اسپتال میں نادار بچوں کا زکوٰۃ سے علاج
- 17 مارچ ، 2026
- Web Desk
- شرعی مسائل کا حل
سوال: بچوں کا ایک اسپتال ہے، جس میں باقاعدہ زکوٰۃ، صدقات کے علیحدہ علیحدہ اکاؤنٹ ہیں۔ غیر مسلم مریض بچوں پر زکوٰۃ کی رقم صرف نہیں کی جاتی، زکوٰۃ کی رقم سے اسپتال کے عملے کو تنخواہ بھی نہیں دی جاتی۔
اسپتال کے ہیڈ زکوٰۃ کے اموال کو بطور وکیل اور امین مستحق مریض بچوں کی ادویات، خوراک اور ٹیسٹ وغیرہ پر صرف کرتے ہیں۔ اسپتال میں بچے کے ساتھ رہنے والی خاتون کو بھی مالِ زکوٰۃ سے کھانا دیا جاتا ہے۔ کیا اس اسپتال کو زکوٰۃ دینے والوں کی زکوٰۃ ادا ہوجائے گی؟
جواب: اگر آپ بطور وکیل سوال میں درج اُمور کا خیال رکھتے ہیں اور زکوٰۃ اُس کے درست مصرف پر صَرف کرتے ہیں، تو زکوٰۃ دینے والوں کی زکوٰۃ شرعاً ادا ہوجائے گی اور عنداللہ آپ بھی اجر پائیں گے۔ آپ کے بیان کے مطابق اس اسپتال میں بچوں کا علاج ہوتا ہے، نابالغ بچوں پر زکوٰۃ صرف کرنے کے حوالے سے بچوں کے ولی (یعنی باپ یا دادا)کا غنی یا فقیر ہونا معتبر ہے، یعنی غنی باپ کی نابالغ اولاد پر زکوٰۃ صرف نہیں کر سکتے۔
علامہ علاء الدین ابوبکربن مسعود کاسانی حنفی لکھتے ہیں: ’’ غنی کی اولاد اگر نابالغ ہوتو اسے زکوٰۃ نہیں دے سکتے، اگرچہ وہ فقیر ہی کیوں نہ ہو، کیونکہ نابالغ اپنے باپ کے غنی ہونے کی وجہ سے غنی شمار ہوگا اور اگر بالغ اولاد فقیر ہوتو اسے زکوٰۃ دے سکتے ہیں، کیونکہ اسے اپنے باپ کی مال داری کی وجہ سے غنی شمار نہیں کیاجاسکتا، بلکہ یہ اس کے مال میں اجنبی کی طرح ہوتا ہے ،(بدائع الصنائع، جز ثانی )‘‘۔
تملیک یعنی مالک بنانا زکوٰۃ کا رُکن ہے، علامہ علاء الدین ابوبکر بن مسعود کاسانی حنفی لکھتے ہیں:’’ اللہ تعالیٰ نے مال داروںکو (اپنے مال کی) زکوٰۃ ادا کرتے وقت ملکیت میں دینے کا حکم فرمایا ہے ، چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے : ’’اور زکوٰۃ دو‘‘، اور ’’اِیْتَاء‘‘ کا معنیٰ تملیک اور مالک بناکر دینا ہوتا ہے، اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے زکوٰۃ کو صدقہ کہا ہے ،چنانچہ ارشاد فرمایا:’’ صدقات فقراء کے لیے ہیں ‘‘، اور صدقہ کرنا تملیک کو کہتے ہیں ،(بدائع الصنائع، جزء ثانی)‘‘۔
زکوٰۃ کی تملیک کی دو صورتیں ہیں:
(۱) زکوٰۃ مستحق اور فقیر بچے یا ان کے سرپرست کے حوالے کردی جائے۔
(۲) ان(مستحقِ زکوٰۃ ) پر جو رقم واجب الادا ہوگئی ہو، اُن کی اجازت سے وہ زکوٰۃ کی نیت سے اداکردی جائے، اگر نادار بچہ نابالغ ہے تو اس کے ولی کی اجازت سے زکوٰۃ کی مَدّسے اس کے علاج کے اخراجات ادا کرسکتے ہیں۔
اسی طرح جو کھانا اُنہیں دیا جاتا ہے، اُس کا اُنہیں مالک بنادیں ،مباح کردینے سے زکوٰۃ ادا نہیں ہوگی۔ تنویر الابصار مع الدرالمختار میں ہے: ترجمہ:’’تملیک کی قید سے محض مباح کردینا (یعنی فقرا کومالِ زکوٰۃ کے استعمال کی عام اجازت دینا) خارج ہوگیا، پس اگر کسی شخص نے نادار یتیم کو زکوٰۃ کی نیت سے کھانا کھلا دیا، تو اس سے زکوٰۃ ادا نہیں ہوگی، مگر جب وہی کھانا یتیم کے حوالے کر دیا جائے تو زکوٰۃ ادا ہوجائے گی، جیسے اگر ادائیگی زکوٰۃ کے لیے یتیم کو کپڑا پہنایا بشرطیکہ وہ قبضے کی حقیقت کو سمجھتا ہو (توزکوٰۃ ادا ہوجائے گی)‘‘۔
مزید لکھتے ہیں: ’’ اور زکوٰۃ ادا کرنے کی شرط یہ ہے کہ نادار کو مالک بنا دیا جائے نہ کہ محض استعمال کرنے کی اجازت دی ہو، جیسا کہ (گزشتہ سطور میں) گزرا، (ردالمحتار علیٰ الدرالمختار، جلد:3)‘‘۔
رفاہی ادارے جو مریضوں کے علاج کے لیے زکوٰۃ کی رقم جمع کرتے ہیں، وہ اگر حدودِ شرع میں رہ کر زکوٰۃ خرچ کرنا چاہتے ہیں تو اس کی چند صورتیں یہ ہیں:
(۱) جتنی مالیت کی دوا نادار مستحقِ زکوٰۃ کی ملک میں دے دی جائے گی وہ جائز ہے، اتنی زکوٰۃ ادا ہوجائے گی۔
