روزے کی قضا کب تک رکھ سکتے ہیں ؟

مفتی منیب الرحمٰن 

سوال:کسی شخص کے رمضان کے روزے قضا ہوگئے ہوں تو ان کی قضا کب تک رکھ سکتا ہے ؟(محمد طلحہ ہاشمی ، کراچی)

جواب: اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے :ترجمہ:’’سوجو شخص تم میں سے بیمار ہو یا مسافر ہو (اور وہ روزے نہ رکھ سکے )تو دوسرے دنوں میں عدد (پورا کرنا لازم ہے)، (سورۃ البقرہ:184)‘‘۔

صحیح بخاری میں امام بخاریؒ نے ایک باب باندھا:مَتٰی یُقضیٰ قَضَاءُ رَمَضَانَ (رمضان کے روزوں کی قضا کب کی جائے )؟اس باب کے تحت انہوں نے حضرت عبداللہ بن عباسؓ اور حضرت عائشہ ؓکے حوالے سے درج ذیل روایات بیان فرمائی ہیں : ترجمہ:’’ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اگریہ روزے مُتفرق رکھے جائیں توکوئی حرج نہیں ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: تو دوسرے دنوں میں عدد (پوراکرنالازم ہے)،(سورۃ البقرہ:184)‘‘۔قضا روزے رکھنے سے مراد یہ ہے کہ بلاناغہ تسلسل کے ساتھ رکھنا ضروری نہیں ہے، بلکہ اپنی سہولت کے مطابق بیچ میں وقفہ بھی کرسکتے ہیں۔نیز قضائے رمضان کا روزہ غیر رمضان میں اگر رکھنے کے بعدکسی وجہ سے ٹوٹ جائے یاتوڑ دیاجائے تو اس کا کفارہ نہیں ہے ،صرف قضا ہے ۔ترجمہ:’’ ابوسلمہؓ بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو فرماتے سنا: میرے ذمے ماہِ رمضان کے روزوں کی قضا ہوتی تھی اور میں ان کو صرف شعبان کے مہینے میں قضا کرسکتی تھی ۔یحییٰ نے کہا: نبی ﷺ کی مشغولیت کی وجہ سے یا آپ کے سبب سے مشغولیت کی وجہ سے ،(صحیح بخاری :1950)‘‘۔

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کاتاخیر سے قضا کرنا ایک عذرپر مبنی تھا اوروہ یہ کہ کسی بھی وقت انہیں رسول اللہ ﷺ کی خدمت کا شرف حاصل ہوسکتاتھا ،شعبان میں چونکہ آپ بکثرت روزے رکھتے تھے ، اس لیے حضرت عائشہؓ بھی شعبان میں روزے قضا کرتی تھیں ۔

اس حدیث سے معلوم ہواکہ رمضان کے روزوں کی قضا علیٰ الفور واجب نہیں ہوتی،چنانچہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اپنے ذمے عائد ماہِ رمضان کے روزوں کی قضا اگلے رمضان کے آغاز سے قبل ماہِ شعبان میں کرتی تھیں ۔تمام فقہائےکرام کا اس بات پر اتفاق ہے کہ ماہِ رمضان کے روزوں کی قضا علی الفور واجب نہیں ہے ،لیکن بلا عذر اتنی تاخیر کرنا گناہ ہے کہ اگلا ماہِ رمضان شروع ہوجائے ۔ترجمہ:’’ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے رمضان کا مہینہ پایا اور اس پر گزشتہ رمضان کے روزوں کی قضا باقی ہے ،اس کے اس رمضان کے روزے قبول نہیں ہوں گے اورجس نے نفلی روزے رکھے ،جبکہ اس پر رمضان کے روزوں کی قضاباقی تھی ،اس کے نفلی روزے قبول نہیں ہوں گے، حتٰی کہ وہ قضا روزے رکھ لے ،(مسند امام احمدبن حنبل :8621)‘‘۔

تنویر الابصار مع الدرالمختار میں ہے : ترجمہ:’’جن ایام میں وہ (روزہ رکھنے پر) قادر ہو،وہ فدیہ کے بغیر ان کی قضا رکھے اوران کو پے درپے رکھنا بھی لازم نہیں ہے ،کیونکہ روزے کی قضا کاحکم (فوری نہیں بلکہ)تراخی پر مبنی ہے ،اسی وجہ سے قضا سے پہلے نفلی روزہ رکھنا جائز ہے ،نماز کی قضا کا معاملہ مختلف ہے اور اگر دوسرا رمضان آجائے تو ادا کو قضا پر مقدم کرے گا اور اس پر کوئی فدیہ نہیں ہوگا ‘‘۔اس کی شرح میں علامہ ابن عابدین شامی لکھتے ہیں:

