کیا اعتکاف کے دوران ضرورت کے تحت باہر نکلا جاسکتا ہے؟
- 13 مارچ ، 2026
- Web Desk
- شرعی مسائل کا حل
سوال: مسنون اعتکاف کے دوران طبعی یا شرعی حاجت کے بغیر باہر نکلنے سے بھی اعتکاف فاسد ہونے کا حکم بتایا جاتا ہے، اس حکم کی سنت سے کیا اصل اور دلیل ہے؟
جواب: حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب اعتکاف کرتے تھے تو آپ ﷺ مسجد میں رہتے ہوئے اپنا سر مبارک حجرے میں کرتے تھے، چنانچہ میں حضور ﷺ کے بالوں میں کنگھی کرتی تھی، اور آپ ﷺ انسانی طبعی حاجت (قضائے حاجت) کے بغیر گھر میں داخل نہیں ہوتے تھے۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم)
رسول اللہ ﷺ کا حجرۂ مبارکہ مسجد سے متصل تھا، آپ ﷺ کے سر مبارک پر زلفیں تھیں، جن میں تیل لگا ہوتا تھا، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا آپ ﷺ کا سر مبارک دھو کر کنگھی کرتی تھیں، اس ضرورت کے باوجود آپ مسجد سے ایک قدم باہر نہیں نکالتے تھے، خود مسجد میں رہتے ہوئے صرف سر مبارک حجرے میں کردیتے تھے، اور قضائے حاجت کی ضرورت کے علاوہ گھر میں داخل نہیں ہوتے تھے۔
سنن ابی داؤد میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سنّت یہ ہے کہ معتکف نہ بیمار کی عیادت کرے، نہ جنازہ میں شرکت کرے، نہ بیوی کو شہوت سے چھوئے، نہ اس سے ملاپ کرے اور شدید ضروری تقاضوں کے علاوہ اپنی ضرورت کے لیے بھی نہ نکلے۔ کتبِ ستہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے ہی روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ بشری تقاضوں کے علاوہ کسی دوسرے مقصد کے لیے اپنے اعتکاف کی جگہ سے نہیں نکلتے تھے۔
یہ اور اس طرح کی دیگر روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ معتکف دورانِ اعتکاف طبعی یا شرعی حاجت کے بغیر نہیں نکلے گا، اگر نکلا تو اس کا سنّت اور واجب اعتکاف فاسد ہوجائے گا۔ مسنون اعتکاف فاسد ہونے کی صورت میں بطورِ قضا ایک دن ایک رات کا اعتکاف کرنا ہوگا، جس میں روزہ بھی ضروری ہوگا۔
جس کا طریقہ یہ ہے کہ قضا اعتکاف کی نیت کرتے ہوئے مغرب سے پہلے مسجد میں داخل ہوکر اگلے دن مغرب کے بعد تک مسجد میں رہے، اور روزہ بھی رکھے۔ کسی کا مسنون اعتکاف فاسد ہو جائے اور رمضان المبارک کے دن باقی ہوں، تو اسی رمضان میں قضا کرلینا چاہیے۔(نصب الرايۃ، کتاب الصوم، باب الاعتکاف 2/ 486 ، 491ط: مؤسسۃ الريان)
شرعی مسائل کا حل
عید کی جماعت میں غلطیاں
- 21 مارچ ، 2026
عیدالفطر کی نماز کی دوسری رکعت میں تین تکبیرات کہنے کے بعد چوتھی تکبیر پر رکوع میں جانا ہوتا ہے۔
عید کے موقع پر مبارک باد دینے اور گلے ملنے کا کسی حدیث میں ذکر ہے؟
- 20 مارچ ، 2026
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا تفصیلی جواب۔۔۔
سونا چاندی اور نقدی کی زکوٰۃ کے بعض احکام
- 18 مارچ ، 2026
سونے کے زیورات میں موجود کھوٹ اور پالش زکوٰۃ کے حساب میں کل وزن میں شامل کی جائے گی؟
اسپتال میں نادار بچوں کا زکوٰۃ سے علاج
- 17 مارچ ، 2026
بچوں کا ایک اسپتال ہے، جس میں باقاعدہ زکوٰۃ، صدقات کے علیحدہ علیحدہ اکاؤنٹ ہیں۔
کیا زکوٰۃ کی رقم سے مشین خرید کر ہسپتال کو دی جاسکتی ہے؟
- 16 مارچ ، 2026
مفتی منیب الرحمٰن کا جواب۔۔۔
صدقۂ فطر کس پر لازم ہے اور اس کی مقدار کیا ہے؟
- 14 مارچ ، 2026
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا تفصیلی جواب۔۔۔
حالتِ اعتکاف میں بچوں کو قرآن کریم پڑھانا کیسا ہے؟
- 12 مارچ ، 2026
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کوق جواب۔۔۔
کیا مسجد کا فنڈ عملے کو سہولت کیلئے فراہم کیا جاسکتا ہے؟
- 10 مارچ ، 2026
مفتی منیب الرحمٰن کا شعری جواب ۔۔۔۔
نماز میں خيالات کا آنا کیسا ہے، اکثر خيالات آتے رہتے ہیں؟
- 08 مارچ ، 2026
نماز میں خیالات سے بچنے کے لیے ان باتوں کا اہتمام کیجیے۔۔۔
سودا منسوخ ہونے کی صورت میں بیعانہ کی رقم پر زکوٰۃ کا حکم
- 07 مارچ ، 2026
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا مفصل جواب۔
زکوٰۃ کے نصاب کی وضاحت اور واجب الادا زکوٰۃ معلوم کرنے کا طریقہ
- 06 مارچ ، 2026
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب
کیا سال کے آخر میں حاصل ہونے والے مال پر زکوٰۃ لاگو ہوگی؟
- 05 مارچ ، 2026
میں نے اپنا مکان فروخت کردیا ہے اور مکان کی رقم رمضان سے 15دن پہلے ملی ہے۔
مرحوم والدین کی طرف سے صدقۃ الفطر ادا کرسکتے ہیں؟
- 04 مارچ ، 2026
رمضان کے مسائل سے متعلق مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب۔
کیا فطرانہ کی رقم مسجد کی تعمیر میں دے سکتے ہیں؟
- 04 مارچ ، 2026
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب۔
عورت کو دن کے درمیان حیض ہوجائے تو روزہ قائم رہے گا؟
- 03 مارچ ، 2026
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا شرعی جواب۔
کیا روزے کی حالت میں مسواک، ٹوتھ پیسٹ یا ٹوتھ پاؤڈر استعمال کرسکتے ہیں؟
- 03 مارچ ، 2026
روزے کے مسائل سے متعلق مفتی منیب الرحمٰن کا جواب۔