مالِ زکوٰۃ سے حج کرانے کا کیا حکم ہے؟

مفتی منیب الرحمٰن

سوال: ایک شخص جو صاحبِ نصاب ہے ،ہرسال اپنی زکوٰۃ مختلف مدارس، یتیم خانوں اور فلاحی اداروں کو اداکرتاہے ۔اس کا ارادہ ہے کہ کسی مستحق ِ زکوٰۃ کو تلاش کرے ،پھراسے کچھ رقم گھر والوں کی ضروریات کے لیے دے اور اسے زکوٰۃ کی رقم سے حج پر بھیجے،کیا اس طرح اس کی زکوٰۃ اداہوجائے گی ؟ (مخدوم صدیقی ،کراچی)

جواب: اگرچہ بیک وقت ایک ہی فقیر کو زکوٰۃ کی بہت بڑی رقم دینا شرعاً پسندیدہ نہیں ہے، لیکن اگر دیدی تواداہوجائے گی ،علامہ نظام الدین رحمہ اللہ تعالیٰ لکھتے ہیں:ترجمہ:’’اورایک شخص کو (بیک وقت) دوسو درہم (یعنی مقدارِ نصاب کے برابر)یا اس سے زائد دینا مکروہ ہے ،اگر دے دیا تو جائز ہے (یعنی زکوٰۃ ادا ہوجائے گی)، ’’ہدایہ‘‘ میں اسی طرح ہے، (فتاویٰ عالمگیری ،جلد1،ص:188)‘‘۔علامہ برہان الدین علی بن ابوبکر مرغینانی نے اس پر یہ اضافہ کیاہے : ترجمہ:’’امام زفرر کے نزدیک کسی ایک مستحق کو بیک وقت اتنی رقم دینا جائز نہیں ہے (کہ وہ خود غنی اور صاحبِ نصاب ہوجائے ،عدمِ جواز کے قول کا تقاضایہ ہے کہ زکوٰۃ ادانہیں ہوگی )،(الھدایہ ،جلد2، ص:78،مکتبۃ البشریٰ)‘‘۔علامہ محمد بن محمود بابرتی نے ’’عنایہ‘‘ شرح ہدایہ میں اس پر مدلَّل اور مُفصَّل بحث کی ہے ،لیکن صاحبِ ہدایہ کا مختار قول یہی ہے کہ زکوٰۃ اداہوجائے گی ۔

زکوٰۃ وصدقات ِ واجبہ کی حکمتوں میں لوگوں کو حج اورعمرے کرانا نہیں ہے ،بلکہ مستحقین کی حاجات اصلیہ کوپوراکرنا ہے، البتہ اگر کوئی فقیر ومسکین بے گھر ہے اورکوئی صاحبِ زکوٰۃ مکان خرید کر اسے اس کا مالک بناتاہے ،تو اس مکان کی قیمت غالب صورتوں میں 612,36گرام چاندی یا بعض صورتوں میں87,48گرام سونے کی بازاری قیمت سے زائد ہوگی ،لیکن چونکہ مکان حاجتِ اصلیہ ہے، اس لیے زکوٰۃ بلا کراہت اداہوجائے گی ۔اگر اللہ تعالیٰ نے آپ کو اتنے کثیر مال سے نوازا ہے اور آپ کو کسی صالح مستحقِ زکوٰۃ شخص کو حج کرانے کابھی شوق ہے ،تو اپنے اصل مال میں سے یہ سعادت حاصل کیجیے ، اسے اس رقم کا مالک بنادیجیے تاکہ وہ صاحبِ استطاعت ہوکر بطور فرض حج اداکرے ۔لیکن اگر آپ زکوٰۃ کی رقم سے کسی شرعی فقیر کو حج کرانا ہی چاہتے ہیں تو اتنی رقم اس کی ملکیت کردیں ۔اس شخص کی مرضی ہے کہ وہ اس رقم سے حج کرے یا اپنی اورکوئی ضرورت پوراکرے ،آپ اسے مجبور نہیں کرسکتے، اگر آپ نے رقم اس کی ملکیت میں نہیں دی اور اس کے حج کے اخراجات گورنمنٹ یاکسی پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزر کے حوالے کردیے اور اس شخص کو حج پر بھیج دیا ،تو آپ کی زکوٰۃ ادانہیں ہوگی ۔

