وَبِصَوْمِ غَدٍ نَّوَيْتُ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ.
I Intend to keep the fast for month of Ramadan

اسموکی چکن فلے برگر

Recipes
اسموکی چکن فلے برگر

اجزاء: 

بون لیس چکن فلے 500 گرام۔ لہسن کا پیسٹ 1کھانے کا چمچہ۔ مسٹرڈ پیسٹ 1کھانے کا چمچہ۔ چینی 1چائے کا چمچہ۔ سفید مرچ1چائے کا چمچہ۔ نمک حسب ضرورت۔ سویا سوس 2 کھانے کے چمچے۔ کٹی لال مرچ 1 کھانے کا چمچہ۔

اسموکی سوس کیلئے اجزاء:

مایونیز 4 کھانے کے چمچے۔ باربی کیو سوس 1 چائے کا چمچہ۔ نمک حسب ضرورت۔

برگر کیلئے:

بن حسب ضرورت۔ چیز سلائس حسب ضرورت۔ آئس برگ حسب ضرورت۔ پیاز، ٹماٹر کا سلائس حسب ضرورت۔

ترکیب:

مکسنگ بول میں چکن اور تمام اجزاء ڈال کر مکس کریں اور2 گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ اب چکن فلے کو کرل پین میں تیل لگا کر 3منٹ تک دونوں طرف سے پکالیں۔ اسموکی سوس کے لئے مکسنگ بول میں تمام اجزاء ڈال کر مکس کریں۔ برگر بنانے کے لئے بن کی بیس پر اسموکی سوس لگائیں۔ پھر آئس برگ رکھ کر چکن فلے رکھیں۔ اب چیز کا سلائس لگا کر ٹماٹر اور پیاز کے سلائس رکھیں۔ اس کے بعد اسموکی سوس لگا کر بن کا دوسرا حصہ رکھ کر سرو کریں۔