روزے کی حالت میں اسراف و تبذیر

روزے کی حالت میں اسراف و تبذیر

سوال: روزے کی حالت میں افطار و سحر کے وقت طرح طرح کے پھل اور مشروبات اور کھانے پینے کی طرح طرح کی چیزیں گھروں میں تیار کی جاتی ہیں جن میں سے بہت سی چیزیں جو کھانے پینے سے بچ جاتی ہیں، وہ ضائع ہو جاتی ہیں، کیا اس طرح کی فضول خرچی رمضان کے مہینے میں جائز کہلائی جا سکتی ہے؟ اسی طرح دن بھر سوتے رہنا یا مختلف کھیلوں میں اپنا قیمتی وقت ضائع کرنا، کیا اس طرح لوگ روزے کے مقاصد حاصل کرسکتے ہیں؟

جواب: ماہ رمضان میں آدمی دن بھر کھانا پینا اور اپنی خواہشات کو ترک کردیتا ہے اور اس طرح روزانہ یہ مشق پابندی سے کرتا ہے یوں آدمی کو اپنے اندر صبر و تحمل، برداشت اور قناعت کا جذبہ پیدا کرنا چاہیے اور اسراف و تبذیر سے گریز کرنا چاہیے۔ اگر آدمی روزہ رکھ کربھی اسراف اور تبذیر سے نہ بچے تو ایسے روزہ رکھنے سے اصل مقصد تو حاصل نہیں ہو سکے گا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مختلف علاقوں اور محلّوں میں بہت سے ایسے غریب اور نادار لوگ رہتے ہیں جنہیں اس مہنگائی میں روٹی کا ایک ٹکڑا بھی میسر نہیں ہوتا۔ اس لیے روزہ کی حالت میں ان لوگوں کی بھی خبرگیری کرنے کی ضرورت ہے۔ روزہ دار کا اس قسم کا اسراف اسلامی اُصول اور تعلیماتِ رَبّانی کے خلاف ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے۔ ’’انسان کی دانش مندی کی علامت یہ ہے کہ وہ خرچ کرنے میں میانہ روی اختیار کرے، نہ اسراف میں مبتلا ہو اور نہ بخل سے کام لے۔‘‘ (مسند احمد)۔ یہ بھی ارشاد نبویؐﷺ ہے۔ ’’جو شخص میانہ روی اور اعتدال سے کام لیتا ہے وہ کبھی فقیر و محتاج نہیں ہوتا۔‘‘ (مسند احمد)۔ روزہ کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ معدہ کو خالی رکھ کر یا معدہ میں کم سے کم غذا پہنچا کر معدہ کے اس فاسد مواد کو خارج ہونے کا موقع دیا جائے جو بہت سی مختلف مہلک بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ جو لوگ افطار میں زیادہ اشیاء کھا لیتے ہیں اور پھر سحری میں بھی حفظِ ماتقدّم کے طور پر ضرورت سے کچھ زیادہ ہی کھا لیتے ہیں، وہ روزہ کے اس مقصد اور اس کے نتیجے میں ہونے والے فوائد سے محروم رہ جاتے ہیں اور ان کا جسم رفتہ رفتہ قسم قسم کی بیماریوں کی آماجگاہ بن جاتا ہے۔ بعض روزہ دار ایسے بھی ہوتے ہیں جو دن بھر سوتے اور رات بھر جاگتے رہتے ہیں جبکہ روزہ کا مقصد یہ بھی ہے کہ اِنسان خُوشنودیٔ رَبّ حاصل کرنے کی خاطر بھوک کی لذّت اور پیاس کی شدّت محسوس کرے۔ جو لوگ سو کر دن گزارتے ہیں وہ لوگ یہ مقصد حاصل نہیں کر پاتے۔ اسی طرح کچھ لوگ روزے کے اوقات گزارنے کے لیے مختلف ناشائستہ کھیلوں مثلاً کیرم، لوڈو، تاش، فلمیں دیکھنے، ٹیلی ویژن اور انٹرنیٹ وغیرہ میں منہمک ہو کر اپنا قیمتی وقت ضائع کرتے ہیں، حالانکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ’’کیا تم یہ گمان کیے بیٹھے ہو کہ ہم نے تمہیں بیکار پیدا کیا ہے اور تم ہماری طرف دوبارہ لوٹائے نہیں جائو گے؟‘‘ (سورۃ المومنون: 115)۔ کھیل کود میں اپنا وقت ضائع کرنے والے روزہ دار گویا روزہ اور رمضان کا مذاق اُڑاتے ہیں اور زبان قال سے نہ سہی، زبان حال سے روزہ کا استہزاء کرتے ہیں جبکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے۔ ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں سے کنارہ کش ہو جایئے جنہوں نے اپنے دین کو لہو و لعب اور کھلونا بنا رکھا ہے اور دُنیا کی زندگی نے انہیں دھوکے میں ڈال رکھا ہے۔‘‘ (سورۃ الانعام: 70)

