نمازِ تراویح کے اجتماعات میں تلفظ کی ادائیگی و قرأت کا حکم
- 28 مارچ ، 2024
- Web Desk
- شرعی مسائل کا حل
تفہیم المسائل
سوال: ماہِ رمضان المبارک میں جگہ جگہ 5روزہ ،10روزہ اور 15روزہ تراویح کا اہتمام کیاجاتا ہے، جس میں اکثر حفاظ قرآن پاک کو غلط انداز میں پڑھتے ہیں ،جب کہ مقتدیوں کا بھی تصور یہ ہوتا ہے کہ چند روزہ تراویح کے بعد مزید نہیں پڑھنی، دوسری طرف ان محافلِ تراویح میں شامل اکثر لوگ پیچھے بیٹھ کر باتیں کرتے رہتے ہیں اور رکوع میں جانے سے پہلے جماعت میں شامل ہوجاتے ہیں۔ کیا اس طرح کی تراویح کا اہتمام کرنا مناسب ہے ؟ (حاجی رضوان الٰہی ،کراچی )
جواب: قرآن مجید مطلقاً صحیح پڑھنا فرض ہے ،خواہ نماز میں ہو یا بیرونِ نماز ،قرآن مجید کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے :ترجمہ:’’ اور قرآن ٹھہر ٹھہر کر پڑھیں ،(سورۃ المزمل :4)‘‘۔
حروف کی ادائیگی اُن کے مخارج سے درست طور پر ہو، وہ صفات جن سے ایک مخرج کے چند حروف ایک دوسرے سے ممتاز ہوں، اُن کی رعایت کی جائے۔علامہ نظام الدین ؒ لکھتے ہیں: ترجمہ:’’ قوم کے لیے یہ مناسب نہیں ہے کہ نمازِ تراویح میں محض خوش الحان کو اپنا امام بنائیں، بلکہ درست خواں (صحیح پڑھنے والے) کو امام بنانا چاہئے۔ کیونکہ بعض اوقات لوگ خوش الحان قاری کی آواز کے سحر میں کھو کر نماز میں خشوع وخضوع اور آیاتِ الٰہی میں تدبرو تفکر سے غافل ہوجاتے ہیں، جیسا کہ فتاویٰ قاضی خان میں ہے ‘‘۔نوٹ:فتاویٰ عالمگیری کے حاشیہ میں ’’بحراوی ‘‘کے حوالے سے ’’خوش خواں ‘‘کے معنیٰ ’’اچھی آواز کے ساتھ پڑھنا ‘‘اور’’ درست خواں ‘‘کے معنیٰ ’’صحیح قرأ ت کے ساتھ پڑھنا ‘‘ کے ہیں ۔(فتاویٰ عالمگیری ،جلد1،ص:116)
صدرالشریعہ علامہ امجد علی اعظمی ؒ اس مسئلے کے بارے میں لکھتے ہیں: ’’افسوس صد افسوس کہ اس زمانے میں حفاظ کی حالت ناگفتہ بہ ہے ،اکثر تو ایسا پڑھتے ہیں کہ ’’یعلمون ،تعلمون‘‘کے سوا کچھ پتہ نہیں چلتا ،الفاظ وحروف کھاجایا کرتے ہیں جو اچھا پڑھنے والے کہے جاتے ہیں ،اُنہیں دیکھئے تو حروف صحیح ادا نہیں ہوتے ۔ہمزہ ،الف، عین اور ذ ،ز،ظ اور ث،ش،ص،ت،ط وغیرہا حروف میں تفرقہ نہیں کرتے ،جس سے قطعاًنماز ہی نہیں ہوتی ۔فقیر کو انہی مصیبتوں کی وجہ سے تین سال ختم قرآن مجید سننا نہ ملا ‘‘۔(بہارِ شریعت ،جلداول ،حصہ پنجم ،ص:271)
پانچ روزہ ،دس روزہ یا پندرہ روزہ تراویح کی ادائیگی میں شرعی طور پرتو کوئی قباحت نہیں ہے ،بشرطیکہ قرآن مجید صحیح پڑھا جائے ،الفاظ کی ادائیگی صحیح ہو اور سننے والے کی سمجھ میں آئے۔ اگر پانچ یا دس روزہ تراویح وختمِ قرآن سے یہ سمجھا جائے کہ بس ایک قرآن ختم ہوگیا ،اب تراویح سے بھی فارغ ،تو یہ طرزِ عمل اور سوچ بالکل غلط ہے، تراویح پورے ماہِ رمضان کی سنّت ہے ،ختمِ قرآن خواہ ستائیسویں شب کو ہو یا اِس سے کم دنوں میں ،چاہئے کہ بقیہ دنوں کی تراویح بھی باقاعدگی سے پڑھیں۔
دورانِ نماز مقتدیوں پر خاموشی کے ساتھ تلاوت سننا فرض ہے ،اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے :ترجمہ:’’اور جب قرآن پڑھا جائے تو اسے غور سے سنو اور خاموش رہو، تاکہ تم پر رحم کیاجائے ،(سورۃ الاعراف:204)‘‘۔سہ روزہ ،پنج روزہ، شش روزہ یادس روزہ تراویح میں شرکت کرنے والے بعض افراد کا عمل جو آپ نے نقل کیاہے ،یہ انتہائی افسوس ناک ہے، یہ ایک طرح سے نماز ،قرآن اور قیام کی اہمیت کو کم کرنا ہے اور اہانت کے مترادف ہے، ایسے لوگ اپنا طرزِ عمل درست کریں اور اللہ تعالیٰ سے توبہ کریں۔
شرعی مسائل کا حل
غسل کے بعد وضو؟
- 13 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال: غسل کرتے وقت آدمی اگر برہنہ ہوتو کیا نہانے کے بعد دوبارہ وضو کرنا ہوگا؟جواب:غسل کرنے کے بعد...
