وَبِصَوْمِ غَدٍ نَّوَيْتُ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ.
I Intend to keep the fast for month of Ramadan

متنجن

Recipes
متنجن

اجزاء:

سیلا چاول آدھا کلو، چینی آدھا کلو، چکن بریسٹ (اسٹرپس) ایک عدد، گھی آدھا کپ، کھویا 250؍گرام، کٹی اشرفیاں ایک کپ، لوگ 6؍عدد، ہری الائچی 6؍عدد، دہی ایک کھانے کا چمچہ، بادام اور پستے (سلائس) 4؍کھانے کے چمچے، لال رنگ چند قطرے، ہرا رنگ، چند قطرے، رنگین چم چم ایک کپ۔

ترکیب:

پہلے چاول کو چار گھنٹے کیلئے بھگو دیں، اب انہیں ابلتے ہوئے پانی میں ابالیں، پھر انہیں چھان کر الگ رکھ دیں۔ اب آدھا کپ گھی گرم کرکے اس میں لونگ، ہری الائچی اور ایک عدد چکن بریسٹ ڈال کر پانچ منٹ کیلئے فرائی کریں، پھر اس میں چینی، آدھا کپ پانی اور دہی شامل کر اتنا پکائیں کہ سیرپ گاڑھا ہوجائے اور چینی حل ہوجائے۔ اب اس میں ابلے ہوئے چاول ڈال کر تیز آنچ پر 10؍منٹ کیلئے پکالیں، یہاں تک کہ سیرپ خشک ہوجائے، پھر آنچ ہلکی کرکے ڈھکیں اور 20؍منٹ کیلئے پکنے دیں۔ آخر میں اس میں بادام اور پستے، کھویا، اشرفیاں، رنگین چم چم، چند قطرے لال، ہرا اور ہرا رنگ ڈال کر پانچ منٹ کیلئے دم پر رکھ دیں، اب اس پر چم چم، کھویا، بادام اور پستے ڈال کر سرو کریں۔