رمضان سحری اسپیشل: مزیدار قیمہ گھوٹالا

رمضان سحری اسپیشل: مزیدار قیمہ گھوٹالا

رمضان المبارک میں سحری کے لیے ایسی غذا کا انتخاب ضروری ہوتا ہے جو نہ صرف ذائقے دار ہو بلکہ توانائی سے بھرپور بھی ہو۔

قیمہ گھوٹالا ایک بہترین اور لذیذ ڈش ہے جو پروٹین سے بھرپور ہونے کے ساتھ آسانی سے تیار بھی ہو جاتی ہے۔ گرم گرم پراٹھوں کے ساتھ پیش کیا جانے والا یہ روایتی کھانا آپ کی سحری کو مزید خاص بنا دے گا۔

اجزا: قیمہ آدھا کلو، پیاز ایک عدد (کٹی ہوئی)، لہسن اور ادرک کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ، لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ، ہلدی آدھا چائے کا چمچ، دھنیا پاؤڈر دو چائے کے چمچ، گرم مسالا ایک چائے کا چمچ، دہی آدھی پیالی، ٹماٹر تین عدد (کٹے ہوئے)، نمک حسبِ ضرورت، زیرہ (بُھنا اور کٹا ہوا) ایک چائے کا چمچ ، ہری مرچ تین عدد (کٹی ہوئی )، ہرا دھنیا (کٹا ہوا) دو کھانے کے چمچ، انڈے تین عدد (پھینٹے ہوئے )، ادرک (کٹی ہوئی) حسبِ ضرورت۔

ترکیب: سب سے پہلے ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے پیاز کو پانچ سے سات منٹ تک فرائی کرلیں، یہاں تک کہ یہ ہلکی سُنہری ہوجائے۔ اب اس میں ادرک اور لہسن کا پیسٹ، کٹے ہوئے ٹماٹر، قیمہ، لال مرچ، ہلدی، دھنیا، نمک اور زیرہ ڈال کر فرائی کرلیں۔ پھر اس میں دہی شامل کرکے فرائی کریں۔

اب اس میں ایک کپ پانی ڈال کر ڈھک کر قیمہ گلنے تک پکائیں اور پھر اس میں انڈے پھینٹ کر یک جا کرلیں۔ آخر میں ٹماٹر (گول قتلوں کی شکل میں)، گرم مسالا، ہری مرچ، ہرا دھنیا اور ادرک ڈال کر پانچ منٹ تک دَم پر رکھ دیں۔ لیجیے، مزے دار قیمہ گھوٹالا تیار ہے۔ گرما گرم پراٹھوں کے ساتھ تناول فرمائیں۔

Share This:

لذیذ پکوان

  • 21  مارچ ،  2026

’’عیدین‘‘ خوشیوں، محبّتوں اور روایات کا حسین امتزاج ہیں۔

  • 20  مارچ ،  2026

رمضان المبارک کی آج آخری افطاری ہے، تو کیوں نہ اس موقع کو مزید خاص اور یادگار بنایا جائے؟

  • 19  مارچ ،  2026

اگر آپ بھی آج کچھ آسان مگر ذائقے دار بنانے کا سوچ رہے ہیں تو فرائیڈ چکن بوٹی بہترین انتخاب ہے۔

  • 18  مارچ ،  2026

گرم گرم پکوڑے جب چٹنی یا کیچپ کے ساتھ پیش کیے جائیں تو روزہ کھولنے کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔

  • 16  مارچ ،  2026

کھجور اور بادام سے تیار کردہ شیک ایک صحت بخش اور مزیدار مشروب ہے۔

  • 15  مارچ ،  2026

ماش کے دہی بڑے افطار کی میز پر ہر عمر کے افراد کو خوشی دے دیتے ہیں۔

  • 14  مارچ ،  2026

فش اینڈ چپس یقیناً آپ کے دسترخوان کی شان بڑھا دے گا۔

  • 13  مارچ ،  2026

حلیم ایک ایسی ڈش ہے جو ذائقے اور غذائیت دونوں کے لحاظ سے خاص اہمیت رکھتی ہے۔

  • 12  مارچ ،  2026

گرمیوں میں لسی کا استعمال ازل سے کیا جاتا ہے۔

  • 11  مارچ ،  2026

آج پیش ہے ایک سادہ مگر لذیذ ہاٹ سوس کی ترکیب۔

  • 10  مارچ ،  2026

صحیح کھانے اور پینے کا انتخاب ایک اہم ترین چیز ہے جس کی اہمیت رمضان المبارک میں اور زیادہ بڑھ جاتی ہے۔

  • 09  مارچ ،  2026

افطاری میں کچھ نیا اور غذائیت سے بھرپور شامل کرنا چاہتے ہیں تو کھجور کے رول ایک بہترین انتخاب ہیں۔

  • 07  مارچ ،  2026

رمضان المبارک میں افطار کے بعد ڈنر کے لیے اگر کوئی مزیدار اور خوشبودار ڈش بنائی جائے تو دسترخوان کی رونق دوبالا ہو جاتی...

  • 06  مارچ ،  2026

رمضان المبارک میں افطاری کے وقت دسترخوان مختلف لذیذ اور منفرد پکوانوں سے سج جاتا ہے۔

  • 05  مارچ ،  2026

ہر کوئی اپنی خواہشات کے مطابق افطاری کا اہتمام کرتا ہے۔

  • 04  مارچ ،  2026

اگر آپ سحری میں کچھ ایسا بنانا چاہتے ہیں جو لذیذ بھی ہو، پیٹ بھرنے والا بھی تو چپلی کباب ایک بہترین انتخاب ہے۔

  • 03  مارچ ،  2026

اس بابرکت مہینے میں افطار دسترخوان کی رونق بڑھانے کے لیے ہر گھر میں نت نئے اور لذیذ کھانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

  • 03  مارچ ،  2026

اسٹرابیری شیک نہ صرف رنگت میں دلکش ہے بلکہ اس کی مٹھاس اور کریمی ٹیکسچر ہر عمر کے افراد کو پسند آتا ہے۔

  • 02  مارچ ،  2026

آج افطاری کے بعد کھانے میں سرو کریں بیف پنیر بریانی۔

  • 01  مارچ ،  2026

رمضان المبارک میں افطار کے بعد میٹھا کھانے کی روایت خاص اہمیت رکھتی ہے۔