رمضان المبارک جہنم سے نجات کا مہینہ
- 18 مارچ ، 2026
- Web Desk
- اسلامی مضامین
عمران احمد سلفی
’’رمضان المبارک‘‘ نیکیوں کا موسم بہار، ایک عظیم ماہِ مبارک ہم پر سایہ فگن ہونے والا ہے۔ یہ ماہِ مبارک نیکیاں کمانے، برائیوں سے چھٹکارا پانے اور اپنے افکار وا عمال کے تزکیے کا بہترین موقع ہے۔ اس میں سب سے بڑا عمل خود ’’ روزہ‘‘ ہے جس کے بار ے میں ﷲتعالیٰ کا فرمان ہے: روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا۔
روزے کے اس قدر فوائد ہیں کہ اگر ایک شخص ایمان و احتساب کے ساتھ اس ماہ مبارک کی تکمیل سے سبکدوش ہو تا ہے تو گویا وہ تمام پچھلے گناہوں سے پاک صاف ہو گیا ،اسی لیے روزے کو ’’ڈھال‘‘ قرار دیا گیا ہے کہ روزے دار نہ اس پورے مہینے میں خصوصاً اور عام مہینوں میں عموماً نہ شورو شغب ،بے ہودہ اعمال کرتا ،نہ گالی دیتا ہے اور نہ ہی کینہ رکھتا ہے اور پوری کوشش کر تا ہے کہ اس کا کوئی بھی عضو ﷲ کی نا فرمانی کے لیے استعمال نہ ہو۔
دوسری جانب وہ اس کی بھی پوری کوشش اور سعی کر تا ہے کہ اس کے تمام اعضاء و جوارح نیکیاں کمانے کے لیے استعمال ہوں ،وہ دن میں صائم النہار اور رات کو قیام اللیل ہونے کی پوری کوشش کر تا ہے۔ ﷲ کے نیک بندے اس ماہ مبارک کا استقبال اسی طرح کرتے ہیں کہ غفلت کے پردے چاک کر کے بارگاہ الٰہی میں توبہ و استغفار کے ساتھ ﷲ کی عظمتوں کے ترانے گا کر سعادتوں سے جھولیاں بھرتے ہیں ،یہ لوگ اس ماہ مبارک کو غنیمت جانتے ہوئے اپنے اوقات کو ﷲ کی عبادت ، اعمال صالحہ، و ظائف، تلاوت کلام مجید، صدقہ و خیرات سمیت ﷲ کی رضا جوئی کے کاموں میں ہمہ وقت مصروف رہتے ہیں۔
ﷲ تعالیٰ نے انسان میں خیر و شر دونوں کی استعداد رکھی ہے ۔ اب ہر شخص اپنے اپنے دائرہ اختیار میں اپنے انداز فکر کے مطابق دونوں میں کوئی ایک راہ اختیار کر تا ہے۔ مشاہدے اور تجربے کی روشنی میں کہا جاسکتا ہے کہ جو شخص خیر کی راہ اپنا تا ہے۔ وہ بھی بشری کمزوریوں کی بنا ء پر بہت سی غلطیوں اور لغزشوں کا شکار ہو جایا کر تا ہے، اگر باریک بینی سے غور کیا جائے تو معلوم ہو تا ہے کہ انسان کی دو ایسی فطری ضرورتیں ہیں جن میں ذرا سی افراط وتفریط کے نتیجے میں برائیاں پھلتی پھولتی ہیں ،ان میں ایک فطری ضرورت انسان کے پیٹ پالنے کا مسئلہ ہے اور دوسر اخواہش نفس کی تکمیل کا مسئلہ ہے پیٹ پالنے کا مسئلہ بڑا ہی کٹھن ہو ا کر تا ہے۔ انسان اس ضرورت کو پوری کرنے کےلیے صحیح و غلط ، حرام و حلال میں تمیز بھول جاتا ہے اور اکثرایسی گونا گوں برا ئی میں متلا ہوجاتا ہے کہ ایک وقت ایسا آتا ہے کہ اس سے برائی کو برائی سمجھنے کی استعداد اور صلاحیت بھی جاتی رہتی ہے۔
