سَمتِ قبلہ کا تعین ہونے کے باوجود صفیں درست نہ بنانے کا شرعی حکم

سَمتِ قبلہ کا تعین ہونے کے باوجود صفیں درست نہ بنانے کا شرعی حکم

تفہیم المسائل

سوال: ہماری مسجد میں قبلہ رخ کا ٹھیک ٹھیک تعین کرکے صفوں کے نشان لگائے گئے تھے، لیکن موجودہ امام صاحب کے حکم پر مسجد کے اس حصے میں جہاں صفوں کے نشان نہیں لگائے گئے ، جمعہ وعیدین کی نماز کے لیے قبلہ رخ سے قدرے ہٹ کر صفیں بنائی جاتی ہیں ۔ نماز جنازہ کے لیے بھی صفوں کی درستی کا خیال نہیں رکھتے ،اُن کا کہنا ہے :’’ تھوڑے فرق سے کچھ نہیں ہوتا‘‘۔ سوال یہ ہے کہ کسی مجبوری کے بغیر قبلہ رخ کا اہتمام کیے بغیر نماز ادا کرنا جائز ہے؟ (محمد یونس علوی ، کراچی)

جواب: استقبالِ قبلہ یعنی نماز میں قبلہ کی طرف منہ ہونا شرائطِ نماز میں سے ہے ، سمتِ قبلہ کی تعیین کے بعد ضروری ہے کہ درست سمت میں نماز ادا کریں اور سمتِ قبلہ سے معمولی سا بھی انحراف نہ کریں ۔جہتِ کعبہ کی طرف منہ ہونے کا معنی یہ ہے کہ منہ کی سطح کا کوئی جز کعبہ کی سَمت میں واقع ہو ،تو اگر قبلہ سے کچھ انحراف ہے ،مگر منہ کاکوئی جز کعبہ کے مواجہہ میں ہے ، نماز ہوجائے گی ، اس کی زیادہ سے زیادہ مقدار45درجہ رکھی گئی ہے ،اگر 45درجے سے زیادہ انحراف ہے ، استقبالِ قبلہ نہیں ہوا اور نماز نہ ہوئی ۔ علامہ ابن عابدین شامی لکھتے ہیں:ترجمہ:’’ (نماز کے دوران)کسی عذر کے بغیر(سَمتِ قبلہ سے) سینہ پھیرنے سے نماز فاسد ہوجاتی ہے ، اس سے معلوم ہواکہ تھوڑا سا انحراف نقصان دہ نہیںاوروہ یہ ہے کہ اس کے ساتھ چہرہ یا چہرے کی جوانب میں سے کچھ عینِ کعبہ یا اس کی ہوا کے سامنے رہے ،اس طرح کہ چہرہ سے یا اس کی بعض اطراف سے خط نکلے ،تووہ سیدھا عین کعبہ یا اس کی ہوا کے اوپر سے گزرے اور لازم نہیں کہ نکلنے والا خط سیدھا مصلّی کی پیشانی سے نکلنے والا ہو بلکہ اس کی جوانب سے نکلے جیساکہ اس پر ’’الدُّرر‘‘ کا قول ’’مِنْ جبِیْنِ الْمُصَلِّی‘‘ دلالت کرتا ہے، کیوںکہ جبین پیشانی کے کنارے کو کہتے ہیں اوریہ دو جبینیں ہیں ، (حاشیہ ابن عابدین شامی،جلد3)‘‘۔

دور حاضر میں جدید آلات اور پیمائش کے جدید پیمانوں کی مدد سے قبلے کی ٹھیک ٹھیک سَمت معلوم کرنا نہایت آسان ہو گیا ہے، بلکہ ایسے سافٹ ویر دستیاب ہیں ، جن کے ذریعے کہیں بھی کسی بھی وقت قبلے کی درست سمت معلوم کی جاسکتی ہے ۔مساجد میں محرابیں سَمتِ قبلہ کا تعین کر کے بنائی جاتی ہیں، اس کو دیکھ کر صفیں درست بنانی چاہئیں اور مسجدوں اور محرابوں کا اعتبار کیاجائے گا۔امام اہلسنّت امام احمد رضاقادریؒ لکھتے ہیں:’’ شارح امام زیلعی نے فرمایا: محاریب کے ہوتے ہوئے اجتہاد اورغور وفکر کی ضرورت نہیں ‘‘۔حِلیۃ میں ہے : ترجمہ:’’ نمازی کے لیے محراب عین کعبہ کی طرح ہے، اسی لیے کسی شخص کو رَوا نہیں کہ وہ محاریب میں اجتہاد یا غوروفکر کرے ،(فتاویٰ رضویہ ،جلد6، ص:70) ‘‘۔

