رمضان اور گرمی کا بہترین ساتھی: ٹھنڈی لسی کی مزیدار تراکیب

جنگ نیوز

یہ رمضان کا بابرکت مہینہ ہے۔ خوب جوش و جذبے سے سحری و افطاری کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ موسم شدید گرم ہے اس لیے پانی کی کمی اور پیاس کی شدت کو کم کرنے کیلئے کھانے سے زیادہ پیاجارہا ہے۔

ایسے میں لسی سب سے بہتر انتخاب ہے۔ گرمیوں میں لسی کا استعمال ازل سے کیا جاتا ہے۔ یہ جگر کو ٹھنڈک پہنچاتی ہے اور گرمی کی شدت کو دور کرتی ہے۔ یوں تو سارا سال ہی لسی پی جاتی ہے مگر گرمی اور رمضان کی مناسبت سے اس کا استعمال زیادہ کیا جارہا ہے۔

لسی سحری میں ہی نہیں افطاری میں بھی پسند کی جاتی ہے۔ اب تو مختلف فلیورز کی لسی بھی خاص پسند کی جارہی ہے۔ ٹھنڈی ٹھنڈی لسی کی چند تراکیب پیشِ خدمت ہیں۔

گلاب کی لسی

اجزاء۔

دودھ ۔آدھا کپ،دہی۔ ایک کپ،لال شربت۔ دو کھانے کے چمچ، روز واٹر۔ ایک کھانے کا چمچ، برف۔ ایک کپ (کُٹی ہوئی)، چینی۔ ایک کھانے کا چمچ

ترکیب۔

بلینڈر میں دودھ، دہی، لال شربت، روز واٹر، برف اور چینی ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں، یہاں تک کہ وہ سموتھ ہو جائے۔

پھر گلاس میں ڈال کر سرو کریں۔

بنانا لسی

اجزاء۔

کیلے۔ چھ عدد، دہی۔ پانچ سو گرام، دودھ ۔دو سو پچاس گرام، چینی۔ چار کھانے کے چمچ، رائی دانہ۔ ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی)، برف۔ ایک پیالہ

ترکیب۔

کیلوں کو موٹے اور باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

بلینڈر میں دہی، دودھ، موٹے کٹے ہوئے کیلے کے ٹکڑے، چینی اور رائی ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں۔

گلاس میں باریک کٹے کیلے اور بلینڈ کی ہوئی لسی ڈالیں۔

آخر میں برف شامل کرکے ٹھنڈا سرو کریں۔

Share This:

لذیذ پکوان

  • 21  مارچ ،  2026

’’عیدین‘‘ خوشیوں، محبّتوں اور روایات کا حسین امتزاج ہیں۔

  • 20  مارچ ،  2026

رمضان المبارک کی آج آخری افطاری ہے، تو کیوں نہ اس موقع کو مزید خاص اور یادگار بنایا جائے؟

  • 19  مارچ ،  2026

اگر آپ بھی آج کچھ آسان مگر ذائقے دار بنانے کا سوچ رہے ہیں تو فرائیڈ چکن بوٹی بہترین انتخاب ہے۔

  • 18  مارچ ،  2026

گرم گرم پکوڑے جب چٹنی یا کیچپ کے ساتھ پیش کیے جائیں تو روزہ کھولنے کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔

  • 17  مارچ ،  2026

قیمہ گھوٹالا ایک بہترین اور لذیذ ڈش ہے جو پروٹین سے بھرپور ہونے کے ساتھ آسانی سے تیار بھی ہو جاتی ہے۔

  • 16  مارچ ،  2026

کھجور اور بادام سے تیار کردہ شیک ایک صحت بخش اور مزیدار مشروب ہے۔

  • 15  مارچ ،  2026

ماش کے دہی بڑے افطار کی میز پر ہر عمر کے افراد کو خوشی دے دیتے ہیں۔

  • 14  مارچ ،  2026

فش اینڈ چپس یقیناً آپ کے دسترخوان کی شان بڑھا دے گا۔

  • 13  مارچ ،  2026

حلیم ایک ایسی ڈش ہے جو ذائقے اور غذائیت دونوں کے لحاظ سے خاص اہمیت رکھتی ہے۔

  • 11  مارچ ،  2026

آج پیش ہے ایک سادہ مگر لذیذ ہاٹ سوس کی ترکیب۔

  • 10  مارچ ،  2026

صحیح کھانے اور پینے کا انتخاب ایک اہم ترین چیز ہے جس کی اہمیت رمضان المبارک میں اور زیادہ بڑھ جاتی ہے۔

  • 09  مارچ ،  2026

افطاری میں کچھ نیا اور غذائیت سے بھرپور شامل کرنا چاہتے ہیں تو کھجور کے رول ایک بہترین انتخاب ہیں۔

  • 07  مارچ ،  2026

رمضان المبارک میں افطار کے بعد ڈنر کے لیے اگر کوئی مزیدار اور خوشبودار ڈش بنائی جائے تو دسترخوان کی رونق دوبالا ہو جاتی...

  • 06  مارچ ،  2026

رمضان المبارک میں افطاری کے وقت دسترخوان مختلف لذیذ اور منفرد پکوانوں سے سج جاتا ہے۔

  • 05  مارچ ،  2026

ہر کوئی اپنی خواہشات کے مطابق افطاری کا اہتمام کرتا ہے۔

  • 04  مارچ ،  2026

اگر آپ سحری میں کچھ ایسا بنانا چاہتے ہیں جو لذیذ بھی ہو، پیٹ بھرنے والا بھی تو چپلی کباب ایک بہترین انتخاب ہے۔

  • 03  مارچ ،  2026

اس بابرکت مہینے میں افطار دسترخوان کی رونق بڑھانے کے لیے ہر گھر میں نت نئے اور لذیذ کھانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

  • 03  مارچ ،  2026

اسٹرابیری شیک نہ صرف رنگت میں دلکش ہے بلکہ اس کی مٹھاس اور کریمی ٹیکسچر ہر عمر کے افراد کو پسند آتا ہے۔

  • 02  مارچ ،  2026

آج افطاری کے بعد کھانے میں سرو کریں بیف پنیر بریانی۔

  • 01  مارچ ،  2026

رمضان المبارک میں افطار کے بعد میٹھا کھانے کی روایت خاص اہمیت رکھتی ہے۔