ﷲ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے مسلمانوں کو سال میں ایک مرتبہ ایک ماہ کے لیے روزے رکھنے کا کورس ان گناہوں کی دلدل سے نکلنے اور نیکی کی راہ پر آنے کےلیے تجویز کیا ہے ۔روزہ برائی کی راہ سے انسان کو ہٹانے میں سب سے زیادہ مجرب نسخہ ہے۔ روزے دار نہ صرف پنچ وقتہ نماز ،بلکہ قیام اللیل پر مسلسل ایک ماہ کی مداومت ، حلال کی کمائی اور ﷲ کے حکم سے اپنی جائز ضرورتوں سے بھی عارضی طور پر اجتناب کرنے کی جو مشق کر تا ہے، وہ کسی مجبوری کی بناء پر یا دنیوی فائدے کی وجہ سے نہیں کی جاتی، بلکہ اس کا مقصد صرف اور صرف رضائے الٰہی کا حصول ہو تا ہے۔ اس ماہ مبارک میں اللہ کی رضا کے حصول کے لیے تقویٰ و پرہیزگاری اور نیک اعمال کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بہت سے ﷲ کے بندے ﷲ کی رحمت و مغفرت سے اپنا دامن مراد بھر لیتے ہیں، ان کی توبہ و استغفار کے سبب ان کی کوتاہیوں سے ﷲ در گزر فرما تا ہے اور ان میں حقوق ﷲ کے ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی کا جذبہ بھی بیدار ہو جا تا ہے۔
اس لئے ہر مسلمان کے لیے یہ ماہِ مبارک یہ موقع فراہم کرے گا کہ وہ اسلام کو شعوری طور پر سمجھیں، اس کے لیے استقبال رمضان کے لیے خود کو تیار و آمادہ کرنا ضروری ہے اور اپنی کوتاہیوں کا ادراک بھی کیجئے، تاکہ آنے والے ایام میں ایسے اعمال زیادہ سے زیادہ کئے جا سکیں ،جن کے نتیجے میں ہم ﷲ کی رحمت اور اس کی مغفرت کے حقیقی معنی میں مستحق بن سکیں۔ﷲ تعالیٰ ہمیں اعمال صالحہ کی توفیق سے نوازے۔ (آمین)
اسلامی مضامین
’’عیدالفطر‘‘ اعمال کے جائزے اور عزمِ نو کا دن
- 21 مارچ ، 2026
’’عیدالفطر‘‘ اللّٰہ تعالیٰ کی جانب سے اجر اور مزدوری وصول کرنے کادن ہے۔
رمضان کے بعد زندگی کے شب و روز کیسے گزاریں؟
- 20 مارچ ، 2026
رمضان کا مبارک مہینہ اپنی تمام تر برکتوں، رحمتوں، مغفرتوں، فضیلتوں سعادتوں کے ساتھ آج اختتام پذیر ہو رہا ہے۔
ماہِ رمضان کے بعد معمولاتِ زندگی اور ہماری ذمہ داریاں
- 19 مارچ ، 2026
ماہِ صیام جس کا گیارہ مہینے سے انتظار تھا، وہ آیا اور ہوا کے ایک خوشگوار جھونکے کی مانند ہمیں ہر نعمتِ خداوندی سے سرفراز...
’’لیلۃُ القَدر‘‘ ربِّ ذُوالجلال کے حضور توبہ ومُناجات اور دعاؤں کی قبولیت کے مقدّس و بابرکت لمحات
- 17 مارچ ، 2026
اس ایک رات میں عبادت کا اجر و ثواب ایک ہزار مہینے کی عبادت و ریاضت سے بڑھ کر ہے۔
شبِ قدر ہزار مہینوں سے بہتر
- 16 مارچ ، 2026
رمضان کے قیمتی اوقات میں سے ایک وقت ہے لیلۃ القدر، مرتبے والی اور عظمت والی رات۔
قرآنِ حکیم اور ہماری زندگی
- 16 مارچ ، 2026
قرآن اللہ کا آخری کلام ہے۔ اللہ نے انسانوں کو جو علم دینا تھا، وہ قرآن کے اندر آخری مرتبہ مکمل شکل میں دے دیا گیا۔
عشرہ نجات کی پرنور، بیش قیمت ساعات اور ہماری غلط ترجیحات
- 15 مارچ ، 2026
احادیثِ مبارکہ کے مطابق ماہِ رمضان کو بنیادی طور پر تین عشروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
الوداع ماہ رمضان الوداع
- 14 مارچ ، 2026
رمضان کریم، ماہِ صیام رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا ماہِ مبارک، اپنی تمام تر رحمتوں اور برکتوں سمیت ہم سے رخصت ہونے کو...