جمعہ کے دن درودِ پاک پڑھنا
- 12 اپریل ، 2024
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: ہماری مسجد کے امام صاحب فجر کے بعد درس دیتے ہیں، چند دن قبل...
کیا عید کے روز ’’عید مبارک‘‘ کہنا ٹھیک ہے؟
- 11 اپریل ، 2024
مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:لوگ عید ملتے وقت ایک دوسرے کو’’ عید مبارک‘‘ کہتے ہیں ،اس طرح کہنا کیسا ہے ؟جواب:...
کیا عید کے دن نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھ سکتے ہیں ؟
- 11 اپریل ، 2024
مفتی منیب الرحمٰن سوال:کیا عید کے دن نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھ سکتے ہیں ،جواب: نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھنا مطلقاً مکروہ...
عید کا نام
- 11 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن اللہ رب العزت کی...
صدقۂ فطر کی ادائیگی کا وقت
- 10 اپریل ، 2024
سوال:صدقہ ٔ فطر کی ادائیگی کا وقت کب ہوتا ہے؟جواب:عیدالفطر کی نماز سے پہلے صدقۂ فطر ادا کردینا چاہیے۔ غرباء کی آسانی...
نماز عید کے بعد مصافحہ اور معانقہ
- 10 اپریل ، 2024
سوال: نماز عید ادا کرنے کے بعد مصافحہ کرنے اور گلے ملنے، یعنی معانقہ کرنے کے متعلق کیا حکم ہے؟جواب:نماز عید کے بعد مصافحہ...
نماز عید کے بعد دعا کرنا
- 10 اپریل ، 2024
سوال: نماز عید کے بعد دعا کرنا کیسا ہے؟جواب: نماز عید کے بعد دعا کرنا مستحب ہے۔سوال:نماز عید کے بعد جو خطبہ دیا جاتا ہے اس...
نمازِ عید ادا کرنے سے پہلے
- 10 اپریل ، 2024
سوال:نماز عید ادا کرنے سے پہلے اور نماز فجر ادا کرنے کے بعد کیا نوافل پڑھے جا سکتے ہیں؟جواب:عید کے روز نماز عید ادا کرنے...
عید کی نماز کی قضا
- 10 اپریل ، 2024
سوال: عید کی نماز چھوٹ جائے تو کیا اس کی قضا کرنا ہوگی؟جواب:نماز عید کی قضا نہیں ہے۔ اگر کسی شخص کی نماز عید کی جماعت چھوٹ...
خطبۂ عید کےضروری مسائل
- 10 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :خطبہ عید کے حوالے سے ضروری مسائل سے بھی آگاہ فرمائیں۔جواب : تین خطبے ایسے ہیں جو الحمد سے...
کیا عید کے دن قبرستان جانا جائز ہے ؟
- 09 اپریل ، 2024
مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:کیا عید کے دن قبرستان جانا جائز ہے ؟جواب:۔ عیدین کے دن قبرستان جانا جائز ہے، بلکہ اچھا...
عید کا مطلب کیا ہے؟
- 09 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا، اس کا کیا مطلب ہے؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن...
نماز عید کیلئے جاتے وقت
- 09 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:نماز عید کیلئے جاتے وقت کیا تکبیر تشریق بھی پڑھنا ضروری ہے؟جواب :نماز عیدالفطر کیلئے جاتے...
نماز عید کا وقت
- 09 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کس وقت پڑھی جاتی ہے؟جواب :نماز عید کا وقت سورج بلند ہونے سے پہلے شروع ہوتا ہے۔ یعنی...
نماز عید کی شرائط
- 09 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کی کیا شرائط ہیں؟جواب : نماز عید کی شرائط وہی ہیں جو نماز جمعہ کی ہیں، صرف دو باتوں...
کھجور سے روزہ کھولنا
- 07 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:کیا کھجور سے روزہ کھولنا بہت ضروری ہے؟جواب:حضرت سلمان بن عامر جہنی کا بیان ہے کہ جناب نبی...
آنکھوں میں سرمہ لگانا اور سر کے بالوں میں تیل لگانا، مسواک کرنا، خوشبو لگانا، یہ سارے کام روزے کی حالت میں کرنا جائز ہیں یا نہیں؟
- 07 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںجواب:روزے کی حالت میں مسواک کرنا، سرمہ لگانا، سر میں تیل لگانا، خوشبو لگانا، یہ سب کام جائز ہیں،...
روزے کب فرض کئے گئے؟
- 07 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:ماہ رمضان کے روزے کب فرض ہوئے اور کیا پچھلی امتوں پر بھی رمضان کے روزے فرض تھے؟جواب:روزوں کی...
روزے کی حالت میں خون نکلنا
- 06 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:روزے کی حالت میں ہاتھ پیر زخمی ہوجائیں اور خون بہنے لگے یا دانتوں سے خون نکلنے لگے تو کیا اس...