صدرالشریعہ علامہ امجد علی اعظمی ؒ ’’ردالمحتار ‘‘ کے حوالے سے لکھتے ہیں: ’’اگر مسجدیں اور محرابیں وہاں ہیں ، مگر اُن کا اعتبار نہ کیا ،بلکہ اپنی رائے سے ایک طرف کو متوجہ ہولیا یا تارے موجود ہیں اور اس کو علم ہے کہ ان کے ذریعے معلوم کرلے اورنہ کیا بلکہ سوچ کر نمازپڑھ لی ، دونوں صورتوں میں نماز نہ ہوئی ، اگر خلافِ جہت کی طرف پڑھی،(بہارِ شریعت ، جلد اول)‘‘۔آپ کی مسجد میں قبلے کی درست سَمت کا تعین ہونے کے باوجود امام صاحب کا قبلے سے ہٹ کر صفیں بنوانا درست نہیں ، زیادہ سے زیادہ 45درجے تک انحراف کے ہوتے ہوئے نماز کے جواز کی گنجائش تب ہے ، جب سَمتِ قبلہ مُتعین نہ ہو ،جبکہ آپ کے بیان کے مطابق آپ کی مسجد میں سَمتِ قبلہ کا تعین کرکے صفوں کے نشانات لگائے گئے ہیں ، پس امام صاحب کا یہ قول درست نہیں کہ ’’تھوڑے فرق سے کچھ نہیں ہوتا ‘‘۔

فقہائے کرام نے جو سَمتِ قبلہ سے معمولی انحراف کے باوجود نماز کے جواز کی بات کی ہے ، وہ اس پر محمول ہے کہ سَمتِ قبلہ مُتعین نہیں ہے اورکوئی تحرّی کرکے ایک جانب نماز پڑھتا ہے ، جس کی بابت بعد میںمعلوم ہوتا ہے کہ سَمتِ قبلہ سے قدرے انحراف تھا ،تو نماز جائز ہوجاتی ہے ، اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں لینا چاہیے کہ سَمتِ قبلہ کا تعین ہوچکا ہے اور پھر جان بوجھ کر اس سے انحراف کیاجائے، پس امام صاحب کو فقہی جزئیات کی غلط تعبیر کے بجائے مُتعین سَمتِ قبلہ پر نماز پڑھانے کا التزام کرنا چاہیے ۔

Share This:

شرعی مسائل کا حل

  • 13  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال: غسل کرتے وقت آدمی اگر برہنہ ہوتو کیا نہانے کے بعد دوبارہ وضو کرنا ہوگا؟جواب:غسل کرنے کے بعد...

  • 12  اپریل ،  2024

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: ہماری مسجد کے امام صاحب فجر کے بعد درس دیتے ہیں، چند دن قبل...

  • 11  اپریل ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:لوگ عید ملتے وقت ایک دوسرے کو’’ عید مبارک‘‘ کہتے ہیں ،اس طرح کہنا کیسا ہے ؟جواب:...

  • 11  اپریل ،  2024

مفتی منیب الرحمٰن سوال:کیا عید کے دن نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھ سکتے ہیں ،جواب: نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھنا مطلقاً مکروہ...

  • 11  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن اللہ رب العزت کی...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال:صدقہ ٔ فطر کی ادائیگی کا وقت کب ہوتا ہے؟جواب:عیدالفطر کی نماز سے پہلے صدقۂ فطر ادا کردینا چاہیے۔ غرباء کی آسانی...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال: نماز عید ادا کرنے کے بعد مصافحہ کرنے اور گلے ملنے، یعنی معانقہ کرنے کے متعلق کیا حکم ہے؟جواب:نماز عید کے بعد مصافحہ...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال: نماز عید کے بعد دعا کرنا کیسا ہے؟جواب: نماز عید کے بعد دعا کرنا مستحب ہے۔سوال:نماز عید کے بعد جو خطبہ دیا جاتا ہے اس...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال:نماز عید ادا کرنے سے پہلے اور نماز فجر ادا کرنے کے بعد کیا نوافل پڑھے جا سکتے ہیں؟جواب:عید کے روز نماز عید ادا کرنے...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال: عید کی نماز چھوٹ جائے تو کیا اس کی قضا کرنا ہوگی؟جواب:نماز عید کی قضا نہیں ہے۔ اگر کسی شخص کی نماز عید کی جماعت چھوٹ...

  • 10  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :خطبہ عید کے حوالے سے ضروری مسائل سے بھی آگاہ فرمائیں۔جواب : تین خطبے ایسے ہیں جو الحمد سے...

  • 09  اپریل ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:کیا عید کے دن قبرستان جانا جائز ہے ؟جواب:۔ عیدین کے دن قبرستان جانا جائز ہے، بلکہ اچھا...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا، اس کا کیا مطلب ہے؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:نماز عید کیلئے جاتے وقت کیا تکبیر تشریق بھی پڑھنا ضروری ہے؟جواب :نماز عیدالفطر کیلئے جاتے...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کس وقت پڑھی جاتی ہے؟جواب :نماز عید کا وقت سورج بلند ہونے سے پہلے شروع ہوتا ہے۔ یعنی...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کی کیا شرائط ہیں؟جواب : نماز عید کی شرائط وہی ہیں جو نماز جمعہ کی ہیں، صرف دو باتوں...

  • 07  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:کیا کھجور سے روزہ کھولنا بہت ضروری ہے؟جواب:حضرت سلمان بن عامر جہنی کا بیان ہے کہ جناب نبی...

  • 07  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںجواب:روزے کی حالت میں مسواک کرنا، سرمہ لگانا، سر میں تیل لگانا، خوشبو لگانا، یہ سب کام جائز ہیں،...

  • 07  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:ماہ رمضان کے روزے کب فرض ہوئے اور کیا پچھلی امتوں پر بھی رمضان کے روزے فرض تھے؟جواب:روزوں کی...

  • 06  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:روزے کی حالت میں ہاتھ پیر زخمی ہوجائیں اور خون بہنے لگے یا دانتوں سے خون نکلنے لگے تو کیا اس...