گرم نان یا پراٹھے کے ساتھ پیش کیا جائے تو یہ سحری کو یادگار بنا دیتا ہے۔

  • 28  فروری ،  2026

فش اینڈ چپس یقیناً آپ کے دسترخوان کی شان بڑھا دے گا۔

  • 27  فروری ،  2026

اس مقدس مہینے میں افطاری دسترخوان کی رونقیں دوبالا ہو جاتی ہیں۔

  • 27  فروری ،  2026

ماش کے دہی بڑے افطار کی میز پر ہر عمر کے افراد کو خوشی دے دیتے ہیں۔

  • 26  فروری ،  2026

گرم گرم پکوڑے جب چٹنی یا کیچپ کے ساتھ پیش کیے جائیں تو روزہ کھولنے کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔

  • 26  فروری ،  2026

انڈے اور آلو کے کباب کی ایک آسان اور مزیدار ترکیب۔

  • 25  فروری ،  2026

رمضان المبارک کی بابرکت سحری میں ایسی غذا کا انتخاب نہایت اہم ہے جو ہلکی بھی ہو اور بھرپور توانائی بھی فراہم کرے۔

  • 25  فروری ،  2026

سحری میں گرم اور نرم پراٹھوں کا اپنا ہی لطف ہوتا ہے۔

  • 24  فروری ،  2026

رمضان المبارک میں افطار کے وقت گرم گرم پکوڑوں کی خوشبو پورے گھر کا ماحول خوشگوار بنا دیتی ہے۔

  • 24  فروری ،  2026

آلو کے کباب ایک ایسی ہی مقبول اور سادہ ترکیب ہے جو کم اجزاء اور کم وقت میں تیار ہو کر افطار ٹیبل کی رونق بڑھا دیتی ہے۔

  • 23  فروری ،  2026

آج ہلکی پھلکی افطاری کے بعد دستر خوان پر پیش کریں گرم گرم چکن فرائیڈ رائس۔

  • 22  فروری ،  2026

اِنہیں چٹنی یا ساس کے ساتھ افطار میں سَرو کریں۔