جمعہ کے دن وعظ و نصیحت اذانِ اوّل سے پہلے کرنا
- 20 مارچ ، 2023
- Web Desk
- شرعی مسائل کا حل

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری
آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: جمعہ کی پہلی اور دوسری اذان میں کتنا وقفہ ہونا چاہیے؟ کئی مساجد میں یہ وقفہ نمازجمعہ سے قبل صرف سنّتیں پڑھنے کی حد تک دیا جاتا ہے اور کچھ مساجد میں پہلی اور دوسری اذان میں ایک گھنٹہ تک کا وقفہ دیا جاتا ہے۔ حکم یہ ہے کہ جب جمعہ کی اذان ہو جائے تو کام کاج چھوڑ کر نماز کے لیے چل پڑنا (بلکہ دوڑنا)چاہیے، لیکن لوگ دوسری اذان تک کاروبار میں مصروف رہ کر گناہ گار ہوتے ہیں۔ آپ اس سلسلے میں کیا رہنمائی فرماتے ہیں؟
جواب: سلفِ صالحین کاطریقہ یہ رہا ہے کہ زوال کے متصل بعد ہی اذانِ اول ہو، پھر اس کے بعد وعظ و نصیحت اور پھر اذانِ ثانی اور پھر خطبہ دیاجائے۔ جمعے کی پہلی اور دوسری اذان کے درمیان وقفے کی مقدار نصوص میں متعین نہیں ہے، البتہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے اذانِ اول کا اضافہ اس لیے فرمایا تھا کہ لوگ اذان سن کر جمعے کی طرف متوجہ ہوجائیں اور دوسری اذان سے پہلے جامع مسجد میں پہنچ جائیں، لہٰذا پہلی اور دوسری اذان میں موقع و محل کے لحاظ سے اتنا وقفہ دینا چاہیے کہ لوگ بروقت پہنچ جائیں، اور یہ وقفہ علاقوں اور لوگوں کی ضروریات کے اعتبار سے مختلف ہوسکتاہے،البتہ بلاضرورت بہت زیادہ وقفہ دینا یا جمعہ کی نماز مستقل تاخیر سے ادا کرنا پسندیدہ نہیں ہے۔
آج کل بعض مساجد میں یہ سلسلہ چل پڑا ہے کہ پہلے وعظ ونصیحت ہوتی ہے، پھر اذانِ اول کہی جاتی ہے اور پھر سنتوں کا وقت دیا جاتا ہے، اس کے بعد دوسری اذان دی جاتی ہے،اس طریقے کاسلف سے ثبوت منقول نہیں ہے، اگرچہ ایسا کرنے والوں کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ لوگ اذان اول ہوجانے کے بعد اپنے کاموں میں مصروف رہنے کی وجہ سے گناہ گار نہ ہوں، لیکن دوسری طرف جمعہ کے فضائل ، اس کی عظمت اور سلفِ صالحین کی اتباع کا تقاضا یہ ہے کہ جمعہ کی اذان وعظ و نصیحت سے پہلے کہی جائے، اس لیے کہ اگر لوگوں کی سستی وکاہلی دیکھ کر کچھ ڈھیل دی جائے تو مشاہدہ یہ ہےکہ اصلاح کے بجائے سستی اور کاہلی میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے اور جمعہ کے مقاصد فوت ہوکر رہ جاتے ہیں، مزید یہ کہ بعض علماء کے نزدیک خرید و فروخت کی ممانعت زوال کے فورًا بعد ہی شروع ہوجاتی ہے، خواہ اذان دی جائے یا نہ دی جائے، اس قول کو سامنے رکھتے ہوئے اذانِ اول میں تاخیر کی جو مصلحت ہے وہ حاصل ہوہی نہیں سکتی۔ تفصیل کے لیے فتاویٰ بینات( 2/ 288) ملاحظہ کیجیے۔
شرعی مسائل کا حل
کیا عید کے دن قبرستان جانا جائز ہے ؟
- 22 اپریل ، 2023
مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:کیا عید کے دن قبرستان جانا جائز ہے ؟جواب:۔ عیدین کے دن قبرستان جانا جائز ہے، بلکہ اچھا...
کیا عید کے روز ’’عید مبارک‘‘ کہنا ٹھیک ہے؟
- 22 اپریل ، 2023
مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:لوگ عید ملتے وقت ایک دوسرے کو’’ عید مبارک‘‘ کہتے ہیں ،اس طرح کہنا کیسا ہے ؟جواب:...
کیا عید کے دن نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھ سکتے ہیں ؟
- 22 اپریل ، 2023
مفتی منیب الرحمٰن سوال:کیا عید کے دن نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھ سکتے ہیں ،جواب: نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھنا مطلقاً مکروہ...
