صدقۂ فطر کس پر لازم ہے اور اس کی مقدار کیا ہے؟

صدقۂ فطر کس پر لازم ہے اور اس کی مقدار کیا ہے؟

سوال: صدقۂ فطر کس کے ذمے لازم ہے؟ اور اس سال صدقۂ فطر کی مقدار کیا ہے؟ کوئی شخص پاکستان سے باہر ہو اور بچے پاکستان میں تو وہ کس ملک کے اعتبار سے صدقۂ فطر ادا کرے گا؟

جواب: جس مسلمان عاقل بالغ مرد یا عورت کے پاس ضروری اسباب اور قرض سے زائد اتنا مال یا سامان موجود ہو جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر یا اس سے زیادہ ہو تو اس پر عیدالفطر کے دن صدقہ دینا واجب ہے، چاہے وہ تجارت کا مال ہو یا تجارت کا مال نہ ہو، چاہے اس پر سال گزر چکا ہو یا نہ گزرا ہو۔ صدقۂ فطر کی مقدار گندم کے حساب سے پونے دو کلو گندم ہے ۔ کھجور، جو اور کشمش کے حساب سے ساڑھے تین کلو کھجور، جَو اور کشمش ہے، چاہےکہیں بھی ادا کیا جائے۔

اگر ان اشیاء کی قیمت ادا کرنی ہو تو جہاں ادائیگی کرنے والا موجود ہو، وہاں کی قیمت کا اعتبار ہوگا۔ لہٰذا اگر گھر کا سربراہ بیرون ملک میں مقیم ہے اور عید الفطر بھی وہیں کرے گا تو اس پر اپنا اور اپنے نابالغ بچوں کا صدقۂ فطر اسی ملک کے نرخ کے حساب سے دینا لازم ہوگا، خواہ یہ قیمت اسی ملک میں مستحق کو دی جائےیا اس کی اجازت سے پاکستان میں ادا کی جائے۔

البتہ بیرون ملک میں مقیم شخص کی بیوی اور بالغ بچے پاکستان میں ہوں تو بیوی اور بالغ بچوں پر اپنے صدقۂ فطر کی ادائیگی پاکستان کے نرخ کے مطابق لازم ہوگی، لہٰذا وہ خود پاکستان میں پاکستان کی قیمت کے حساب سے دے سکتے ہیں، اور اگر مذکورہ شخص ان کی طرف سے ادا کرنا چاہتا ہے تو ایسی قیمت لگانا بہتر ہے جس میں فقراء کا زیادہ فائدہ ہو، یعنی پاکستان اور بیرون ملک میں سے جہاں ان اشیاء کی قیمت زیادہ ہو، وہاں کے حساب سے صدقۂ فطر ادا کرنا بہتر ہوگا۔ (رد المحتار، ج:2، ص: 355، ط:سعید)

Share This:

شرعی مسائل کا حل

  • 21  مارچ ،  2026

عیدالفطر کی نماز کی دوسری رکعت میں تین تکبیرات کہنے کے بعد چوتھی تکبیر پر رکوع میں جانا ہوتا ہے۔

  • 20  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا تفصیلی جواب۔۔۔

  • 19  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب۔۔۔

  • 18  مارچ ،  2026

سونے کے زیورات میں موجود کھوٹ اور پالش زکوٰۃ کے حساب میں کل وزن میں شامل کی جائے گی؟

  • 17  مارچ ،  2026

بچوں کا ایک اسپتال ہے، جس میں باقاعدہ زکوٰۃ، صدقات کے علیحدہ علیحدہ اکاؤنٹ ہیں۔

  • 16  مارچ ،  2026

مفتی منیب الرحمٰن کا جواب۔۔۔

  • 13  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب ۔۔۔

  • 12  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کوق جواب۔۔۔

  • 11  مارچ ،  2026

شرعی مسائل کا حل۔۔۔

  • 10  مارچ ،  2026

مفتی منیب الرحمٰن کا شعری جواب ۔۔۔۔

  • 09  مارچ ،  2026

مفتی منیب الرحمٰن کا جواب۔۔۔

  • 08  مارچ ،  2026

نماز میں خیالات سے بچنے کے لیے ان باتوں کا اہتمام کیجیے۔۔۔

  • 07  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا مفصل جواب۔

  • 06  مارچ ،  2026

زکوٰۃ سے متعلق مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب...

  • 06  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب

  • 05  مارچ ،  2026

میں نے اپنا مکان فروخت کردیا ہے اور مکان کی رقم رمضان سے 15دن پہلے ملی ہے۔

  • 04  مارچ ،  2026

رمضان کے مسائل سے متعلق مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب۔

  • 04  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب۔

  • 03  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا شرعی جواب۔

  • 03  مارچ ،  2026

روزے کے مسائل سے متعلق مفتی منیب الرحمٰن کا جواب۔