عذر کی بناء پر روزہ چھوڑنے کی رخصت

مفتی منیب الرحمٰن

سوال:رمضان المبارک کی آمد ہے ،اگر کسی کا مدافعتی نظام کمزور ہے اور روزہ رکھنے کی وجہ سے کورونا کے حملے کا خطرہ ہے ،ایسے شخص کے لیے روزے کا کیاحکم ہوگا؟ اسی طرح طبیب جو کہ مریضوں میں رہتاہے ،دیر تک بھوکا رہنے کی وجہ سے اس کا مدافعتی نظام بھی متاثر ہوگا اور مریضوں کے درمیان رہنے کی وجہ سے اس پر وائرس کا حملہ جلدی ہوسکتاہے ،ایسے طبیب کے لیے کیا حکم ہے ؟(عبدالحفیظ ،جنوبی افریقا )

جواب:کورونا ایک عالمی وبا ہے ، جس نے بہت قلیل وقت میں تمام دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور نتائج بڑی تعداد میں ہلاکت اور پوری دنیا میں لاک ڈاؤن کی صورت میں سامنے آئے ہیں ۔ماہرین جو حفاظتی تدابیر بتارہے ہیں ، اُن کے مطابق ایسے لوگ جن کا مدافعتی نظام کمزور ہے ، اُن پر حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا لازم ہے ۔

ہماری رائے میں ایسے حالات میں جب کسی شخص کے لیے بیماری کے مہلک بن جانے یا روزے دار کی جان تلف ہونے کا ظَنِّ غالب ہوجائے تو روزہ توڑنے یا چھوڑنے کی شرعی رخصت پر عمل واجب سمجھا جائے،کیونکہ اس کی تائید میں احادیثِ مبارَکہ بھی موجود ہیں اور ائمۂ مجتہدین اور فقہائے امت کے اقوال بھی موجود ہیں ۔ روزہ توڑنے کی صورت میں صرف قضا لازم ہوگی، کفارہ لازم نہیں ہوگا۔ اس کی تفصیل درج ذیل ہے:

(۱)حضرت جابر بن عبداللہ ؓ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ اللہ نے تمہارے لیے جو رخصت دی ہے ، اُس رخصت پر عمل کرنا تم پر واجب ہے،(صحیح مسلم:1115 )‘‘۔(۲)حضرت عبداللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ جس شخص نے اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی رخصت کو قبول نہیں کیا ، اُسے میدانِ عرفات کے پہاڑوں کے برابر گناہ ہوگا۔(مسند احمد بن حنبل: 5392)(۳)حضرت عبداللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ بے شک، اللہ تعالیٰ جس طرح اپنی معصیت کو ناپسند فرماتا ہے ،اسی طرح اپنی دی ہوئی رخصت پر عمل کرنے کوپسند فرماتاہے،(مسند احمد بن حنبل: 5866)‘‘۔

علامہ ابن عابدین شامی ؒ تنویر الابصار مع الدرالمختار کی شرح میں لکھتے ہیں :’’ اگرروزہ رکھنے کی صورت میں ہلاکت کا اندیشہ ہو،تو روزہ توڑنا واجب ہے ، (حاشیہ ابن عابدین شامی ،جلد6،ص:356، دمشق)‘‘۔علامہ علاؤالدین ابوبکر کاسانی حنفیؒ لکھتے ہیں:’’امام ابوحنیفہؒ سے روایت ہے :اور(عذر کی بناءپر) روزے کو توڑنے کی مُطلق اباحت بلکہ وجوب اُس صورت میں ہے کہ روزے دار کی ہلاکت کا اندیشہ ہو،کیونکہ اس میں اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈالنا ہے،اللہ کے حق کو قائم رکھنے کے لیے نہیں جوکہ واجب ہے،اس حالت میں روزے کا وجوب باقی نہیں رہتااوریہ حرام ہے،تو ایسی صورت میں روزہ توڑنا مباح بلکہ واجب ہوگا ، (بدائع الصنائع،جلدثانی ،ص: 142 )‘‘۔علامہ برہان الدین ابوالحسن علی بن ابوبکر المرغینانی حنفی لکھتے ہیں:’’اورہم کہتے ہیں: بیماری کی زیادتی اوراس کا لمبا ہونا کبھی ہلاکت کا سبب بنتا ہے، تواس سے بچنا واجب ہے،(ہدایہ،جلدثانی،ص:119)‘‘۔

ڈاکٹر وھبہ الزحیلیؒ لکھتے ہیں : ’’ اور اگر روزے کے سبب ہلاکت کا غالب گمان ہویا شدید تکلیف جیسے کسی حس کا معطل ہونے کا گمان ہو تو اس صورت میںروزہ توڑنا واجب ہے‘‘۔وہ مزید لکھتے ہیں: ترجمہ:’’بیماری کی حالت میں روزہ توڑنے کے بارے میں فقہاء کی آراء مختلف ہیں: حنفیہ اور شافعیہ کا قول ہے :ایسی صورت میں روزہ توڑنا مباح ہے، حنابلہ نے کہا: ایسی صورت میں روزہ توڑنا سنت ہے اور رکھنا مکروہ ہے اور مالکیہ نے کہا: اگر بیماری یا ضعف کے سبب روزہ رکھنے کی صورت میں ہلاکت کا اندیشہ ہو، تو روزہ توڑنا واجب ہے،(الفقہ الاسلامی وادلتہ ،جلد: 3، ص:1698-99 ، دارالفکر )‘‘۔

