وَبِصَوْمِ غَدٍ نَّوَيْتُ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ.
I Intend to keep the fast for month of Ramadan

قیمہ مٹر

Recipes
قیمہ مٹر

اجزاء:۔ 

قیمہ تین پائو، مٹر ایک کلو، پیاز ڈیڑھ پائو کٹی ہوئی، لہسن آدھی پوتھی، نمک حسب دائقہ، گرم مصالحہ حسب ذائقہ پسا ہوا، ادرک حسب ضرورت، گھی ایک پائو، ٹماٹر ایک پائو، ہری مرچ حسب ضرورت پسی ہوئی، سرخ مرچ حسب ضرورت پسی ہوئی، ہرا دھنیا حسب ضرورت، پانی حسب ضرورت۔

ترکیب:۔

 پیاز گھی میں برائون کرلیں، اس میں قیمہ ڈال دیں اور پانچ منٹ تک اسے بھوننا شروع کردیں پھر اس میں لہسن کا پانی ڈال کر بھوننے کا عمل جاری رکھیں۔ اب نمک، ہری مرچ، سرخ مرچ اور ٹماٹر ڈالیں، جب دیکھیں قیمہ سرخ ہوگیا ہے تو مٹر کے دانے بھی ڈال دیں اور گلانے کے لئے تھوڑا سا پانی بھی ڈال دیں۔ جب مٹر گل جائیں تو ادرک، گرم مصالحہ اور ہرا دھنیا کاٹ کر ڈال دیں۔ چند منٹ بعد سالن پک کر تیار ہوجائے گا۔