صدقہ کی نیت سے سود وصول کرنا
- 10 اپریل ، 2023
- Web Desk
- شرعی مسائل کا حل

آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: فرض کریں میرے اکاؤنٹ میں ایک کروڑ ہے جس پر سالانہ لاکھوں کا انٹرسٹ ملتا ہے، جو کہ میں نہیں لیتا، وہ لاکھوں بینک میں رہ جاتے ہیں جس سے بینک یا سودی ادارے مضبوط ہوتے ہیں، میرا ارادہ یہ ہے کہ انٹرسٹ کے یہ پیسے استعمال کرنے کے بجائے میں مریضوں میں یا غریبوں میں تقسیم کردیا کروں ،بلکہ جو لوگ انٹرسٹ نہیں لیتے اور ان کے پاس بڑی دولت ہے، وہ بھی غریبوں کی مدد کے لیے انٹرسٹ لے لیا کریں؟ (ڈاکٹر ہود چشتی)
جواب: جس شخص کا بینک میں سودی کھاتہ ہو، اس پر فوری لازم ہے کہ وہ اسے ختم کرے اور بلاسودی کھاتہ (کرنٹ اکاؤنٹ) میں رقم جمع کرے، کیوں کہ سودی معاملہ کرنے یا اسے جاری رکھنے کی اسلام میں گنجائش نہیں ہے۔ اگر بینک کا یہ معاملہ مسلمانوں کے ملک میں ہے تو جو سود اُسے ملنے والا ہو، وہ بھی وصول نہ کرے ، کیوں کہ سود کا وصول کرنا بھی ناجائز ہے۔ اگر وصول کرچکا ہو تو پھر فقراء پر ثواب کی نیت کے بغیرصدقہ کردے، تاکہ حرام رقم سے گلوخلاصی ہوجائے ۔ جو لوگ اس نیت سے بینک میں سودی کھاتے کھولتے یا سودی کھاتے جاری رکھتے ہیں کہ وہ سود وصول کرکے خود استعمال میں نہیں لائیں گے بلکہ غریبوں پر صدقہ کردیا کریں گے وہ غلطی میں مبتلا ہیں۔
ایسے لوگ سودی معاملے کا ارتکاب کرکے خود تو گناہ گار ہوتے ہیں اورغریبوں کا دنیوی فائدہ کرتے ہیں۔ یہ سخت نادانی ہے کہ انسان اپنا دینی نقصان کرکے دوسروں کا دنیاوی بھلا کرے اور دوسروں کے دنیوی فائدے کے لیے اپنی آخرت برباد کرے۔ مشرکین مکہ سخت قحط کے زمانے میں جوا کھیلتے تھے اور جیتی ہوئی اشیاء خود استعمال میں نہیں لاتے تھے، بلکہ فقیروں پر صدقہ کردیا کرتے تھے، مگر اس کے باوجود ان کاعمل ناجائز اورحرام تھا۔ مقصد یہ ہے کہ صدقے کی نیت سے سود وصول کرنے کی اجازت نہیں ،جیساکہ توبہ کی نیت سے گناہ کی اجازت نہیں اور اس وجہ سے بدپرہیزی کرنا معقول نہیں کہ دوا موجود ہے۔
شرعی مسائل کا حل
کیا عید کے دن قبرستان جانا جائز ہے ؟
- 22 اپریل ، 2023
مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:کیا عید کے دن قبرستان جانا جائز ہے ؟جواب:۔ عیدین کے دن قبرستان جانا جائز ہے، بلکہ اچھا...
کیا عید کے روز ’’عید مبارک‘‘ کہنا ٹھیک ہے؟
- 22 اپریل ، 2023
مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:لوگ عید ملتے وقت ایک دوسرے کو’’ عید مبارک‘‘ کہتے ہیں ،اس طرح کہنا کیسا ہے ؟جواب:...
کیا عید کے دن نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھ سکتے ہیں ؟
- 22 اپریل ، 2023
مفتی منیب الرحمٰن سوال:کیا عید کے دن نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھ سکتے ہیں ،جواب: نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھنا مطلقاً مکروہ...
عید کا مطلب کیا ہے؟
- 22 اپریل ، 2023
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا، اس کا کیا مطلب ہے؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن...
نماز عید کیلئے جاتے وقت
- 22 اپریل ، 2023
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:نماز عید کیلئے جاتے وقت کیا تکبیر تشریق بھی پڑھنا ضروری ہے؟جواب :نماز عیدالفطر کیلئے جاتے...
