وَبِصَوْمِ غَدٍ نَّوَيْتُ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ.
I Intend to keep the fast for month of Ramadan

خطبۂ عید کےضروری مسائل

Islamic Q&A
خطبۂ عید کےضروری مسائل

کتاب و سنت کی روشنی میں

سوال :خطبہ عید کے حوالے سے ضروری مسائل سے بھی آگاہ فرمائیں۔

جواب : تین خطبے ایسے ہیں جو الحمد سے شروع کئے جاتے ہیں۔ (1)خطبۂ جمعہ (2)نماز استسقاء کا خطبہ (3)خطبۂ نکاح، لیکن نماز عید کا خطبہ الحمد سے شروع نہیں کیا جاتا بلکہ دونوں عیدوں کے خطبے اور خطبۂ حج اللہ اکبر سے شروع کئے جاتے ہیں۔ نماز عید کا پہلا خطبہ شروع کرنے سے پہلے نو مرتبہ متواتر تکبیریں کہی جاتی ہیں اور دوسرا خطبۂ عید شروع کرنے سے پہلے سات بار تکبیریں کہی جاتی ہیں۔ خطبۂ جمعہ شروع کرنے سے پہلے امام تھوڑی دیر منبر پر بیٹھتا ہے جبکہ خطبہ عید شروع کرنے سے پہلے امام منبر پر نہ بیٹھے بلکہ سیدھا کھڑا ہو جائے۔ امام جس وقت خطبہ میں تکبیریں کہے تو حاضرین بھی تکبیریں کہیں۔ عیدالفطر کے خطبہ میں تکبیر، تسبیح اور درود وغیرہ کے بعد صدقۂ فطر کے احکام بیان کئے جائیں۔ خطبہ صرف احکام کی تعلیم کے لئے ہے۔