عید کے موقع پر مبارک باد دینے اور گلے ملنے کا کسی حدیث میں ذکر ہے؟

عید کے موقع پر مبارک باد دینے اور گلے ملنے کا کسی حدیث میں ذکر ہے؟

سوال: عید کے موقع پر مبارک باد دینے اور گلے ملنے کا کسی حدیث میں ذکر ہے؟ برائے مہربانی حوالے کے ساتھ بتادیجیے!

جواب: عید کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارک باد دینا جائز، بلکہ مستحب ہے، صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم عید کے دن ایک دوسرے کو یہ دعا دیتے تھے ”تَقَبَّلَ اللهُ مِنَّا وَ مِنْکُمْ صَالِحَ الْأَعْمَال“ (اللہ تمہارے اور ہمارے نیک اعمال قبول فرمائے )۔

علامہ شامی رحمہ اللہ نے محقق ابن امیر حاج رحمہ اللہ سے نقل کیا ہے کہ ہمارے ہاں ملک شام میں لوگ ایک دوسرے کو ”عید مبارک “ کہتے ہیں، اسے بھی اس دعا کے عموم میں شامل کیا جاسکتا ہے، اس لیے کہ جس شخص کے اعمال قبول ہوگئے، وہ زمانہ اس کے لیے بابرکت ہوگیا، اس لیے برکت کی دعا دینا جائز ہے، لیکن عید مبارک کہنا ضروری نہیں ہے، اسے لازم سمجھنا یا اس پر اصرار کرنا درست نہیں ہے۔

عید کے موقع پر عید کی مبارک باد دینے کے لیے گلے ملنا رسول اللہ ﷺ یا صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم سے ثابت نہیں، لہٰذا اس موقع پر گلے ملنا سنت یا مستحب نہیں ہے، لیکن عبادت یا لازم سمجھے بغیر گلے ملنے میں حرج نہیں ہے۔(ردّ المحتار، كتاب الصلاۃ، باب العيدين، ج:2، ص:169، ط:سعيد - شعب الایمان للبیھقي، باب في الصیام في لیلۃ العیدین ویومھا ۳/۳۴۵، رقم:۳۷۲۰)

Share This:

شرعی مسائل کا حل

  • 21  مارچ ،  2026

عیدالفطر کی نماز کی دوسری رکعت میں تین تکبیرات کہنے کے بعد چوتھی تکبیر پر رکوع میں جانا ہوتا ہے۔

  • 19  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب۔۔۔

  • 18  مارچ ،  2026

سونے کے زیورات میں موجود کھوٹ اور پالش زکوٰۃ کے حساب میں کل وزن میں شامل کی جائے گی؟

  • 17  مارچ ،  2026

بچوں کا ایک اسپتال ہے، جس میں باقاعدہ زکوٰۃ، صدقات کے علیحدہ علیحدہ اکاؤنٹ ہیں۔

  • 16  مارچ ،  2026

مفتی منیب الرحمٰن کا جواب۔۔۔

  • 14  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا تفصیلی جواب۔۔۔

  • 13  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب ۔۔۔

  • 12  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کوق جواب۔۔۔

  • 11  مارچ ،  2026

شرعی مسائل کا حل۔۔۔

  • 10  مارچ ،  2026

مفتی منیب الرحمٰن کا شعری جواب ۔۔۔۔

  • 09  مارچ ،  2026

مفتی منیب الرحمٰن کا جواب۔۔۔

  • 08  مارچ ،  2026

نماز میں خیالات سے بچنے کے لیے ان باتوں کا اہتمام کیجیے۔۔۔

  • 07  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا مفصل جواب۔

  • 06  مارچ ،  2026

زکوٰۃ سے متعلق مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب...

  • 06  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب

  • 05  مارچ ،  2026

میں نے اپنا مکان فروخت کردیا ہے اور مکان کی رقم رمضان سے 15دن پہلے ملی ہے۔

  • 04  مارچ ،  2026

رمضان کے مسائل سے متعلق مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب۔

  • 04  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب۔

  • 03  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا شرعی جواب۔

  • 03  مارچ ،  2026

روزے کے مسائل سے متعلق مفتی منیب الرحمٰن کا جواب۔