رمضان المبارک کے آخری ایام کی قدر کریں
- 13 مارچ ، 2026
بہت خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں اس ماہِ مبارک میں طاعت و عبادت کا موقع نصیب ہوا۔
اعتکاف کے فضائل و احکام
- 12 مارچ ، 2026
احادیثِ نبویﷺ میں اس پر بے شمار اجر وثواب کی نوید بیان کی گئی ہے
سیدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ: وفاداری و جاں نثاری کا بے مثال نمونہ
- 11 مارچ ، 2026
حضرت علی ؓ امت کی تاسیسی شخصیات اور درخشاں و تابندہ ہستیوں میں سے ایک ہیں۔
حضرت علی ابن ابی طالب ؓ: سیرت و کردار کا روشن اور تاریخ سازباب
- 11 مارچ ، 2026
شیرِیزداں، شاہِ مرداں، سیّدنا علی مرتضیٰؓ نے عہدِ نبویؐ کے غزوات اور جنگی معرکوں میں جرأت و شجاعت کی تاریخ رقم کی۔
اعتکاف: ماہِ صیام کی ایک باعث اجر و فضیلت عبادت
- 10 مارچ ، 2026
الحمد للہ، اب ہم ماہ ِرمضان کے آخری عشرے میں داخل ہورہے ہیں، یہ وہ عشرہ ہے جس کی طاق راتوں میں شب قدر کی تلاش کا حکم ہے۔
حُسنِ سلوک، عفوودرگزر، بُردباری و رواداری کا تاریخ ساز مظہر ’’واقعہ فتحِ مکّہ‘‘
- 09 مارچ ، 2026
ڈاکٹر حافظ محمد ثانینبیِ رحمت، محسنِ انسانیت،سرورِ کائنات، ختمی مرتبت، حضرت محمد ﷺ کی نمایاں ترین خصوصیت، آپ ﷺ کی’’...
قصہ قومِ ثمود اور حضرت صالح علیہ السلام کی اونٹنی کا
- 08 مارچ ، 2026
اور قومِ ثمود کو اللہ نے یوں نیست و نابود کردیا کہ گویا وہاں وہ کبھی آباد ہی نہ تھے۔ ۔
’’غزوہ بدر‘‘ رسولﷺ کی عسکری و دفاعی حکمتِ عملی کا عظیم مظہر
- 07 مارچ ، 2026
یوم الفرقان، غزوۂ بدر اسلامی تاریخ کا عظیم اور تاریخ ساز معرکہ ہے۔
’’یوم الفرقان‘‘ جب اسلام غالب اور کفر مغلوب ہوا
- 07 مارچ ، 2026
یہ معرکہ مشر کین مکّہ کی عبرت ناک شکست اور اہل ایمان کی فتح مبین پر ختم ہوا۔
کاشانہ نبوت کی ملکہ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا
- 07 مارچ ، 2026
آنحضرت ﷺ کی دیگر ازواجِ مطہراتؓ میں ان ساری باتوں کا پورا پورا جواب ہمیں حضرت عائشہ صدیقہ ؓہی کی زندگی میں نظر آتا ہے۔
’’حضرت عائشہ صدیقہ ؓ ‘‘ سیرت و کردار کا بے مثال اور تاریخ سازباب
- 07 مارچ ، 2026
حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ جیسے ہی میں نے ہوش سنبھال کر والد کو دیکھا، انہیں مسلمان پایا۔
نماز تراویح رمضان المبارک کی اہم عبادت
- 06 مارچ ، 2026
’’نمازِتراویح‘‘ نبی کریم ﷺ کی سنّت ہے اور احادیث مبارکہ میں اس کی فضیلت آئی ہے۔