یہاں تو لوگ زکوٰۃ ادانہیں کرتے اور جلسوں میں نام ونمود کے لیے عمرے کے ٹکٹ بانٹتے پھرتے ہیں اورپیرانِ عظام کو مجمع اکٹھا کرنے کے لیے اس کا سہارا لینا پڑتا ہے،شایدان کے تقویٰ وکردارمیں وہ کشش نہیں رہی کہ ان ترغیبات کے بغیر لوگوں کو اُن کی مجالس میں کھینچ کر لائے ۔حضرت سید علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش اور حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری اوردیگر اکابر اُمّت رحمہم اللہ تعالیٰ کے اَعراس پر اور دیگر مواقع پر عمرے کے ٹکٹ نہیں بٹتے،سینکڑوں سال بعد بھی ان کے علم ،ان کے تقویٰ ،ان کے اخلاص وللّٰہیت کے سبب لوگ کھنچے چلے آتے ہیں، آج علم ،تقویٰ اور اخلاص کا متبادل عمرے کے ٹکٹوں کو بنا لیا گیا ہے۔

Share This:

شرعی مسائل کا حل

  • 13  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال: غسل کرتے وقت آدمی اگر برہنہ ہوتو کیا نہانے کے بعد دوبارہ وضو کرنا ہوگا؟جواب:غسل کرنے کے بعد...

  • 12  اپریل ،  2024

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: ہماری مسجد کے امام صاحب فجر کے بعد درس دیتے ہیں، چند دن قبل...

  • 11  اپریل ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:لوگ عید ملتے وقت ایک دوسرے کو’’ عید مبارک‘‘ کہتے ہیں ،اس طرح کہنا کیسا ہے ؟جواب:...

  • 11  اپریل ،  2024

مفتی منیب الرحمٰن سوال:کیا عید کے دن نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھ سکتے ہیں ،جواب: نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھنا مطلقاً مکروہ...

  • 11  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن اللہ رب العزت کی...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال:صدقہ ٔ فطر کی ادائیگی کا وقت کب ہوتا ہے؟جواب:عیدالفطر کی نماز سے پہلے صدقۂ فطر ادا کردینا چاہیے۔ غرباء کی آسانی...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال: نماز عید ادا کرنے کے بعد مصافحہ کرنے اور گلے ملنے، یعنی معانقہ کرنے کے متعلق کیا حکم ہے؟جواب:نماز عید کے بعد مصافحہ...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال: نماز عید کے بعد دعا کرنا کیسا ہے؟جواب: نماز عید کے بعد دعا کرنا مستحب ہے۔سوال:نماز عید کے بعد جو خطبہ دیا جاتا ہے اس...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال:نماز عید ادا کرنے سے پہلے اور نماز فجر ادا کرنے کے بعد کیا نوافل پڑھے جا سکتے ہیں؟جواب:عید کے روز نماز عید ادا کرنے...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال: عید کی نماز چھوٹ جائے تو کیا اس کی قضا کرنا ہوگی؟جواب:نماز عید کی قضا نہیں ہے۔ اگر کسی شخص کی نماز عید کی جماعت چھوٹ...

  • 10  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :خطبہ عید کے حوالے سے ضروری مسائل سے بھی آگاہ فرمائیں۔جواب : تین خطبے ایسے ہیں جو الحمد سے...

  • 09  اپریل ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:کیا عید کے دن قبرستان جانا جائز ہے ؟جواب:۔ عیدین کے دن قبرستان جانا جائز ہے، بلکہ اچھا...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا، اس کا کیا مطلب ہے؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:نماز عید کیلئے جاتے وقت کیا تکبیر تشریق بھی پڑھنا ضروری ہے؟جواب :نماز عیدالفطر کیلئے جاتے...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کس وقت پڑھی جاتی ہے؟جواب :نماز عید کا وقت سورج بلند ہونے سے پہلے شروع ہوتا ہے۔ یعنی...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کی کیا شرائط ہیں؟جواب : نماز عید کی شرائط وہی ہیں جو نماز جمعہ کی ہیں، صرف دو باتوں...

  • 07  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:کیا کھجور سے روزہ کھولنا بہت ضروری ہے؟جواب:حضرت سلمان بن عامر جہنی کا بیان ہے کہ جناب نبی...

  • 07  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںجواب:روزے کی حالت میں مسواک کرنا، سرمہ لگانا، سر میں تیل لگانا، خوشبو لگانا، یہ سب کام جائز ہیں،...

  • 07  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:ماہ رمضان کے روزے کب فرض ہوئے اور کیا پچھلی امتوں پر بھی رمضان کے روزے فرض تھے؟جواب:روزوں کی...

  • 06  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:روزے کی حالت میں ہاتھ پیر زخمی ہوجائیں اور خون بہنے لگے یا دانتوں سے خون نکلنے لگے تو کیا اس...