نماز عید کا وقت
- 22 اپریل ، 2023
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کس وقت پڑھی جاتی ہے؟جواب :نماز عید کا وقت سورج بلند ہونے سے پہلے شروع ہوتا ہے۔ یعنی...
نماز عید کی شرائط
- 22 اپریل ، 2023
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کی کیا شرائط ہیں؟جواب : نماز عید کی شرائط وہی ہیں جو نماز جمعہ کی ہیں، صرف دو باتوں...
عید کا نام
- 22 اپریل ، 2023
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن اللہ رب العزت کی...
نماز عید پڑھنے کا طریقہ
- 22 اپریل ، 2023
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید پڑھنے کا طریقہ کیا ہے؟جواب: امام اور مقتدی دونوں نماز عیدالفطر کی نیت کریں۔ پھر...
خطبۂ عید کےضروری مسائل
- 22 اپریل ، 2023
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :خطبہ عید کے حوالے سے ضروری مسائل سے بھی آگاہ فرمائیں۔جواب : تین خطبے ایسے ہیں جو الحمد سے...
عید کی دوسری رکعت میں
- 22 اپریل ، 2023
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : کوئی شخص نماز عید کی دوسری رکعت میں جماعت میں شامل ہو تو وہ اپنی پہلی رکعت کیسے پڑھے؟جواب :...
رمضان مبارک یا عید کی مبارک باد دینا کیسا ہے…!
- 22 اپریل ، 2023
مفتی منیب الرحمٰنتفہیم المسائلسوال:کیا ہم کسی اسلامی مہینےاسلامی تہواریا کسی مخصوص اسلامی دن یا تاریخکو منا سکتے ہیں...
عید کے بعد یا رمضان سے پہلے فطرہ ادا کرنا
- 22 اپریل ، 2023
مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندرآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال :۔ صدقۃ الفطر عید کے دن ادا کرنا واجب ہے، اب پوچھنا یہ ہے کہ عید...
فطرہ عید سے پہلے کب ادا کرسکتے ہیں کیا یہ رمضان سے پہلے ادا کیا جاسکتا ہے یا نہیں ؟
- 22 اپریل ، 2023
ڈاکٹرعبدالرزاق اسکندرسوال :۔ صدقۃ الفطر عید کے دن ادا کرنا واجب ہے، اب پوچھنا یہ ہے کہ عید سے پہلے کب ادا کرسکتے ہیں کیا...
رمضان یا عید کے چاند میں رؤیتِ ہلال کمیٹی کی اتباع کی جائے یا مقامی علماء کی؟
- 21 اپریل ، 2023
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: رمضان یا عید کے چاند میں رؤیتِ ہلال کمیٹی کی اتباع کی جائے...
ختم قرآن کے موقع پر دعا
- 21 اپریل ، 2023
سوال:تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر دعا کا اہتمام کرنا کیسا ہے؟جواب:۔تراویح میں ختم قرآن پر دعا کا خصوصی اہتمام کرنا نہ...
نماز عید کے بعد مصافحہ اور معانقہ
- 21 اپریل ، 2023
سوال: نماز عید ادا کرنے کے بعد مصافحہ کرنے اور گلے ملنے، یعنی معانقہ کرنے کے متعلق کیا حکم ہے؟جواب:نماز عید کے بعد مصافحہ...
نماز عید کے بعد دعا کرنا
- 21 اپریل ، 2023
سوال: نماز عید کے بعد دعا کرنا کیسا ہے؟جواب: نماز عید کے بعد دعا کرنا مستحب ہے۔سوال:نماز عید کے بعد جو خطبہ دیا جاتا ہے اس...
نمازِ عید ادا کرنے سے پہلے
- 21 اپریل ، 2023
سوال:نماز عید ادا کرنے سے پہلے اور نماز فجر ادا کرنے کے بعد کیا نوافل پڑھے جا سکتے ہیں؟جواب:عید کے روز نماز عید ادا کرنے...
عید کی نماز کی قضا
- 21 اپریل ، 2023
سوال: عید کی نماز چھوٹ جائے تو کیا اس کی قضا کرنا ہوگی؟جواب:نماز عید کی قضا نہیں ہے۔ اگر کسی شخص کی نماز عید کی جماعت چھوٹ...