دودھ اور کھجور کا ایک ساتھ استعمال
- 07 مارچ ، 2026
- Web Desk
- صیام و صحت
قاضی جمشید عالم صدیقی، لاہور
دُودھ کے ساتھ کھجور کا استعمال ہمیں صحت مند اور قوی رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، کیوں کہ ان دونوں میں موجود غذائی اجزاء جسم کو طویل عرصے تک توانا رکھنے میں خاصے معاون ثابت ہوتے ہیں۔ تاہم، اس ضمن میں دُودھ اور کھجور کے ایک ساتھ استعمال کاوقت بھی اہمیت کا حامل ہے کہ ایک خاص وقت پر استعمال سے ان کے مفید اثرات میں اضافہ ہوتا ہے۔
مثال کے طور پر رات کے وقت دُودھ کے ساتھ کھجور کھانے کے فوائد دیگر اوقات کے مقابلے میں کئی گُنا زیادہ ہوتے ہیں۔ یاد رہے، رات کے وقت دُودھ کا استعمال بچّوں اور بڑوں دونوں ہی کے لیے نہایت فائدہ مند ہے۔
اس کے نتیجے میں جسم کیلشیم کی زیادہ مقدار جذب کرتا ہے، نیند بھی اچھی آتی ہے اور یہ پیٹ پُھولنے کے عمل کو بھی روکتا ہے، جب کہ دُودھ اور کھجور کے ایک ساتھ استعمال سے یہ فوائد دُگنے ہوجاتے ہیں۔
نیز، دُودھ اور کھجور کا مستقل استعمال ہمارے پٹّھے مضبوط کرتا ہے۔ واضح رہے، آج کل کے غیر فطری طرزِ زندگی یا ’’نیونارمل روٹین‘‘ کے سبب پٹھّوں کی کم زوری کی شکایت بےحدعام ہے اور اس پر قابو پانے کے لیے صحت بخش، متوازن خوراک کا استعمال ناگزیر ہے، کیوں کہ یہ سوفی صد سچ ہے کہ ’’آپ وہی ہیں، جو آپ کھاتے ہیں۔‘‘
دُودھ اور کھجور دونوں ہی میں پروٹین کی مقدار خاصی زیادہ ہوتی ہے، جو ہڈیوں کے ساتھ ساتھ پٹھّوں کو بھی مضبوط بناتی ہے۔ علاوہ ازیں، دُودھ اور کھجور دونوں ہی میں آئرن ہوتا ہے اور ان کے استعمال سے جسم میں خُون کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے۔ لہٰذا، خُون کی کمی کے شکار افراد کو خاص طور پر ان دونوں کا ایک ساتھ استعمال ضرور کرنا چاہیے۔
دُودھ اور کھجور کے ایک ساتھ استعمال سے جسم میں خُون کی روانی بھی بہتر ہوتی ہے۔ کھجور میں فائبر، آئرن اور وٹامنز کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے، جس سےخُون میں ہیموگلوبن کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں، اس میں موجود فائبر میں پائےجانے والے اینٹی آکسیڈینٹس سے ہماری جِلد چمک دار اور صاف و شفّاف ہو جاتی ہے۔
اسی طرح دُودھ اور کھجور کے ایک ساتھ استعمال سے جسم زہریلے مادّوں سے پاک ہوتا ہے۔ دوسری جانب دُودھ اور کھجور میں پایا جانے والا مشترکہ عُنصر کیلشیم ہے، جو ہڈیوں کی مضبوطی کا سبب بنتا ہے، جب کہ کھجور میں موجود پوٹاشیم، کاپر، فاسفورس اور میگنیز بھی ہڈیوں کو مضبوط کرتے ہیں۔
علاوہ ازیں، دُودھ اور کھجور کے ایک ساتھ استعمال سے کم وزن کے شکار بچّوں کے وزن میں اضافہ بھی ممکن ہے اور یہ وزن میں اضافے کا ایک فطری طریقہ ہے، جس کے جسم پر کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہوتے۔
صیام و صحت
دن میں تین بار کھانا، صحت کیلئے مفید یا نقصان دہ؟
- 20 مارچ ، 2026
اکثر لوگ دن میں تین بار کھانا کھاتے ہیں اور یہ ان کی روزمرہ زندگی کا عمومی جزو بن چکا ہے۔
روزہ کے صحت پر مثبت اثرات پر طبی سائنس کیا کہتی ہے؟
- 19 مارچ ، 2026
نئی تحقیق میں ماہرین نے روزے کے کچھ حیرت انگیز فوائد کا اعتراف کیا ہے۔
ماہِ رمضان: صحت مند افراد کے ساتھ مریضوں کیلئے بھی نعمتِ عظمیٰ
- 18 مارچ ، 2026
رمضان میں فجر سے مغرب تک بغیرکچھ کھائے پیے رہنے سے صحت میں جو بہتری آتی ہے، وہ اب متعدّد تحقیقات سے بھی ثابت ہوچُکی ہے۔
ماہِ رمضان کے دوران جسم میں پانی کی کمی دور کرنا
- 17 مارچ ، 2026
ناریل کا پانی ایک بہترین مشروب ہے، جو ذائقہ میں لذیذ ہونے کے ساتھ توانائی بحال کرتا ہے۔
سحری میں توانائی بڑھانے والی غذاؤں کا استعمال
- 16 مارچ ، 2026
سحری کے وقت لی گئی غذاؤں کی بدولت انسان کا جسم پورا دن متحرک رہتا ہے۔
رمضان میں ایسی عادات اپنائیں جو بعد میں بھی کام آئیں
- 14 مارچ ، 2026
رمضان بلاشبہ ہر بار کی طرح رحمتوں اور برکتوں سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ بابرکت مہینہ ایک بہترین روٹین بھی ساتھ لاتا ہے اور...
