سرکاری نوکری میں دوسروں کا کام کرکے اضافی تنخواہ لینا
- 18 مارچ ، 2023
- Web Desk
- شرعی مسائل کا حل
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری
آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: میں ایک سرکاری ادارے میں کام کرتا ہوں اور میری تنخواہ 25000/- ہزار اور اسکیل 1 ہے اور میرا کام جہاز کی صفائی کرنا ہے، لیکن میری تعلیم اور تجربے کی وجہ سے ادارے کے افسران نے مجھے ایک اکاؤنٹ اور بلنگ کلرک کے کام پر لگایا ہے، جس کا کم سے کم اسکیل 9 ہے اور تنخواہ 35000/- سے 40000/- ہزار ہوتی ہے۔ میرے ادارے کے افسران مجھے اوور ٹائم کی مد میں 10000 سے 11000 ہزار روپے دیتے ہیں جو اوور ٹائم میں کرتا نہیں لیکن میری تنخواہ اور اسکیل کم ہونے اور کام بڑے اسکیل کا کرنے کی وجہ سے مجھے دیا جاتا ہے۔ سوال یہ ہےکہ کیا میرا یہ پیسہ لینا جائز ہے ؟
جواب: اگر سرکاری ادارے کے افسران کو حکومت کی جانب سے یہ اختیار ہے کہ کم اسکیل والے ملازم سے زیادہ اسکیل والے ملازم کا کام لینے کی صورت میں اوور ٹائم کے نام سے اضافی رقم دینے کی اجازت ہے، اگرچہ وہ اوور ٹائم نہیں کرتا ہو تو افسران کے لئے حکومت کے کھاتے سے اضافی رقم دینا اور سائل کے لئے لینا جائز ہے اور اگر افسران حکومت کے کھاتے سے نہیں دیتے، بلکہ ذاتی رقم سے انتظام کرتے ہیں تو بھی سائل کے لیے وہ رقم لینا جائز ہوگا۔اگر افسران بالا کو اس طرح کا کوئی اختیار نہیں ہے تو دس ہزار روپے حکومت کے کھاتے سے اضافی دینا درست نہیں، البتہ سائل کے لیے اضافی کام کرنے کی صورت میں اضافی رقم لینا جائز ہوگا، اور اگر اضافی کام نہیں کرتا تو اضافی رقم لینا جائز نہیں ہوگا۔
شرعی مسائل کا حل
غسل کے بعد وضو؟
- 13 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال: غسل کرتے وقت آدمی اگر برہنہ ہوتو کیا نہانے کے بعد دوبارہ وضو کرنا ہوگا؟جواب:غسل کرنے کے بعد...
جمعہ کے دن درودِ پاک پڑھنا
- 12 اپریل ، 2024
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: ہماری مسجد کے امام صاحب فجر کے بعد درس دیتے ہیں، چند دن قبل...
کیا عید کے روز ’’عید مبارک‘‘ کہنا ٹھیک ہے؟
- 11 اپریل ، 2024
مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:لوگ عید ملتے وقت ایک دوسرے کو’’ عید مبارک‘‘ کہتے ہیں ،اس طرح کہنا کیسا ہے ؟جواب:...
کیا عید کے دن نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھ سکتے ہیں ؟
- 11 اپریل ، 2024
مفتی منیب الرحمٰن سوال:کیا عید کے دن نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھ سکتے ہیں ،جواب: نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھنا مطلقاً مکروہ...
عید کا نام
- 11 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن اللہ رب العزت کی...
صدقۂ فطر کی ادائیگی کا وقت
- 10 اپریل ، 2024
سوال:صدقہ ٔ فطر کی ادائیگی کا وقت کب ہوتا ہے؟جواب:عیدالفطر کی نماز سے پہلے صدقۂ فطر ادا کردینا چاہیے۔ غرباء کی آسانی...
نماز عید کے بعد مصافحہ اور معانقہ
- 10 اپریل ، 2024
سوال: نماز عید ادا کرنے کے بعد مصافحہ کرنے اور گلے ملنے، یعنی معانقہ کرنے کے متعلق کیا حکم ہے؟جواب:نماز عید کے بعد مصافحہ...
نماز عید کے بعد دعا کرنا
- 10 اپریل ، 2024
سوال: نماز عید کے بعد دعا کرنا کیسا ہے؟جواب: نماز عید کے بعد دعا کرنا مستحب ہے۔سوال:نماز عید کے بعد جو خطبہ دیا جاتا ہے اس...
نمازِ عید ادا کرنے سے پہلے
- 10 اپریل ، 2024
سوال:نماز عید ادا کرنے سے پہلے اور نماز فجر ادا کرنے کے بعد کیا نوافل پڑھے جا سکتے ہیں؟جواب:عید کے روز نماز عید ادا کرنے...
عید کی نماز کی قضا
- 10 اپریل ، 2024
سوال: عید کی نماز چھوٹ جائے تو کیا اس کی قضا کرنا ہوگی؟جواب:نماز عید کی قضا نہیں ہے۔ اگر کسی شخص کی نماز عید کی جماعت چھوٹ...
خطبۂ عید کےضروری مسائل
- 10 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :خطبہ عید کے حوالے سے ضروری مسائل سے بھی آگاہ فرمائیں۔جواب : تین خطبے ایسے ہیں جو الحمد سے...
کیا عید کے دن قبرستان جانا جائز ہے ؟
- 09 اپریل ، 2024
مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:کیا عید کے دن قبرستان جانا جائز ہے ؟جواب:۔ عیدین کے دن قبرستان جانا جائز ہے، بلکہ اچھا...
عید کا مطلب کیا ہے؟
- 09 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا، اس کا کیا مطلب ہے؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن...
نماز عید کیلئے جاتے وقت
- 09 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:نماز عید کیلئے جاتے وقت کیا تکبیر تشریق بھی پڑھنا ضروری ہے؟جواب :نماز عیدالفطر کیلئے جاتے...
نماز عید کا وقت
- 09 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کس وقت پڑھی جاتی ہے؟جواب :نماز عید کا وقت سورج بلند ہونے سے پہلے شروع ہوتا ہے۔ یعنی...
نماز عید کی شرائط
- 09 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کی کیا شرائط ہیں؟جواب : نماز عید کی شرائط وہی ہیں جو نماز جمعہ کی ہیں، صرف دو باتوں...
کھجور سے روزہ کھولنا
- 07 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:کیا کھجور سے روزہ کھولنا بہت ضروری ہے؟جواب:حضرت سلمان بن عامر جہنی کا بیان ہے کہ جناب نبی...
آنکھوں میں سرمہ لگانا اور سر کے بالوں میں تیل لگانا، مسواک کرنا، خوشبو لگانا، یہ سارے کام روزے کی حالت میں کرنا جائز ہیں یا نہیں؟
- 07 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںجواب:روزے کی حالت میں مسواک کرنا، سرمہ لگانا، سر میں تیل لگانا، خوشبو لگانا، یہ سب کام جائز ہیں،...
روزے کب فرض کئے گئے؟
- 07 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:ماہ رمضان کے روزے کب فرض ہوئے اور کیا پچھلی امتوں پر بھی رمضان کے روزے فرض تھے؟جواب:روزوں کی...
روزے کی حالت میں خون نکلنا
- 06 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:روزے کی حالت میں ہاتھ پیر زخمی ہوجائیں اور خون بہنے لگے یا دانتوں سے خون نکلنے لگے تو کیا اس...