رمضان المبارک کی افطاری میں بنائیں لذیذ حلیم
- 13 مارچ ، 2026
- Web Desk
- لذیذ پکوان
رمضان المبارک میں افطار دسترخوان پر مختلف لذیذ پکوان پیش کیے جاتے ہیں، لیکن حلیم ایک ایسی ڈش ہے جو ذائقے اور غذائیت دونوں کے لحاظ سے خاص اہمیت رکھتی ہے۔
گندم، دالوں اور گوشت سے تیار ہونے والی حلیم نہ صرف بھرپور ذائقہ رکھتی ہے بلکہ روزہ کھولنے کے بعد توانائی بھی فراہم کرتی ہے۔ اگر آپ گھر پر آسان اور مزیدار حلیم بنانا چاہتے ہیں تو درج ذیل ترکیب پر عمل کریں۔
اجزاء:
گوشت(بون لیس) ایک کلو، پیاز ایک پاؤ، دھنیا(پسا ہوا) ایک چائے کا چمچ، گندم آدھا پاؤ، جو ¾ کپ (رات بھر پانی میں بھگو دیں) دال ماش آدھاپاؤ، دال چنا آدھا پاؤ، تیل ایک پاؤ، لہسن ادرک (پیسٹ) تین چائے کے چمچ، نمک چائے کے تین چمچ، دال مسور آدھا پاؤ، دال ارہر آدھا پاؤ، مرچ پاؤڈر تین چائے کے چمچ، زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، گرم مسالہ ایک چمچ ثابت، پسا گرم مسالہ ایک چمچ، ادرک جولین کٹ مٹھی بھر، لیموں، ہری مرچیں اور ہرا دھنیا گارنشنگ کے لیے۔
ترکیب:
گندم اور تمام دالوں کو دو گھنٹے بھگو لیں، جو اورگندم کو الگ ابال لیں، باقی دالیں الگ ابال کر خوب اچھی طرح گلا لیں۔ اب تیل میں پیاز فرائی کرلیں۔ فرائی کی ہوئی آدھی پیاز ایک طرف رکھ دیں۔ بقیہ پیاز میں لہسن اور تمام پسے ہوئے اور گرم مسالے ڈال کر گوشت بھی شامل کر دیں اور بھونیں۔
اب پانی ڈال کر گوشت کو گلنے تک پکائیں۔ اس کے بعد گوشت میں تمام دالیں اور گندم شامل کرلیں۔ پانی قدرے کم رہ جائے تو اچھی طرح گھوٹ لیں، یہاں تک کے تمام اشیاء یک جان ہو جائیں۔
اس حد تک گھونٹیں کہ گوشت کے ریشے دالوں میں مل جائیں اور چمچے سے اوپر اٹھانے پر ریشہ دالوں کے ساتھ آئے۔ باقی بچی ہوئی پیاز، پسا گرم مسالہ، لیموں، ادرک، اور ہری مرچ ڈال کر سرو کریں۔
لذیذ پکوان
عید الفطر کا دستر خوان لذیذ شیر خُرمے سے سجائیں
- 21 مارچ ، 2026
’’عیدین‘‘ خوشیوں، محبّتوں اور روایات کا حسین امتزاج ہیں۔
رمضان کی آخری افطاری کو بنائیں خاص مزیدار چائنیز سموسے سے
- 20 مارچ ، 2026
رمضان المبارک کی آج آخری افطاری ہے، تو کیوں نہ اس موقع کو مزید خاص اور یادگار بنایا جائے؟
آج افطاری میں بنائیں کراری اور مزیدار فرائیڈ چکن بوٹی
- 19 مارچ ، 2026
اگر آپ بھی آج کچھ آسان مگر ذائقے دار بنانے کا سوچ رہے ہیں تو فرائیڈ چکن بوٹی بہترین انتخاب ہے۔
افطاری کی رونق بڑھائیں سبزی کے پکوڑوں سے
- 18 مارچ ، 2026
گرم گرم پکوڑے جب چٹنی یا کیچپ کے ساتھ پیش کیے جائیں تو روزہ کھولنے کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔
رمضان سحری اسپیشل: مزیدار قیمہ گھوٹالا
- 17 مارچ ، 2026
قیمہ گھوٹالا ایک بہترین اور لذیذ ڈش ہے جو پروٹین سے بھرپور ہونے کے ساتھ آسانی سے تیار بھی ہو جاتی ہے۔
