وَبِصَوْمِ غَدٍ نَّوَيْتُ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ.
I Intend to keep the fast for month of Ramadan

بریڈ رس ملائی

Recipes
بریڈ رس ملائی

اجزاء:

بریڈ سلائس 4؍عدد، دودھ 3؍کپ، کنڈینسڈ ملک 3؍کھانے کے چمچے، چینی 1/4؍کپ، کٹے بادام، پستے 2؍کھانے کے چمچے، زعفران 1/4؍چائے کا چمچہ، پسی الائچی 1/2؍چائے کا چمچہ۔

ترکیب:

پہلے پین میں گھی، کنڈینسڈ ملک اور دودھ ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ دودھ آدھا ہوکر گاڑھا ہوجائے۔ اب ابلتے دودھ میں زعفران ڈال کر چمچہ چلاتے رہیں پھر اس میں چینی شامل کریں اور چمچہ چلا کر ایک طرف رکھ دیں۔ اب پین میں ایک چائے کا چمچہ گھی گرم کرکے اس میں کٹے بادام اور پستے فرائی کرلیں، اس کے بعد انہیں دودھ میں ڈالیں اور پسی الائچی شامل کرکے چولہا بند کردیں۔ اب بریڈ سلائس کو کناروں سے کاٹ لیں اس کے بعد اس کے چھوٹے گول سلائس کاٹیں، اب اسے پیالے میں ٹکا لیں اور اوپر سے تیار ربڑی ڈال کر چند منٹ رکھ دیں تاکہ اچھی طرح بھیگ جائے۔ آخر میں سرو کریں۔