Share This:

شرعی مسائل کا حل

  • 13  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال: غسل کرتے وقت آدمی اگر برہنہ ہوتو کیا نہانے کے بعد دوبارہ وضو کرنا ہوگا؟جواب:غسل کرنے کے بعد...

  • 12  اپریل ،  2024

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: ہماری مسجد کے امام صاحب فجر کے بعد درس دیتے ہیں، چند دن قبل...

  • 11  اپریل ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:لوگ عید ملتے وقت ایک دوسرے کو’’ عید مبارک‘‘ کہتے ہیں ،اس طرح کہنا کیسا ہے ؟جواب:...

  • 11  اپریل ،  2024

مفتی منیب الرحمٰن سوال:کیا عید کے دن نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھ سکتے ہیں ،جواب: نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھنا مطلقاً مکروہ...

  • 11  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن اللہ رب العزت کی...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال:صدقہ ٔ فطر کی ادائیگی کا وقت کب ہوتا ہے؟جواب:عیدالفطر کی نماز سے پہلے صدقۂ فطر ادا کردینا چاہیے۔ غرباء کی آسانی...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال: نماز عید ادا کرنے کے بعد مصافحہ کرنے اور گلے ملنے، یعنی معانقہ کرنے کے متعلق کیا حکم ہے؟جواب:نماز عید کے بعد مصافحہ...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال: نماز عید کے بعد دعا کرنا کیسا ہے؟جواب: نماز عید کے بعد دعا کرنا مستحب ہے۔سوال:نماز عید کے بعد جو خطبہ دیا جاتا ہے اس...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال:نماز عید ادا کرنے سے پہلے اور نماز فجر ادا کرنے کے بعد کیا نوافل پڑھے جا سکتے ہیں؟جواب:عید کے روز نماز عید ادا کرنے...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال: عید کی نماز چھوٹ جائے تو کیا اس کی قضا کرنا ہوگی؟جواب:نماز عید کی قضا نہیں ہے۔ اگر کسی شخص کی نماز عید کی جماعت چھوٹ...

  • 10  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :خطبہ عید کے حوالے سے ضروری مسائل سے بھی آگاہ فرمائیں۔جواب : تین خطبے ایسے ہیں جو الحمد سے...

  • 09  اپریل ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:کیا عید کے دن قبرستان جانا جائز ہے ؟جواب:۔ عیدین کے دن قبرستان جانا جائز ہے، بلکہ اچھا...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا، اس کا کیا مطلب ہے؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:نماز عید کیلئے جاتے وقت کیا تکبیر تشریق بھی پڑھنا ضروری ہے؟جواب :نماز عیدالفطر کیلئے جاتے...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کس وقت پڑھی جاتی ہے؟جواب :نماز عید کا وقت سورج بلند ہونے سے پہلے شروع ہوتا ہے۔ یعنی...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کی کیا شرائط ہیں؟جواب : نماز عید کی شرائط وہی ہیں جو نماز جمعہ کی ہیں، صرف دو باتوں...

  • 07  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:کیا کھجور سے روزہ کھولنا بہت ضروری ہے؟جواب:حضرت سلمان بن عامر جہنی کا بیان ہے کہ جناب نبی...

  • 07  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںجواب:روزے کی حالت میں مسواک کرنا، سرمہ لگانا، سر میں تیل لگانا، خوشبو لگانا، یہ سب کام جائز ہیں،...

  • 07  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:ماہ رمضان کے روزے کب فرض ہوئے اور کیا پچھلی امتوں پر بھی رمضان کے روزے فرض تھے؟جواب:روزوں کی...

  • 06  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:روزے کی حالت میں ہاتھ پیر زخمی ہوجائیں اور خون بہنے لگے یا دانتوں سے خون نکلنے لگے تو کیا اس...