رمضان المبارک میں توانائی بحال کرنے کیلئے کھجور، بادام شیک بہترین مشروب
- 16 مارچ ، 2026
کھجور اور بادام سے تیار کردہ شیک ایک صحت بخش اور مزیدار مشروب ہے۔
رمضان المبارک کی لذیذ افطاری: ماش کے دہی بڑے
- 15 مارچ ، 2026
ماش کے دہی بڑے افطار کی میز پر ہر عمر کے افراد کو خوشی دے دیتے ہیں۔
افطار میں لذیذ فش اینڈ چپس کا انتخاب
- 14 مارچ ، 2026
فش اینڈ چپس یقیناً آپ کے دسترخوان کی شان بڑھا دے گا۔
رمضان اور گرمی کا بہترین ساتھی: ٹھنڈی لسی کی مزیدار تراکیب
- 12 مارچ ، 2026
گرمیوں میں لسی کا استعمال ازل سے کیا جاتا ہے۔
افطار میں سموسوں کا ذائقہ دوبالا کرنے والی مزیدار ہاٹ سوس
- 11 مارچ ، 2026
آج پیش ہے ایک سادہ مگر لذیذ ہاٹ سوس کی ترکیب۔
رمضان میں توانائی اور صحت کیلئے بہترین مشروبات
- 10 مارچ ، 2026
صحیح کھانے اور پینے کا انتخاب ایک اہم ترین چیز ہے جس کی اہمیت رمضان المبارک میں اور زیادہ بڑھ جاتی ہے۔
رمضان میں توانائی بخش اور لذیذ کھجور کے رول
- 09 مارچ ، 2026
افطاری میں کچھ نیا اور غذائیت سے بھرپور شامل کرنا چاہتے ہیں تو کھجور کے رول ایک بہترین انتخاب ہیں۔
آج افطار ڈنر میں بنائیں مزیدار چکن وائٹ قورمہ
- 07 مارچ ، 2026
رمضان المبارک میں افطار کے بعد ڈنر کے لیے اگر کوئی مزیدار اور خوشبودار ڈش بنائی جائے تو دسترخوان کی رونق دوبالا ہو جاتی...
افطاری کیلئے آسان اور لذیذ ریسپی: چکن ہنی ونگز
- 06 مارچ ، 2026
رمضان المبارک میں افطاری کے وقت دسترخوان مختلف لذیذ اور منفرد پکوانوں سے سج جاتا ہے۔
افطاری کو مزید ذائقہ دار بنائیں، گھر پر بنائیں مزیدار راج کچوری
- 05 مارچ ، 2026
ہر کوئی اپنی خواہشات کے مطابق افطاری کا اہتمام کرتا ہے۔
آج سحری کیلئے بنائیں مزیدار چپلی کباب گرما گرم نان کے ساتھ
- 04 مارچ ، 2026
اگر آپ سحری میں کچھ ایسا بنانا چاہتے ہیں جو لذیذ بھی ہو، پیٹ بھرنے والا بھی تو چپلی کباب ایک بہترین انتخاب ہے۔
رمضان اسپیشل: ڈرائی چکن چلی وِد چائنیز رائس افطار کا لذیذ انتخاب
- 03 مارچ ، 2026
اس بابرکت مہینے میں افطار دسترخوان کی رونق بڑھانے کے لیے ہر گھر میں نت نئے اور لذیذ کھانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
افطار ڈرنک: ٹھنڈا ٹھنڈا اسٹرابیری شیک
- 03 مارچ ، 2026
اسٹرابیری شیک نہ صرف رنگت میں دلکش ہے بلکہ اس کی مٹھاس اور کریمی ٹیکسچر ہر عمر کے افراد کو پسند آتا ہے۔
رمضان المبارک کی افطاری کیلئے خصوصی ڈش: بیف پنیر بریانی
- 02 مارچ ، 2026
آج افطاری کے بعد کھانے میں سرو کریں بیف پنیر بریانی۔
رمضان المبارک کی میٹھی سوغات: مزے دار کھیر
- 01 مارچ ، 2026
رمضان المبارک میں افطار کے بعد میٹھا کھانے کی روایت خاص اہمیت رکھتی ہے۔