جنایت پر دَم ساقط ہونے کی ایک صورت

جنایت پر دَم ساقط ہونے کی ایک صورت

مفتی منیب الرحمٰن

تفہیم المسائل

سوال: کسی عورت نے ایک مفتی صاحب سے سوال کیا: ’’میں حالتِ حیض میں تھی، میں نے نہ نیت کی اور نہ احرام باندھا اور مکہ جاکر پاک ہونے کے بعد مسجدِ عائشہ جاکر احرام باندھا ،پھر عمرہ کیا ، کیا میرا یہ عمل درست ہے‘‘۔ مفتی صاحب نے جواب دیا:’’ آپ نے بالکل غلط کیا،آپ پر دَم واجب ہوگیا، اگر کوئی عورت حالتِ حیض میں مکہ جارہی ہو تو میقات سے احرا م پہنے بغیر نہیں جاسکتی ،مکہ میں احرام پہنے رکھے اور جب پاک ہوجائے تو وہی احرام پہن کر عمرہ کرے ‘‘۔

معلوم یہ کرنا ہے کہ ہم نے اور خاندان کی کئی خواتین نے بھی عمرے کیے اور ناپاکی کی حالت میں میقات پر نہ نیت کی اور نہ احرام باندھا ، پاک ہونے کے بعد مسجدِ عائشہ جاکر ہی ہم احرام باندھتے، نیت کرتے اور تلبیہ پڑھتے تھے۔ ہماری سوچ یہ تھی کہ ہم ناپاکی کی حالت میں کیسے احرام باندھیں اور اسی احرام سے عمرہ کریں؟ (امرین اسماعیل ، کراچی)

جواب: فقہائےکرام کی تصریحات کے مطابق حیض ونفاس احرام سے مانع نہیں ہیں۔ حیض یا نفاس والی عورت اِحرام باندھ سکتی ہے ،اُسے چاہیے کہ حیض یا نفاس ہی کی حالت میں غسل کرکے احرام باندھ لے اور حج یا عمرے کے لیے روانہ ہوجائے اور پاک ہونے تک مکہ مکرمہ میں اپنی رہائش گاہ پر رکی رہیں، پھر جب پاک ہوجائیں تو غسل کرکے حرم میں جائیں اورعمرہ اور حج (جس کی بھی نیت کی ہو) کے مناسک ادا کریں، اس صورت میں ان پر کوئی دَم لازم نہیں آئے گا۔

علامہ نظام الدینؒ لکھتے ہیں: ترجمہ:’’(عازمِ حج وعمرہ) جب اِحرام کا ارادہ کرے تو غسل کرے یا وضو کرے اور غسل کرنا افضل ہے، مگر یہ غسل ( نجاست صغریٰ یا کبریٰ سے طہارت کے لیے نہیں بلکہ) صفائی کے لیے ہے ،یہاں تک حائض عورت کو بھی اس کا حکم دیا جائے گا ،’’ہدایہ‘‘ میں اسی طرح ہے اور نفاس والی عورت اور بچے کے لیے بھی غسل مستحب ہے، (فتاویٰ عالمگیری، جلد: 1،ص:222)‘‘۔ آپ نے شاید یہ گمان کرلیا ہے کہ حالتِ حیض میں استعمال کیاجانے والا لباس(احرام) دوبارہ قابلِ استعمال نہیں ،آپ کا مفروضہ غلط ہے، اگر احرام نجاست آلود بھی ہوگیا ہو ،تو پاک کیا جاسکتا ہے ، چونکہ عورت تو حالتِ احرام میں بھی عام لباس استعمال کرتی ہے ،اگر اس پر نجاست لگ گئی ہو تو اسے دھو کر پاک کیا جاسکتا ہے اور پاکی کے بعد غسل کرکے دوسرا لباس بھی پہناجاسکتا ہے۔