عید کا مطلب کیا ہے؟
- 22 اپریل ، 2023
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا، اس کا کیا مطلب ہے؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن...
نماز عید کیلئے جاتے وقت
- 22 اپریل ، 2023
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:نماز عید کیلئے جاتے وقت کیا تکبیر تشریق بھی پڑھنا ضروری ہے؟جواب :نماز عیدالفطر کیلئے جاتے...
نماز عید کا وقت
- 22 اپریل ، 2023
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کس وقت پڑھی جاتی ہے؟جواب :نماز عید کا وقت سورج بلند ہونے سے پہلے شروع ہوتا ہے۔ یعنی...
نماز عید کی شرائط
- 22 اپریل ، 2023
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کی کیا شرائط ہیں؟جواب : نماز عید کی شرائط وہی ہیں جو نماز جمعہ کی ہیں، صرف دو باتوں...
عید کا نام
- 22 اپریل ، 2023
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن اللہ رب العزت کی...
نماز عید پڑھنے کا طریقہ
- 22 اپریل ، 2023
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید پڑھنے کا طریقہ کیا ہے؟جواب: امام اور مقتدی دونوں نماز عیدالفطر کی نیت کریں۔ پھر...
خطبۂ عید کےضروری مسائل
- 22 اپریل ، 2023
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :خطبہ عید کے حوالے سے ضروری مسائل سے بھی آگاہ فرمائیں۔جواب : تین خطبے ایسے ہیں جو الحمد سے...
عید کی دوسری رکعت میں
- 22 اپریل ، 2023
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : کوئی شخص نماز عید کی دوسری رکعت میں جماعت میں شامل ہو تو وہ اپنی پہلی رکعت کیسے پڑھے؟جواب :...
رمضان مبارک یا عید کی مبارک باد دینا کیسا ہے…!
- 22 اپریل ، 2023
مفتی منیب الرحمٰنتفہیم المسائلسوال:کیا ہم کسی اسلامی مہینےاسلامی تہواریا کسی مخصوص اسلامی دن یا تاریخکو منا سکتے ہیں...
عید کے بعد یا رمضان سے پہلے فطرہ ادا کرنا
- 22 اپریل ، 2023
مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندرآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال :۔ صدقۃ الفطر عید کے دن ادا کرنا واجب ہے، اب پوچھنا یہ ہے کہ عید...
فطرہ عید سے پہلے کب ادا کرسکتے ہیں کیا یہ رمضان سے پہلے ادا کیا جاسکتا ہے یا نہیں ؟
- 22 اپریل ، 2023
ڈاکٹرعبدالرزاق اسکندرسوال :۔ صدقۃ الفطر عید کے دن ادا کرنا واجب ہے، اب پوچھنا یہ ہے کہ عید سے پہلے کب ادا کرسکتے ہیں کیا...
رمضان یا عید کے چاند میں رؤیتِ ہلال کمیٹی کی اتباع کی جائے یا مقامی علماء کی؟
- 21 اپریل ، 2023
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: رمضان یا عید کے چاند میں رؤیتِ ہلال کمیٹی کی اتباع کی جائے...
ختم قرآن کے موقع پر دعا
- 21 اپریل ، 2023
سوال:تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر دعا کا اہتمام کرنا کیسا ہے؟جواب:۔تراویح میں ختم قرآن پر دعا کا خصوصی اہتمام کرنا نہ...
نماز عید کے بعد مصافحہ اور معانقہ
- 21 اپریل ، 2023
سوال: نماز عید ادا کرنے کے بعد مصافحہ کرنے اور گلے ملنے، یعنی معانقہ کرنے کے متعلق کیا حکم ہے؟جواب:نماز عید کے بعد مصافحہ...
نماز عید کے بعد دعا کرنا
- 21 اپریل ، 2023
سوال: نماز عید کے بعد دعا کرنا کیسا ہے؟جواب: نماز عید کے بعد دعا کرنا مستحب ہے۔سوال:نماز عید کے بعد جو خطبہ دیا جاتا ہے اس...
نمازِ عید ادا کرنے سے پہلے
- 21 اپریل ، 2023
سوال:نماز عید ادا کرنے سے پہلے اور نماز فجر ادا کرنے کے بعد کیا نوافل پڑھے جا سکتے ہیں؟جواب:عید کے روز نماز عید ادا کرنے...
عید کی نماز کی قضا
- 21 اپریل ، 2023
سوال: عید کی نماز چھوٹ جائے تو کیا اس کی قضا کرنا ہوگی؟جواب:نماز عید کی قضا نہیں ہے۔ اگر کسی شخص کی نماز عید کی جماعت چھوٹ...