ترجمہ:’’علامہ حصکفیؒ کا یہ قول: اگر(گزشتہ رمضان کے چھوٹے ہوئے روزوں کی قضا کرنے سے پہلے اگلا رمضان آجائے تو) ادا کو قضا پر مقدم کرے گا، یعنی اسے یہی کرنا چاہیے ،ورنہ اگر اس نے اگلے رمضان کے روزے (پچھلے رمضان کی ) قضا کی نیت سے رکھے ،توپھر اسی رمضان کے ادا روزے شمار ہوں گے ،جیساکہ ’’نہر‘‘ ۔میں کہتاہوں : بلکہ ظاہر یہ ہے کہ رواں رمضان کے ادا رکھنے ہی واجب ہیں،کیونکہ کتاب الصوم کے آغاز میں گزرچکا ہے کہ اگر اس نے نفل یاکسی اور واجب کی نیت کی تو اس پر کفر کا خطرہ ہے ،غور کرنا چاہیے ،(حاشیہ ابن عابدین شامی ، جلد6،ص:355، دمشق)‘‘۔خلاصۂ کلام یہ ہے کہ رمضان کے روزوں کی قضا وہ جس وقت چاہے رکھ سکتاہے البتہ کوشش کرے کہ اگلا رمضان آنے سے پہلے قضا روزے رکھ لے، لیکن اگر نہ رکھ سکا اور دوسرا رمضان آگیاتو پہلے وہ اُس دوسرے رمضان کے ادا روزے رکھے ،اس کے بعد گزشتہ رمضان کی قضا کرے اور اس پر فدیہ دینا لازم نہیں ہے ،تاہم اتنی تاخیر ناپسندیدہ ہے،اسے چاہیے کہ وہ اپنی اس کوتاہی پر اللہ سے مغفرت طلب کرے اورروزے رکھے۔

Share This:

شرعی مسائل کا حل

  • 13  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال: غسل کرتے وقت آدمی اگر برہنہ ہوتو کیا نہانے کے بعد دوبارہ وضو کرنا ہوگا؟جواب:غسل کرنے کے بعد...

  • 12  اپریل ،  2024

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: ہماری مسجد کے امام صاحب فجر کے بعد درس دیتے ہیں، چند دن قبل...

  • 11  اپریل ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:لوگ عید ملتے وقت ایک دوسرے کو’’ عید مبارک‘‘ کہتے ہیں ،اس طرح کہنا کیسا ہے ؟جواب:...

  • 11  اپریل ،  2024

مفتی منیب الرحمٰن سوال:کیا عید کے دن نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھ سکتے ہیں ،جواب: نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھنا مطلقاً مکروہ...

  • 11  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن اللہ رب العزت کی...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال:صدقہ ٔ فطر کی ادائیگی کا وقت کب ہوتا ہے؟جواب:عیدالفطر کی نماز سے پہلے صدقۂ فطر ادا کردینا چاہیے۔ غرباء کی آسانی...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال: نماز عید ادا کرنے کے بعد مصافحہ کرنے اور گلے ملنے، یعنی معانقہ کرنے کے متعلق کیا حکم ہے؟جواب:نماز عید کے بعد مصافحہ...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال: نماز عید کے بعد دعا کرنا کیسا ہے؟جواب: نماز عید کے بعد دعا کرنا مستحب ہے۔سوال:نماز عید کے بعد جو خطبہ دیا جاتا ہے اس...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال:نماز عید ادا کرنے سے پہلے اور نماز فجر ادا کرنے کے بعد کیا نوافل پڑھے جا سکتے ہیں؟جواب:عید کے روز نماز عید ادا کرنے...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال: عید کی نماز چھوٹ جائے تو کیا اس کی قضا کرنا ہوگی؟جواب:نماز عید کی قضا نہیں ہے۔ اگر کسی شخص کی نماز عید کی جماعت چھوٹ...

  • 10  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :خطبہ عید کے حوالے سے ضروری مسائل سے بھی آگاہ فرمائیں۔جواب : تین خطبے ایسے ہیں جو الحمد سے...

  • 09  اپریل ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:کیا عید کے دن قبرستان جانا جائز ہے ؟جواب:۔ عیدین کے دن قبرستان جانا جائز ہے، بلکہ اچھا...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا، اس کا کیا مطلب ہے؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:نماز عید کیلئے جاتے وقت کیا تکبیر تشریق بھی پڑھنا ضروری ہے؟جواب :نماز عیدالفطر کیلئے جاتے...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کس وقت پڑھی جاتی ہے؟جواب :نماز عید کا وقت سورج بلند ہونے سے پہلے شروع ہوتا ہے۔ یعنی...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کی کیا شرائط ہیں؟جواب : نماز عید کی شرائط وہی ہیں جو نماز جمعہ کی ہیں، صرف دو باتوں...

  • 07  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:کیا کھجور سے روزہ کھولنا بہت ضروری ہے؟جواب:حضرت سلمان بن عامر جہنی کا بیان ہے کہ جناب نبی...

  • 07  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںجواب:روزے کی حالت میں مسواک کرنا، سرمہ لگانا، سر میں تیل لگانا، خوشبو لگانا، یہ سب کام جائز ہیں،...

  • 07  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:ماہ رمضان کے روزے کب فرض ہوئے اور کیا پچھلی امتوں پر بھی رمضان کے روزے فرض تھے؟جواب:روزوں کی...

  • 06  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:روزے کی حالت میں ہاتھ پیر زخمی ہوجائیں اور خون بہنے لگے یا دانتوں سے خون نکلنے لگے تو کیا اس...