سودا منسوخ ہونے کی صورت میں بیعانہ کی رقم پر زکوٰۃ کا حکم

سودا منسوخ ہونے کی صورت میں بیعانہ کی رقم پر زکوٰۃ کا حکم

سوال: میرے پاس بیرون ملک مقیم اپنے بھائی اور بہن کی طرف سے وراثتی جائیداد فروخت کرنے کا پاور آف اٹارنی ہے، میں نے (ٹوکن منی) فروخت کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، اور بیعانہ وصول کرلیا ہے، خریدار بیلنس کی ادائیگی میں تاخیر کر رہا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ سودا منسوخ ہو جائے گا؛ کیوں کہ اسے دیا گیا وقت ختم ہو گیا ہے۔

مذکورہ بالا صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے، براہ کرم مشورہ دیں کہ کیا میرے بینک اکاؤنٹ میں موجود ٹوکن منی پر زکوٰۃ لاگو ہوتی ہے، جب کہ ڈیل مکمل نہیں ہوتی اور ڈیل کینسل ہونے پر ٹوکن رقم واپس کی جائے گی۔ میری زکوٰۃ کی مدت یکم رمضان سے شروع ہوتی ہے۔

جواب: اگر مذکورہ سودا شرائط کے مطابق انجام نہ پانے کی وجہ سے منسوخ ہوجائے تو بیعانہ پر زکوٰۃ کی ادائیگی آپ کے ذمے نہیں ہوگی، اس لیے کہ بیعانہ مجموعی قیمت ہی کا حصہ ہوتا ہے، اور یہ رقم مکمل طور پر آپ کی ملکیت میں نہیں ہے۔ البتہ اگر سودا منسوخ نہیں ہوتا تو یہ رقم ہو یا اس رقم کے ساتھ دیگر قابلِ زکوٰۃ اموال، نصاب کو پہنچتے ہوں تو اس پر ڈھائی فیصد زکوٰۃ لازم ہوگی۔

Share This:

شرعی مسائل کا حل

  • 21  مارچ ،  2026

عیدالفطر کی نماز کی دوسری رکعت میں تین تکبیرات کہنے کے بعد چوتھی تکبیر پر رکوع میں جانا ہوتا ہے۔

  • 20  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا تفصیلی جواب۔۔۔

  • 19  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب۔۔۔

  • 18  مارچ ،  2026

سونے کے زیورات میں موجود کھوٹ اور پالش زکوٰۃ کے حساب میں کل وزن میں شامل کی جائے گی؟

  • 17  مارچ ،  2026

بچوں کا ایک اسپتال ہے، جس میں باقاعدہ زکوٰۃ، صدقات کے علیحدہ علیحدہ اکاؤنٹ ہیں۔

  • 16  مارچ ،  2026

مفتی منیب الرحمٰن کا جواب۔۔۔

  • 14  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا تفصیلی جواب۔۔۔

  • 13  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب ۔۔۔

  • 12  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کوق جواب۔۔۔

  • 11  مارچ ،  2026

شرعی مسائل کا حل۔۔۔

  • 10  مارچ ،  2026

مفتی منیب الرحمٰن کا شعری جواب ۔۔۔۔

  • 09  مارچ ،  2026

مفتی منیب الرحمٰن کا جواب۔۔۔

  • 08  مارچ ،  2026

نماز میں خیالات سے بچنے کے لیے ان باتوں کا اہتمام کیجیے۔۔۔

  • 06  مارچ ،  2026

زکوٰۃ سے متعلق مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب...

  • 06  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب

  • 05  مارچ ،  2026

میں نے اپنا مکان فروخت کردیا ہے اور مکان کی رقم رمضان سے 15دن پہلے ملی ہے۔

  • 04  مارچ ،  2026

رمضان کے مسائل سے متعلق مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب۔

  • 04  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب۔

  • 03  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا شرعی جواب۔

  • 03  مارچ ،  2026

روزے کے مسائل سے متعلق مفتی منیب الرحمٰن کا جواب۔