صحت بخش سحری ضروری
- 13 مارچ ، 2026
یہاں چند ایسی غذائیں بتائی جا رہی ہیں کہ جن سے آپ کی سحری صحت بخش ہو سکتی ہے۔
رمضان میں ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ضروری مشورے
- 12 مارچ ، 2026
رمضان کے روزے رکھنا نہ رکھنا، خالصتاً ایک مسلمان کا ذاتی فعل ہے۔
روزہ رکھنے کیلئے معالج سے مشورہ ضرور کریں
- 11 مارچ ، 2026
دوحہ، قطر کے حمد میڈیکل کارپوریشن میں انٹرنل میڈیسن کے چیئرمین پروفیسر عبدالبادی ابو سمرہ نے ذیابیطس کے مریضوں کو مشورہ...
رمضان میں صحت مند رہنے کے گُر
- 10 مارچ ، 2026
صحت کے حوالے سے روزے کے بے شمار فوائد ہیں، جن میں سب سے بڑی نعمت ہیومن گروتھ ہارمونز میں اضافہ اور جین کی تبدیلی ہے جس سے...
سحری میں کھائے کون سے کھانے آپ کا روزہ مشکل بنا سکتے ہیں؟
- 09 مارچ ، 2026
اچھے روزے کی شروعات یقینی طور پر اچھی سحری سے ہوتی ہے۔
سحری میں توانائی بڑھانے والی کون سی غذائیں ہوتی ہیں؟
- 06 مارچ ، 2026
ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں روزے داروں کو متوازن غذا کھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔
رمضان میں ذیابیطس کے مریضوں کیلئے ضروری مشورے
- 06 مارچ ، 2026
ٹائپ وَن ذیابیطس کے شکار افراد کو عموماً روزہ نہ رکھنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
روزے کے طبی پہلو اور صحت پر اُس کے پڑنے والے اثرات
- 05 مارچ ، 2026
روح روزہ و رمضان تو یہ ہے کہ انسان کھانوں سے دل کو ہٹائے اور روح اور جسم کی ساری توانائیاں عبادات پر صرف کرے۔
رمضان المبارک میں رکھیں اپنے معدے کا خیال
- 04 مارچ ، 2026
عموماً رمضان المبارک میں زیادہ تر افراد پیٹ کے عوارض سے متاثر ہوتے ہیں، جس کی ایک وجہ بسیار خوری ہے۔
کیا ذیابطیس کے مریض روزہ رکھ سکتے ہیں؟ اہم نکات اور غلط فہمیاں
- 03 مارچ ، 2026
ذیابطیس کے مریض ڈاکٹر کی رہنمائی میں بہت اچھی طرح اور خطرات سے بچتے ہوئے روزہ رکھتے ہیں۔
رمضان المبارک: نئی نسل کیلئے تعمیر شخصیت کا عملی نصاب
- 02 مارچ ، 2026
نوجوانوں کیلئے رمضان ایک ایسا سنہری موقع ہے، جس میں وہ اپنی جسمانی صحت متوازن، نفسیاتی قوّت مضبوط اور روحانیت بلند کر...
کیا ذیابیطس کے مریض افطار میں کھجور کھا سکتے ہیں؟
- 28 فروری ، 2026
ماہ رمضان کے دوران بیشتر افراد کھجور سے روزہ افطار کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
رمضان المبارک اور ذیابطیس کے مریض
- 27 فروری ، 2026
کچھ امراض ایسے ہوتے ہیں جو پوری زندگی انسان کے ساتھ چلتے رہتے ہیں جن میں سے ذیابطیس بھی ایسا ہی مرض ہے۔
رمضان کے بعد بھی سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں
- 26 فروری ، 2026
روزے داروں میں ایسے افراد بھی شامل ہوتے ہیں جو تمباکونوشی کے عادی ہیں۔