کل کے روزے کی نیت سے کیامراد ہے ؟

مفتی منیب الرحمٰن 

سوال:۔ رمضان المبارک کے روزوں کے لئے سحری کے وقت جو نیت کی جاتی ہے :’’ وبصوم غدٍ نویتُ من شہر رمضان ‘‘ اس میں کل کے روزے کی نیت سے کیامراد ہے ؟ کیا اس طرح نیت کرنا درست ہے ؟

جواب:- نیت دل کے ارادے کا نام ہے ،یہ قلب وذہن کا عمل ہے ۔اس لئے عہدِ رسالت مآب ﷺ سے لفظاً روزے کی نیت کے کلمات منقول نہیں ہیں اور ان نفوسِ قدسیہ کو اِس کی ضرورت بھی نہیں تھی کیونکہ وہ ہر وقت اور ہر عبادت میں حضوریٔ قلب ،توجہ الیٰ اللہ اور اخلاص وللّٰہیت کی کیفیت سے سرشار رہتے تھے۔ وہ جسم وروح ،قلب اورقالب کی یکسوئی ،جمعیتِ خاطر اورعزیمت کے ساتھ دورانِ عبادت بلکہ ہرحال میں ذاتِ باری تعالیٰ کی جانب متوجہ رہتے تھے ، اس لئے انہیں لفظاً نیت کی چنداں ضرورت نہیں تھی ۔متاخرین فقہائے کرام اور جمہور علمائے امّت نے جب یہ دیکھا کہ اب لوگوں میں حضوریٔ قلب اور استحضارِ نیت کی وہ کیفیت باقی نہیں رہی تو اُنہوں نے لفظاً نیت کو مستحسن ومستحب قراردیا ۔علامہ نظام الدین ؒ لکھتے ہیں:’’ اور نیت دل سے اِس بات کے جاننے کا نام ہے کہ وہ فلاں دن کا روزہ رکھ رہاہے ۔’’خلاصۃ الفتاویٰ ‘‘اور ’’محیط السرخسی ‘‘ میں اسی طرح ہے اورسنّت یہ ہے کہ (زبان سے) الفاظ اداکئے جائیں ،جیساکہ ’’النھرالفائق ‘‘ میں ہے ۔اگر (روزے دار نے) کہا: میں نے کل کے روزے کی نیت کی ان شاء اللہ ،تو اُس کی نیت صحیح ہے اور یہی بات صحیح ہے ،جیساکہ ’’ظہیریہ‘‘ میں بھی ہے ،(فتاویٰ عالمگیری ،جلد1،ص:194)‘‘۔

روزے کی نیت کا وقت صبح صادق سے ضحوۂ کبریٰ (جسے لوگ عموماً زوال کا وقت کہتے ہیں)سے پہلے تک ہے۔ اصطلاح میں لفظ ’’غدٍ ‘‘ بمعنی کل اِس لئے مستعمل ہے کہ عام طور پر صبح صادق سے پہلے روزے کی نیت کر لی جاتی ہے ۔ علامہ ابن عابدین شامی لکھتے ہیں: ’’ (اور روزے کی نیت کرنا سنت ہے )یعنی یہ علماء و مشائخ کی سنّت ہے ،نبی کریم ﷺ کی سنّت نہیں ہے کیونکہ( عہدِ رسالت مآب ﷺ میں) لفظاً(نیت کے کلمات)نہیں تھے ۔مصنف کا قول :(زبان سے الفاظ اداکرے )پس(اگر رات میں نیت کرے تو) یہ کہے :میں نے نیت کی کہ اللہ عزّوجل کے لئے کل کا روزہ رکھوں گا یا آج کے رمضان کے فرض روزے کی نیت کرتاہوں، اگر نیت دن میں کی ہے ،(ردالمحتار علیٰ الدرالمختار ،جلد3، ص:308)‘‘۔

غرض اگر رات کو نیت کرنا چاہے تو یہ کہے کہ: ’’میں کل کے روزے کی نیت کرتاہوں ‘‘۔اور اگر صبح صادق کے وقت یا اس کے بعد کررہاہے تو یہ کہے :نویت ان أصوم ھٰذاالیوم للّٰہ عزّ وجلّ من فرض رمضان ترجمہ:’’میں آج کے رمضان کے فرض روزے کی نیت کرتاہوں‘‘۔

Share This:

شرعی مسائل کا حل

  • 17  مارچ ،  2024

سوال: روزے کی حالت میں وضو یا غُسل کرتے وقت ناک اور مُنہ میں پانی ڈالتے وقت کس چیز کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے؟جواب: عام حالت...

