رمضان مبارک یا عید کی مبارک باد دینا کیسا ہے…!

رمضان مبارک یا عید کی مبارک باد دینا کیسا ہے…!

مفتی منیب الرحمٰن

تفہیم المسائل

سوال:کیا ہم کسی اسلامی مہینے(مثلا رمضان شریف)اسلامی تہوار(عید ین وغیرہ)یا کسی مخصوص اسلامی دن یا تاریخ(مثلا فتح مکہ اور ایسے بہت سے اوردن ہیں)کو منا سکتے ہیں یا ایک دوسرے کو مبارکباد دے سکتے ہیں،(محمد محمود ، کراچی )

جواب:رمضان مبارک کوتوحدیثِ پاک میں رسول اللہ ﷺنے شَھْرٌ مُبَارَکٌ (برکت والا مہینہ)فرمایا ہے اور برکت کے معنی ہیں:اجر میں اضافہ ، اس کی حدیث پاک میں تشریح فرمادی گئی ہے :رمضان مبارک میں نفلی عبادت کا ثواب دیگر ایّام کی فرض عبادت کے برابر ہوتا ہے اور فرض عبادت کا ثواب دیگر ایام کے مقابلے میں ستّر گنا زیادہ ہوتا ہے ، نیز اس میں رزق میں بھی اضافہ ہوتا ہے ، لہٰذارمضان کی آمد مبارک ہو، کہنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ البتہ بعض لوگ ایک موضوع روایت سوشل میڈیا پرچلاتے رہتے ہیں : جس نے رمضان کی سب سے پہلے مبارک دی ،اس پر جہنم کی آگ حرام ہوجاتی ہے، یہ حدیث ثابت نہیں ہے ۔

عید کا دن بھی یومِ عبادت ہے اور ایک دوسرے کو عیدکی مبارکباد دینے میں کوئی حرج نہیں ہے ، البتہ یہ حدیث سے ثابت نہیں ہے ،علامہ زین الدین ابن نجیم لکھتے ہیں:تَقَبَّلَ اللہُ مِنَّا وَمِنْکُمْ(اللہ تعالیٰ ہم سے اور آپ سے اس عبادت کو قبول فرمائے)کہہ کر مبارک باد دینے کا انکار کسی سے ثابت نہیں ہے، (البحر الرائق، جلد:2، ص:277)۔

تنویر الابصار مع الدر المختار میں ہے:ترجمہ:اور ایک راستے سے جانا اور دوسرے راستے سےآنا، اپنے رویّے سے مسرّت کا اظہار کرنا، زیادہ صدقہ کرنا، انگوٹھی پہننا اور تَقَبَّلَ اللہُ مِنَّا وَمِنْکُمْ کہہ کر مبارک باد دینا مستحب ہے اور اس کا انکار ثابت نہیں ہے…اس کی شرح میں علامہ ابن عابدین شامی لکھتے ہیں: ترجمہ:یہ اس لیے کہا کہ امام ابوحنیفہؒ اور ان کے اصحاب سے اس بارے میں کوئی چیز ثابت نہیں ہے اور قُنْیَہ میں بیان کیا :اس بارے میں ہمارے اصحاب سے کراہت کا قول بھی ثابت نہیں ہے اور امام مالک نے اسے مکروہ کہا ہے اور امام اوزاعی نے کہا:یہ بدعت ہے اور مُحقِّق ابنِ امیرحاجّ نے کہا:بلکہ زیادہ مناسب بات یہ ہے کہ یہ فی الجملہ جائز اور مستحب ہے ، پھر انہوں نے صحیح اسناد کے ساتھ اس حوالے سے صحابہ کرامؓ کے آثارکو بھی بیان کیا اورکہا: شام اور مصر کے بلاد میں عید مبارک وغیرہ کہنے کامعمول ہے اور کہا:اسے مشروع اور مستحب بھی کہہ سکتے ہیں ،کیونکہ دونوں (معنیٰ )لازم وملزوم ہیں، اس لیے کہ جس زمانے میں کسی کا نیک عمل قبول کرلیا جائے ،وہ زمانہ اُس کے لیے مبارک ہے اور برکت کی دعا بہت سے معاملات میں وارد ہوئی ہے ، سو یہاں بھی دعا کو بطورِ مستحب کے لے سکتے ہیں، (ردّ المحتار علی الدرالمختار،حاشیہ ابن عابدین،جلد:5،ص:110)۔

نوٹ: مبارک ہو،کلمۂ دعا ہے، اس کے معنی ہیں: آپ کو جو خوشی یا نعمت نصیب ہوئی ہے ،ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس میں اضافہ فرمائے۔