فتح مکہ کے سفر کے موقع پر بعض صحابۂ کرامؓ نے عذرِ سفر کی بناءپر روزہ نہ رکھا ،جب مکہ کے قریب ’’مرُّ الظہران ‘‘ کے مقام پر آپ ﷺ نے پڑاؤ ڈالا تو جن صحابۂ کرامؓ نے رخصتِ شرعی پر عمل کرتے ہوئے روزہ نہیں رکھا تھا ،وہ چاق وچوبند تھے اور کام کاج میں لگ گئے اور جن صحابۂ کرامؓ نے عزیمت پر عمل کرتے ہوئے روزہ رکھا تھا ،وہ نڈھال ہوگئے ،اس موقع پر آپ ﷺ نے فرمایا:’’آج روزہ نہ رکھنے والے اجر کمانے میں سبقت لے گئے ،(صحیح بخاری:2890)‘‘۔آپ ﷺ نے یہ بھی فرمایا: ’’ سفر میں روزہ رکھنا نیکی نہیں ہے ،(صحیح بخاری: 1946) ‘‘ ۔

(…جاری ہے…)

Share This:

شرعی مسائل کا حل

  • 19  مارچ ،  2024

سوال: روزے کی حالت میں کسی کو قے ہو جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟جواب: روزے کی حالت میں اگر کسی کو قے ہو جائے یا خود جان بوجھ کر...

  • 19  مارچ ،  2024

سوال: کیا وقت افطار دُعا کرنا بہت زیادہ پسندیدہ ہے؟جواب: حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ...

  • 19  مارچ ،  2024

سوال:صدقۂ فطرکس شخص پر لازم ہے؟جواب:ایسا شخص جو خود محتاج، غریب اور مسکین ہو، اس پر صدقۂ فطر لازم نہیں ہے لیکن ایسے لوگ...

  • 19  مارچ ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : صدقۂ فطر کس شخص پر واجب ہے؟جواب : جو صاحب نصاب ہو اور جس پر زکوٰۃ فرض ہو، اس پر صدقۂ فطر...

  • 18  مارچ ،  2024

مفتی منیب الرحمٰنتفہیم المسائلسوال: روزے کی حالت میں مسواک ، ٹوتھ پیسٹ یا ٹوتھ پاؤڈر استعمال کرسکتے ہیں ؟ جواب: ’’حضرت...

  • 18  مارچ ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندرآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال:۔ ماہ ِصیا م ماہ قرآن ہے۔ یہ معلوم ہے، لیکن قرآن کریم کے...

  • 17  مارچ ،  2024

سوال: روزے کی حالت میں وضو یا غُسل کرتے وقت ناک اور مُنہ میں پانی ڈالتے وقت کس چیز کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے؟جواب: عام حالت...

  • 17  مارچ ،  2024

سوال: چھوٹے بچّوں کی روزہ کشائی کی تقریب منانا کیسا ہے؟جواب: بچّے اگر اپنی خوشی سے اور مرضی سے کم عمری کے باوجود بھوک پیاس...

  • 17  مارچ ،  2024

سوال:کان میں پانی چلا جائے تو روزہ ہو جائے گا یا نہیں؟جواب:کان میں پانی خودبخود چلا جائے تو روزہ نہیں ٹوٹے گا اور اگر جان...

  • 17  مارچ ،  2024

سوال:مصنوعی اعضاء لگانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟جواب:مصنوعی اعضاء لگانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔

  • 17  مارچ ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندرآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال :۔ صدقۃ الفطر عید کے دن ادا کرنا واجب ہے، اب پوچھنا یہ ہے کہ عید...

  • 17  مارچ ،  2024

ڈاکٹرعبدالرزاق اسکندرسوال :۔ صدقۃ الفطر عید کے دن ادا کرنا واجب ہے، اب پوچھنا یہ ہے کہ عید سے پہلے کب ادا کرسکتے ہیں کیا...

  • 16  مارچ ،  2024

تفہیم المسائلسوال: قے ہوجانے کی صورت میں روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں ؟ جواب: خود بخود بلا اختیار قے ہوجانے سے روزہ نہیں...

  • 16  مارچ ،  2024

تفہیم المسائلسوال: کیا بچے کو دودھ پلانے والی عورت روزے کے دوران بچے کو دودھ پلا سکتی ہے، اس سےروزہ ٹوٹ تو نہیں جائے گا...

  • 16  مارچ ،  2024

سوال: روزے کی حالت میں افطار و سحر کے وقت طرح طرح کے پھل اور مشروبات اور کھانے پینے کی طرح طرح کی چیزیں گھروں میں تیار کی...

  • 16  مارچ ،  2024

سوال :سورۂ توبہ کی تلاوت کرتے وقت درمیان میں کسی وجہ سے تلاوت روکنا پڑگئی۔ بعد میں جب دوبارہ سورۂ توبہ کو درمیان سے...

  • 16  مارچ ،  2024

سوال :روزہ کی حالت میں چیونگم چبایا جا سکتا ہے یا نہیں ؟جواب  چیونگم کو چبا کر اس کے تھوک کو نگل لیا جاتا ہے جس میں مٹھاس...

  • 16  مارچ ،  2024

سوال:روزہ میں سر میں تیل لگانا یا کنگھی کرنا کیسا ہے؟جواب:۔ روزہ میں سر میں تیل لگانے یا کنگھی کرنے سے کوئی فرق نہیں ہوتا۔...

  • 16  مارچ ،  2024

سوال:۔ بچوں سے جب روزہ رکھوایا جاتا ہے تو بعض لوگ اس موقع پر روزہ کشائی کی تقریب مناتے ہیں۔ اس کے متعلق شرعی حکم کیا...

  • 16  مارچ ،  2024

آپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: فرض کریں میرے اکاؤنٹ میں ایک کروڑ ہے جس پر سالانہ لاکھوں کا انٹرسٹ ملتا ہے، جو کہ میں نہیں...