  • 17  مارچ ،  2024

سوال: چھوٹے بچّوں کی روزہ کشائی کی تقریب منانا کیسا ہے؟جواب: بچّے اگر اپنی خوشی سے اور مرضی سے کم عمری کے باوجود بھوک پیاس...

  • 17  مارچ ،  2024

سوال:کان میں پانی چلا جائے تو روزہ ہو جائے گا یا نہیں؟جواب:کان میں پانی خودبخود چلا جائے تو روزہ نہیں ٹوٹے گا اور اگر جان...

  • 17  مارچ ،  2024

سوال:مصنوعی اعضاء لگانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟جواب:مصنوعی اعضاء لگانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔

  • 17  مارچ ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندرآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال :۔ صدقۃ الفطر عید کے دن ادا کرنا واجب ہے، اب پوچھنا یہ ہے کہ عید...

  • 17  مارچ ،  2024

ڈاکٹرعبدالرزاق اسکندرسوال :۔ صدقۃ الفطر عید کے دن ادا کرنا واجب ہے، اب پوچھنا یہ ہے کہ عید سے پہلے کب ادا کرسکتے ہیں کیا...

  • 16  مارچ ،  2024

تفہیم المسائلسوال: قے ہوجانے کی صورت میں روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں ؟ جواب: خود بخود بلا اختیار قے ہوجانے سے روزہ نہیں...

  • 16  مارچ ،  2024

تفہیم المسائلسوال: کیا بچے کو دودھ پلانے والی عورت روزے کے دوران بچے کو دودھ پلا سکتی ہے، اس سےروزہ ٹوٹ تو نہیں جائے گا...

  • 16  مارچ ،  2024

سوال: روزے کی حالت میں افطار و سحر کے وقت طرح طرح کے پھل اور مشروبات اور کھانے پینے کی طرح طرح کی چیزیں گھروں میں تیار کی...

  • 16  مارچ ،  2024

سوال :سورۂ توبہ کی تلاوت کرتے وقت درمیان میں کسی وجہ سے تلاوت روکنا پڑگئی۔ بعد میں جب دوبارہ سورۂ توبہ کو درمیان سے...

  • 16  مارچ ،  2024

سوال :روزہ کی حالت میں چیونگم چبایا جا سکتا ہے یا نہیں ؟جواب  چیونگم کو چبا کر اس کے تھوک کو نگل لیا جاتا ہے جس میں مٹھاس...

  • 16  مارچ ،  2024

سوال:روزہ میں سر میں تیل لگانا یا کنگھی کرنا کیسا ہے؟جواب:۔ روزہ میں سر میں تیل لگانے یا کنگھی کرنے سے کوئی فرق نہیں ہوتا۔...

  • 16  مارچ ،  2024

سوال:۔ بچوں سے جب روزہ رکھوایا جاتا ہے تو بعض لوگ اس موقع پر روزہ کشائی کی تقریب مناتے ہیں۔ اس کے متعلق شرعی حکم کیا...

  • 16  مارچ ،  2024

آپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: فرض کریں میرے اکاؤنٹ میں ایک کروڑ ہے جس پر سالانہ لاکھوں کا انٹرسٹ ملتا ہے، جو کہ میں نہیں...

  • 15  مارچ ،  2024

سوال: روزہ میں انجکشن لگانے کے بعد حلق میں کڑواہٹ محسوس ہو تو کیا اس سے روزہ ہو جائے گا؟جواب:۔ آج کل ایک ایسا انجکشن رائج...

  • 15  مارچ ،  2024

سوال: سحری اور افطار کے وقت کس چیز کا خیال رکھنا چاہیے؟جواب: سحری آخر وقت میں کھانی چاہیے کہ سحری کا وقت ختم ہونے سے کچھ...

  • 15  مارچ ،  2024

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: ہماری مسجد کے امام صاحب فجر کے بعد درس دیتے ہیں، چند دن قبل...

  • 15  مارچ ،  2024

سوال: بھول کر کھا پی لیا اور اتنا کھایا کہ خوب اچھی طرح پیٹ بھر لیا تو کیا اس طرح روزہ ہو جائے گا؟جواب: بھول کر کھا پی لینے...

  • 15  مارچ ،  2024

سوال:۔رمضان میں نماز عشا بغیر جماعت پڑھنے والا شخص نماز وتر باجماعت پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟جواب:۔ بغیر جماعت نماز عشا پڑھنے...

  • 15  مارچ ،  2024

سوال: روزہ کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ اور برش کے ذریعے دانت صاف کرنا کیسا ہے؟جواب:۔ روزہ دار برش اور ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ اپنے...