رہا میقات سے بغیر احرام اور نیت کے گزرنے کا مسئلہ تو اُس کا شرعی حکم یہ ہے : ’’ اگر کوئی شخص اپنے میقات سے بغیر احرام گزر گیا، خواہ اس نے اس کے بعد احرام باندھ لیا تھا یا نہیں باندھا تھا، اُس پر واجب ہے کہ وہ کسی میقات پر واپس جاکر نیت اور تلبیہ سے احرام باندھے، اس کے لیے اپنے میقات پر واپس جانا ضروری نہیں ہے۔ اگر میقات کے اندر جاکر احرام باندھ لیا تھا تو میقات پر واپس آکر صرف تلبیہ پڑھے ،دَم ساقط ہوجائے گا اور اگر کسی میقات پر واپس نہیں آیا، اس پر دَم واجب ہے ‘‘۔ (جاری ہے)

Share This:

شرعی مسائل کا حل

  • 13  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال: غسل کرتے وقت آدمی اگر برہنہ ہوتو کیا نہانے کے بعد دوبارہ وضو کرنا ہوگا؟جواب:غسل کرنے کے بعد...

  • 12  اپریل ،  2024

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: ہماری مسجد کے امام صاحب فجر کے بعد درس دیتے ہیں، چند دن قبل...

  • 11  اپریل ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:لوگ عید ملتے وقت ایک دوسرے کو’’ عید مبارک‘‘ کہتے ہیں ،اس طرح کہنا کیسا ہے ؟جواب:...

  • 11  اپریل ،  2024

مفتی منیب الرحمٰن سوال:کیا عید کے دن نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھ سکتے ہیں ،جواب: نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھنا مطلقاً مکروہ...

  • 11  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن اللہ رب العزت کی...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال:صدقہ ٔ فطر کی ادائیگی کا وقت کب ہوتا ہے؟جواب:عیدالفطر کی نماز سے پہلے صدقۂ فطر ادا کردینا چاہیے۔ غرباء کی آسانی...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال: نماز عید ادا کرنے کے بعد مصافحہ کرنے اور گلے ملنے، یعنی معانقہ کرنے کے متعلق کیا حکم ہے؟جواب:نماز عید کے بعد مصافحہ...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال: نماز عید کے بعد دعا کرنا کیسا ہے؟جواب: نماز عید کے بعد دعا کرنا مستحب ہے۔سوال:نماز عید کے بعد جو خطبہ دیا جاتا ہے اس...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال:نماز عید ادا کرنے سے پہلے اور نماز فجر ادا کرنے کے بعد کیا نوافل پڑھے جا سکتے ہیں؟جواب:عید کے روز نماز عید ادا کرنے...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال: عید کی نماز چھوٹ جائے تو کیا اس کی قضا کرنا ہوگی؟جواب:نماز عید کی قضا نہیں ہے۔ اگر کسی شخص کی نماز عید کی جماعت چھوٹ...

  • 10  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :خطبہ عید کے حوالے سے ضروری مسائل سے بھی آگاہ فرمائیں۔جواب : تین خطبے ایسے ہیں جو الحمد سے...

  • 09  اپریل ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:کیا عید کے دن قبرستان جانا جائز ہے ؟جواب:۔ عیدین کے دن قبرستان جانا جائز ہے، بلکہ اچھا...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا، اس کا کیا مطلب ہے؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:نماز عید کیلئے جاتے وقت کیا تکبیر تشریق بھی پڑھنا ضروری ہے؟جواب :نماز عیدالفطر کیلئے جاتے...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کس وقت پڑھی جاتی ہے؟جواب :نماز عید کا وقت سورج بلند ہونے سے پہلے شروع ہوتا ہے۔ یعنی...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کی کیا شرائط ہیں؟جواب : نماز عید کی شرائط وہی ہیں جو نماز جمعہ کی ہیں، صرف دو باتوں...

  • 07  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:کیا کھجور سے روزہ کھولنا بہت ضروری ہے؟جواب:حضرت سلمان بن عامر جہنی کا بیان ہے کہ جناب نبی...

  • 07  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںجواب:روزے کی حالت میں مسواک کرنا، سرمہ لگانا، سر میں تیل لگانا، خوشبو لگانا، یہ سب کام جائز ہیں،...

  • 07  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:ماہ رمضان کے روزے کب فرض ہوئے اور کیا پچھلی امتوں پر بھی رمضان کے روزے فرض تھے؟جواب:روزوں کی...

  • 06  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:روزے کی حالت میں ہاتھ پیر زخمی ہوجائیں اور خون بہنے لگے یا دانتوں سے خون نکلنے لگے تو کیا اس...