عید کا نام

عید کا نام

کتاب و سنت کی روشنی میں

سوال : عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا؟

جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن اللہ رب العزت کی طرف سے اس کے بندوں پر طرح طرح کے احسانات کی بارش ہوتی ہے اور مسرت و خوشی کے یہ مواقع ہر سال اس روز لوٹ لوٹ کر آتے رہتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے ایماندار اور پیارے بندے اپنے خالق و مالک کے ساتھ محبت و اطاعت کا اظہار کرتے اور اس کے عادی ہوتے ہیں۔ انسانوں کا سب سے بڑا اور سب سے پہلا دشمن شیطان لعین نہایت دردناک آواز میں زورشور سے چلّا چلّا کر روتا ہے، اس کے رونے کی آواز سن کر اس کے تمام چیلے اکٹھے ہوکر اس کے پاس پہنچتے ہیں اور اس سے پوچھتے ہیں سردار! کس چیز نے تجھے دکھ پہنچایا۔ شیطان ان سے کہتا ہے، مجھے سب سے زیادہ اس چیز سے دکھ پہنچا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اُمت محمدیہ کو بخش دیا۔ تم سے جہاں تک ہوسکے انہیں ناجائز خواہشات، لہو ولعب اور شراب نوشی وغیرہ میں مشغول کرو تاکہ وہ اللہ تعالیٰ کے غضب میں گرفتار ہو جائیں۔ اس لئے اُمت محمدیہ کو چاہئے کہ وہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکام کی خلاف ورزی سے بچے، اپنے آپ کو گناہوں سے بچائے اور اطاعتِ الٰہی میں سرگرم عمل رہے۔

Share This:

شرعی مسائل کا حل

  • 07  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا مفصل جواب۔

  • 06  مارچ ،  2026

زکوٰۃ سے متعلق مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب...

  • 06  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب

  • 05  مارچ ،  2026

میں نے اپنا مکان فروخت کردیا ہے اور مکان کی رقم رمضان سے 15دن پہلے ملی ہے۔

  • 04  مارچ ،  2026

رمضان کے مسائل سے متعلق مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب۔

  • 04  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب۔

  • 03  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا شرعی جواب۔

  • 03  مارچ ،  2026

روزے کے مسائل سے متعلق مفتی منیب الرحمٰن کا جواب۔

  • 02  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا مسئلہ سے متعلق جواب۔

  • 02  مارچ ،  2026

سونے کے زیورات میں موجود کھوٹ اور پالش زکوٰۃ کے حساب میں کل وزن میں شامل کی جائے گی؟

  • 28  فروری ،  2026

روزے کے مسائل سے متعلق مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب۔

  • 28  فروری ،  2026

مفتی منیب الرحمٰن کا جواب۔

  • 27  فروری ،  2026

روزے کے مسائل سے متعلق مفتی منیب الرحمٰن کا جواب۔

  • 27  فروری ،  2026

مولانا سید سلیمان یوسف بنوری کا جواب۔

  • 26  فروری ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب

  • 26  فروری ،  2026

روزے سے متعلق مسائل پر مفتی منیب الرحمٰن کا جواب

  • 25  فروری ،  2026

روزے کی حالت میں احتلام ہو جانے سے کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

  • 25  فروری ،  2026

ازروئے شرع اس پر کفارہ لازم آئے گا یا صرف ایک دن کا قضا روزہ رکھنا ہوگا؟ مفتی منیب کا جواب

  • 24  فروری ،  2026

مولانا سید سلیمان یوسف بنوری کا جواب

  • 24  فروری ،  2026

مولانا سید سلیمان یوسف بنوری کا جواب۔