آج افطار ڈنر میں بنائیں مزیدار چکن وائٹ قورمہ
- 07 مارچ ، 2026
- Web Desk
- لذیذ پکوان
رمضان المبارک میں افطار کے بعد ڈنر کے لیے اگر کوئی مزیدار اور خوشبودار ڈش بنائی جائے تو دسترخوان کی رونق دوبالا ہو جاتی ہے۔ عام قورمے کے مقابلے میں چکن وائٹ قورمہ ذائقے اور خوشبو کے اعتبار سے کچھ مختلف اور خاص ہوتا ہے۔
دہی، خوشبودار گرم مصالحوں اور کیوڑے کی مہک سے تیار ہونے والا یہ قورمہ نہ صرف لذیذ ہوتا ہے بلکہ افطار ڈنر کے لیے ایک بہترین انتخاب بھی ثابت ہوتا ہے۔ اگر آپ بھی آج اپنے گھر والوں کے لیے کچھ خاص بنانا چاہتے ہیں تو چکن وائٹ قورمہ ضرور آزمائیں۔
اجزاء۔
چکن۔ ایک عدد (بارہ حصوں میں کٹا ہوا)
دہی ۔دو کپ
پیاز ۔تین عدد (بڑی، کٹی ہوئی)
لہسن کا پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ
ادرک کا پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ
ثابت گرم مصالحہ۔ دو کھانے کے چمچ
کیوڑا۔ آٹھ کھانے کے چمچ
نمک۔ ایک چائے کا چمچ
ثابت لال مرچ ۔بیس عدد (گول)
ہلدی پاؤڈر۔ ایک تہائی چائے کا چمچ
ادرک۔ تین کھانے کے چمچ (باریک کٹی ہوئی)
آئل۔ ایک تہائی کپ
پانی۔ حسبِ ضرورت
ترکیب۔
گول لال مرچ کو کاٹ کر اس کے بیج نکالیں اور چھلکا کسی دوسرے استعمال کے لئے رکھ لیں پھر بیج کو باریک پیس لیں۔
اب تیل گرم کرکے پیاز فرائی کریں۔
گولڈن براؤن ہونے پر پیاز نکال کر نچوڑ لیں اور باریک پیس لیں۔
اس تیل میں ادرک اور لہسن دو منٹ تک فرائی کریں۔
پھر مرغی ڈال کر تیز آنچ پر دس منٹ تک بھونیں۔
اس کے بعد ثابت گرم مصالحہ ڈال کر دو منٹ تک بھونیں۔
اب نمک، مرچوں کے پسے ہوئے بیج، ہلدی اور پانچ کپ پانی شامل کرکے اُبال آنے پر ڈھکن رکھ کر دھیمی آنچ پر بیس منٹ تک پکائیں۔
ڈھکن ہٹا کر پھینٹا ہوا دہی شامل کردیں اور تیز آنچ پر پانچ منٹ تک پکائیں۔
اب پسی ہوئی پیاز اور کیوڑا شامل کرکے مزید دس منٹ تک پکا کر اتار لیں۔
اوپر سے باریک کٹی ہوئی ادرک ڈال کر پیش کریں۔
لذیذ پکوان
عید الفطر کا دستر خوان لذیذ شیر خُرمے سے سجائیں
- 21 مارچ ، 2026
’’عیدین‘‘ خوشیوں، محبّتوں اور روایات کا حسین امتزاج ہیں۔
رمضان کی آخری افطاری کو بنائیں خاص مزیدار چائنیز سموسے سے
- 20 مارچ ، 2026
رمضان المبارک کی آج آخری افطاری ہے، تو کیوں نہ اس موقع کو مزید خاص اور یادگار بنایا جائے؟
آج افطاری میں بنائیں کراری اور مزیدار فرائیڈ چکن بوٹی
- 19 مارچ ، 2026
اگر آپ بھی آج کچھ آسان مگر ذائقے دار بنانے کا سوچ رہے ہیں تو فرائیڈ چکن بوٹی بہترین انتخاب ہے۔
افطاری کی رونق بڑھائیں سبزی کے پکوڑوں سے
- 18 مارچ ، 2026
گرم گرم پکوڑے جب چٹنی یا کیچپ کے ساتھ پیش کیے جائیں تو روزہ کھولنے کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔
رمضان سحری اسپیشل: مزیدار قیمہ گھوٹالا
- 17 مارچ ، 2026
