کیا زکوٰۃ کی رقم سے مشین خرید کر ہسپتال کو دی جاسکتی ہے؟

کیا زکوٰۃ کی رقم سے مشین خرید کر ہسپتال کو دی جاسکتی ہے؟

سوال: زکوٰ ۃ کی رقم سے مشینری خرید کر اسپتال کو دینا تاکہ مریضوں کے علاج میں سہولت فراہم کی جاسکے، جائز ہے یا ملکیت کا مسئلہ رہے گا ؟

جواب: اَئمۂ اَحناف کے نزدیک زکوٰۃ کی درست ادائیگی کے لیے تملیک یعنی کسی مستحقِ زکوٰۃ شخص کو مالک بنانا شرط ہے، رفاہِ عامہ کے جن کاموں میں تملیک نہیں پائی جاتی، اُن میں زکوٰۃ کی رقم براہِ راست صَرف نہیں کرسکتے۔ تنویر الابصار مع الدر المختار میں ہے: ترجمہ:’’ اور زکوٰۃ ادا کرنے کی شرط یہ ہے کہ نادار کو مالک بنا دیا جائے نہ کہ محض استعمال کرنے کی اجازت دی ہو، ( جلد:3، ص:161 )‘‘۔

زکوٰۃ کی رقم سے ہسپتال کے لیے آلات اور مشینری خرید کر براہِ راست ہسپتال کو نہیں دی جاسکتیں، البتہ یہ آلات ومشینری زکوٰۃ کی رقم سے لے کر کسی بھی مستحقِ زکوٰۃ شخص کی مِلک کردی جائے اور وہ اُسے ہسپتال کو ہبہ کردے، تو پھر بلا تفریق اس مشینری کو زکوٰۃ کے مستحق مریضوں اور غیر مستحق مریض کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

مثلاً ایک شخص گردے کا مریض ہے، اس کی ڈائیلیسس چل رہی ہے، اسے ڈائیلیسسز مشین لے کر دے دی جائے، کیوںکہ اسے آپریٹ کرنا اور اس کے مصارف جاریہ اور ڈاکٹر یا حسبِ ضرورت مردانہ وزنانہ نرسوں کا خرچ برداشت کرنا مشکل ہے، عام گھروں کا ماحول بھی حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق (Hygienic) نہیں ہوتا، اسے فلاں اسپتال کو ہبہ کردو، تاکہ آپ بھی فائدہ اٹھائیں اور دوسرے مریضوں کو بھی فائدہ پہنچے، تو اس کے لیے اس کی حکمت سمجھنا دشوار نہیں ہوگا۔ یہی صورت ایکسرے مشینوں، الٹراساؤنڈ مشینوں، ایم آر آئی، سٹی اسکین اور دیگرٹیسٹنگ مشینوں کی ہے۔

Share This:

شرعی مسائل کا حل

  • 21  مارچ ،  2026

عیدالفطر کی نماز کی دوسری رکعت میں تین تکبیرات کہنے کے بعد چوتھی تکبیر پر رکوع میں جانا ہوتا ہے۔

  • 20  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا تفصیلی جواب۔۔۔

  • 19  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب۔۔۔

  • 18  مارچ ،  2026

سونے کے زیورات میں موجود کھوٹ اور پالش زکوٰۃ کے حساب میں کل وزن میں شامل کی جائے گی؟

  • 17  مارچ ،  2026

بچوں کا ایک اسپتال ہے، جس میں باقاعدہ زکوٰۃ، صدقات کے علیحدہ علیحدہ اکاؤنٹ ہیں۔

  • 14  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا تفصیلی جواب۔۔۔

  • 13  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب ۔۔۔

  • 12  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کوق جواب۔۔۔

  • 11  مارچ ،  2026

شرعی مسائل کا حل۔۔۔

  • 10  مارچ ،  2026

مفتی منیب الرحمٰن کا شعری جواب ۔۔۔۔

  • 09  مارچ ،  2026

مفتی منیب الرحمٰن کا جواب۔۔۔

  • 08  مارچ ،  2026

نماز میں خیالات سے بچنے کے لیے ان باتوں کا اہتمام کیجیے۔۔۔

  • 07  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا مفصل جواب۔

  • 06  مارچ ،  2026

زکوٰۃ سے متعلق مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب...

  • 06  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب

  • 05  مارچ ،  2026

میں نے اپنا مکان فروخت کردیا ہے اور مکان کی رقم رمضان سے 15دن پہلے ملی ہے۔

  • 04  مارچ ،  2026

رمضان کے مسائل سے متعلق مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب۔

  • 04  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب۔

  • 03  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا شرعی جواب۔

  • 03  مارچ ،  2026

روزے کے مسائل سے متعلق مفتی منیب الرحمٰن کا جواب۔