(۲) ڈاکٹر کی فیس، بیڈ کے کرائے، ایکسرے، میڈیکل ٹیسٹ وغیرہ پر جو خرچ آئے، اس کی دو صورتیں ہیں:
(1)مریض بچے کا مستحقِ زکوٰۃ والد یا سرپرست کسی سے قرض لے کر خود اداکرے اور اسپتال کی انتظامیہ رسید دیکھ کر زکوٰۃ فنڈ سے اس کو اتنی رقم دے دے۔
(2) یہ کہ مریض بچے کے مستحق ِ زکوٰۃ ولی یا سرپرست کو بل کی رقم زکوٰۃ فنڈ سے دے دی جائے اور اُسے کہا جائے کہ اپنا بل اداکر دو۔
(۳) نادار بچے کی خدمت ونگہداشت کے لیے جو خاتون تیماردار ہے، خواہ اس کی ماں ہو یا بہن یا کوئی رشتے دار ، اگر وہ زکوٰۃ کی مستحق ہے، تو اُسے کھانا دے دیا جائے، وہ ملکیتی بنیاد پر جہاں چاہے ،بیٹھ کر کھائے یا اپنے کسی اور رشتے دار کو ساتھ کھلائے۔
(۳) زکوٰۃ وفطرہ یعنی صدقاتِ واجبہ کی رقم صرف مستحق مریضوں کو دی جائے اور غیر مسلم نادار مریضوں کے لیے الگ سے ’’ویلفیئرفنڈ‘‘ قائم کیا جائے، جو عطیات پر مشتمل ہو۔ اگر آپ کے ادارے میں درج بالا صورتوں میں سے کوئی صورت رائج ہے، تو مستحقینِ زکوٰۃ کا علاج اس طریقے پر کیا جاسکتا ہے۔
شرعی مسائل کا حل
عید کی جماعت میں غلطیاں
- 21 مارچ ، 2026
عیدالفطر کی نماز کی دوسری رکعت میں تین تکبیرات کہنے کے بعد چوتھی تکبیر پر رکوع میں جانا ہوتا ہے۔
عید کے موقع پر مبارک باد دینے اور گلے ملنے کا کسی حدیث میں ذکر ہے؟
- 20 مارچ ، 2026
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا تفصیلی جواب۔۔۔
سونا چاندی اور نقدی کی زکوٰۃ کے بعض احکام
- 18 مارچ ، 2026
سونے کے زیورات میں موجود کھوٹ اور پالش زکوٰۃ کے حساب میں کل وزن میں شامل کی جائے گی؟
کیا زکوٰۃ کی رقم سے مشین خرید کر ہسپتال کو دی جاسکتی ہے؟
- 16 مارچ ، 2026
مفتی منیب الرحمٰن کا جواب۔۔۔
صدقۂ فطر کس پر لازم ہے اور اس کی مقدار کیا ہے؟
- 14 مارچ ، 2026
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا تفصیلی جواب۔۔۔
کیا اعتکاف کے دوران ضرورت کے تحت باہر نکلا جاسکتا ہے؟
- 13 مارچ ، 2026
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب ۔۔۔
حالتِ اعتکاف میں بچوں کو قرآن کریم پڑھانا کیسا ہے؟
- 12 مارچ ، 2026
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کوق جواب۔۔۔
کیا مسجد کا فنڈ عملے کو سہولت کیلئے فراہم کیا جاسکتا ہے؟
- 10 مارچ ، 2026
مفتی منیب الرحمٰن کا شعری جواب ۔۔۔۔
نماز میں خيالات کا آنا کیسا ہے، اکثر خيالات آتے رہتے ہیں؟
- 08 مارچ ، 2026
نماز میں خیالات سے بچنے کے لیے ان باتوں کا اہتمام کیجیے۔۔۔
سودا منسوخ ہونے کی صورت میں بیعانہ کی رقم پر زکوٰۃ کا حکم
- 07 مارچ ، 2026
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا مفصل جواب۔
زکوٰۃ کے نصاب کی وضاحت اور واجب الادا زکوٰۃ معلوم کرنے کا طریقہ
- 06 مارچ ، 2026
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب
کیا سال کے آخر میں حاصل ہونے والے مال پر زکوٰۃ لاگو ہوگی؟
- 05 مارچ ، 2026
میں نے اپنا مکان فروخت کردیا ہے اور مکان کی رقم رمضان سے 15دن پہلے ملی ہے۔
مرحوم والدین کی طرف سے صدقۃ الفطر ادا کرسکتے ہیں؟
- 04 مارچ ، 2026
رمضان کے مسائل سے متعلق مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب۔
کیا فطرانہ کی رقم مسجد کی تعمیر میں دے سکتے ہیں؟
- 04 مارچ ، 2026
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب۔
عورت کو دن کے درمیان حیض ہوجائے تو روزہ قائم رہے گا؟
- 03 مارچ ، 2026
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا شرعی جواب۔
کیا روزے کی حالت میں مسواک، ٹوتھ پیسٹ یا ٹوتھ پاؤڈر استعمال کرسکتے ہیں؟
- 03 مارچ ، 2026
روزے کے مسائل سے متعلق مفتی منیب الرحمٰن کا جواب۔