قیمہ گھوٹالا ایک بہترین اور لذیذ ڈش ہے جو پروٹین سے بھرپور ہونے کے ساتھ آسانی سے تیار بھی ہو جاتی ہے۔
رمضان المبارک میں توانائی بحال کرنے کیلئے کھجور، بادام شیک بہترین مشروب
- 16 مارچ ، 2026
کھجور اور بادام سے تیار کردہ شیک ایک صحت بخش اور مزیدار مشروب ہے۔
رمضان المبارک کی لذیذ افطاری: ماش کے دہی بڑے
- 15 مارچ ، 2026
ماش کے دہی بڑے افطار کی میز پر ہر عمر کے افراد کو خوشی دے دیتے ہیں۔
افطار میں لذیذ فش اینڈ چپس کا انتخاب
- 14 مارچ ، 2026
فش اینڈ چپس یقیناً آپ کے دسترخوان کی شان بڑھا دے گا۔
رمضان المبارک کی افطاری میں بنائیں لذیذ حلیم
- 13 مارچ ، 2026
حلیم ایک ایسی ڈش ہے جو ذائقے اور غذائیت دونوں کے لحاظ سے خاص اہمیت رکھتی ہے۔
رمضان اور گرمی کا بہترین ساتھی: ٹھنڈی لسی کی مزیدار تراکیب
- 12 مارچ ، 2026
گرمیوں میں لسی کا استعمال ازل سے کیا جاتا ہے۔
افطار میں سموسوں کا ذائقہ دوبالا کرنے والی مزیدار ہاٹ سوس
- 11 مارچ ، 2026
آج پیش ہے ایک سادہ مگر لذیذ ہاٹ سوس کی ترکیب۔
رمضان میں توانائی اور صحت کیلئے بہترین مشروبات
- 10 مارچ ، 2026
صحیح کھانے اور پینے کا انتخاب ایک اہم ترین چیز ہے جس کی اہمیت رمضان المبارک میں اور زیادہ بڑھ جاتی ہے۔
رمضان میں توانائی بخش اور لذیذ کھجور کے رول
- 09 مارچ ، 2026
افطاری میں کچھ نیا اور غذائیت سے بھرپور شامل کرنا چاہتے ہیں تو کھجور کے رول ایک بہترین انتخاب ہیں۔
افطاری کیلئے آسان اور لذیذ ریسپی: چکن ہنی ونگز
- 06 مارچ ، 2026
رمضان المبارک میں افطاری کے وقت دسترخوان مختلف لذیذ اور منفرد پکوانوں سے سج جاتا ہے۔
افطاری کو مزید ذائقہ دار بنائیں، گھر پر بنائیں مزیدار راج کچوری
- 05 مارچ ، 2026
ہر کوئی اپنی خواہشات کے مطابق افطاری کا اہتمام کرتا ہے۔
آج سحری کیلئے بنائیں مزیدار چپلی کباب گرما گرم نان کے ساتھ
- 04 مارچ ، 2026
اگر آپ سحری میں کچھ ایسا بنانا چاہتے ہیں جو لذیذ بھی ہو، پیٹ بھرنے والا بھی تو چپلی کباب ایک بہترین انتخاب ہے۔
رمضان اسپیشل: ڈرائی چکن چلی وِد چائنیز رائس افطار کا لذیذ انتخاب
- 03 مارچ ، 2026
اس بابرکت مہینے میں افطار دسترخوان کی رونق بڑھانے کے لیے ہر گھر میں نت نئے اور لذیذ کھانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
افطار ڈرنک: ٹھنڈا ٹھنڈا اسٹرابیری شیک
- 03 مارچ ، 2026
اسٹرابیری شیک نہ صرف رنگت میں دلکش ہے بلکہ اس کی مٹھاس اور کریمی ٹیکسچر ہر عمر کے افراد کو پسند آتا ہے۔
رمضان المبارک کی افطاری کیلئے خصوصی ڈش: بیف پنیر بریانی
- 02 مارچ ، 2026
آج افطاری کے بعد کھانے میں سرو کریں بیف پنیر بریانی۔
رمضان المبارک کی میٹھی سوغات: مزے دار کھیر
- 01 مارچ ، 2026
رمضان المبارک میں افطار کے بعد میٹھا کھانے کی روایت خاص اہمیت رکھتی ہے۔