فتحِ مکہ کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے سورۃ النصر نازل فرمائی، یہ تاریخِ اسلام میں ایک سنگ میل اور ایک فیصلہ کن موڑ تھا کہ وہیں سے اسلام کے غلبے اور عروج کا دور شروع ہوا اور رسالت مآب ﷺکے سامنے باطل کے سارے چراغ گُل ہوگئے، کفر وشرک مٹ گیا اور لوگ جوق در جوق اسلام میں داخل ہونے لگے۔ لہٰذا اگر ہم اسے سیرتِ سیّد المرسلین ﷺکا سب سے مبارک اور فیصلہ کُن دن کہیں ،تو یہ سو فیصد درست ہے، اس کی یاد کو تازہ کرنا مستحسن امر ہے ، یہ اللہ تعالیٰ کی بے پایاں نعمت ہے ،ارشادِ باری تعالیٰ ہے:اور اپنے رب کی نعمت کو بار بار بیان کرو، (الضحیٰ:11)۔

Share This:

شرعی مسائل کا حل

  • 13  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال: غسل کرتے وقت آدمی اگر برہنہ ہوتو کیا نہانے کے بعد دوبارہ وضو کرنا ہوگا؟جواب:غسل کرنے کے بعد...

  • 12  اپریل ،  2024

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: ہماری مسجد کے امام صاحب فجر کے بعد درس دیتے ہیں، چند دن قبل...

  • 11  اپریل ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:لوگ عید ملتے وقت ایک دوسرے کو’’ عید مبارک‘‘ کہتے ہیں ،اس طرح کہنا کیسا ہے ؟جواب:...

  • 11  اپریل ،  2024

مفتی منیب الرحمٰن سوال:کیا عید کے دن نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھ سکتے ہیں ،جواب: نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھنا مطلقاً مکروہ...

  • 11  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن اللہ رب العزت کی...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال:صدقہ ٔ فطر کی ادائیگی کا وقت کب ہوتا ہے؟جواب:عیدالفطر کی نماز سے پہلے صدقۂ فطر ادا کردینا چاہیے۔ غرباء کی آسانی...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال: نماز عید ادا کرنے کے بعد مصافحہ کرنے اور گلے ملنے، یعنی معانقہ کرنے کے متعلق کیا حکم ہے؟جواب:نماز عید کے بعد مصافحہ...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال: نماز عید کے بعد دعا کرنا کیسا ہے؟جواب: نماز عید کے بعد دعا کرنا مستحب ہے۔سوال:نماز عید کے بعد جو خطبہ دیا جاتا ہے اس...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال:نماز عید ادا کرنے سے پہلے اور نماز فجر ادا کرنے کے بعد کیا نوافل پڑھے جا سکتے ہیں؟جواب:عید کے روز نماز عید ادا کرنے...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال: عید کی نماز چھوٹ جائے تو کیا اس کی قضا کرنا ہوگی؟جواب:نماز عید کی قضا نہیں ہے۔ اگر کسی شخص کی نماز عید کی جماعت چھوٹ...

  • 10  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :خطبہ عید کے حوالے سے ضروری مسائل سے بھی آگاہ فرمائیں۔جواب : تین خطبے ایسے ہیں جو الحمد سے...

  • 09  اپریل ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:کیا عید کے دن قبرستان جانا جائز ہے ؟جواب:۔ عیدین کے دن قبرستان جانا جائز ہے، بلکہ اچھا...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا، اس کا کیا مطلب ہے؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:نماز عید کیلئے جاتے وقت کیا تکبیر تشریق بھی پڑھنا ضروری ہے؟جواب :نماز عیدالفطر کیلئے جاتے...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کس وقت پڑھی جاتی ہے؟جواب :نماز عید کا وقت سورج بلند ہونے سے پہلے شروع ہوتا ہے۔ یعنی...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کی کیا شرائط ہیں؟جواب : نماز عید کی شرائط وہی ہیں جو نماز جمعہ کی ہیں، صرف دو باتوں...

  • 07  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:کیا کھجور سے روزہ کھولنا بہت ضروری ہے؟جواب:حضرت سلمان بن عامر جہنی کا بیان ہے کہ جناب نبی...

  • 07  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںجواب:روزے کی حالت میں مسواک کرنا، سرمہ لگانا، سر میں تیل لگانا، خوشبو لگانا، یہ سب کام جائز ہیں،...

  • 07  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:ماہ رمضان کے روزے کب فرض ہوئے اور کیا پچھلی امتوں پر بھی رمضان کے روزے فرض تھے؟جواب:روزوں کی...

  • 06  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:روزے کی حالت میں ہاتھ پیر زخمی ہوجائیں اور خون بہنے لگے یا دانتوں سے خون نکلنے لگے تو کیا اس...