افطاری کیلئے آسان اور لذیذ ریسپی: چکن ہنی ونگز

جنگ نیوز

رمضان المبارک میں افطاری کے وقت دسترخوان مختلف لذیذ اور منفرد پکوانوں سے سج جاتا ہے۔ عموماً سموسے، پکوڑے اور چاٹ تو ہر گھر میں بنتے ہی ہیں، لیکن اگر اس بار آپ افطار میں کچھ مختلف اور مزیدار شامل کرنا چاہیں تو چکن ہنی ونگز ایک بہترین انتخاب ثابت ہوسکتے ہیں۔

شہد کی ہلکی مٹھاس، چلی سوس کی تیزی اور مسالوں کا منفرد امتزاج اس ڈش کو نہایت لذیذ بنا دیتا ہے۔ یہ آسانی سے تیار ہونے والی ریسپی نہ صرف ذائقے میں لاجواب ہے بلکہ افطاری کے دسترخوان کی رونق بھی بڑھا دیتی ہے۔ گھر پر بنائیں مزیدار چکن ہنی ونگز اور اہلِ خانہ کے ساتھ اس منفرد ذائقے سے لطف اٹھائیں۔

درکار اجزاء

چکن ونگز: آدھا کلو

کوکنگ آئل: چار کھانے کے چمچ

ادرک لہسن (چوپ کیا ہوا): دو کھانے کے چمچ

نمک: حسبِ ذائقہ

کُٹی ہوئی کالی مرچ: ایک چائے کا چمچ

سویا سوس: ایک کھانے کا چمچ

چلی سوس: ایک کھانے کا چمچ

چینی: ڈیڑھ کھانے کا چمچ

لیموں کا رس: ایک کھانے کا چمچ

شہد: ڈھائی کھانے کے چمچ

ہر ی مرچ: دو عدد

چلی گارلک سوس: ایک کھانے کا چمچ

ادرک (جولین کٹنگ): ایک چائے کاچمچ

ٹماٹر ( جولین کٹنگ): ایک عدد

سفیدتل: ایک کھانے کا چمچ

ترکیب:

ایک پین میں تیل ڈالیں اور اس میں ادرک لہسن ڈا ل کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔ اب اسی پین میں چکن ونگز، نمک، کالی مرچ، سویا سوس، چلی سوس، چینی اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح پکا لیں یہاں تک کہ چکن گل جائے۔

پھر اس میں شہد، ہری مرچ، چلی گارلک سوس، ادرک اور ٹماٹر ڈا ل کر دو سے تین منٹ تک پکائیں۔ لیجیے مزیدار چکن ہنی ونگز تیار ہیں، سفید تِل کی گارنش کرکے اسے پیش کریں۔

Share This:

لذیذ پکوان

  • 21  مارچ ،  2026

’’عیدین‘‘ خوشیوں، محبّتوں اور روایات کا حسین امتزاج ہیں۔

  • 20  مارچ ،  2026

رمضان المبارک کی آج آخری افطاری ہے، تو کیوں نہ اس موقع کو مزید خاص اور یادگار بنایا جائے؟

  • 19  مارچ ،  2026

اگر آپ بھی آج کچھ آسان مگر ذائقے دار بنانے کا سوچ رہے ہیں تو فرائیڈ چکن بوٹی بہترین انتخاب ہے۔

  • 18  مارچ ،  2026

گرم گرم پکوڑے جب چٹنی یا کیچپ کے ساتھ پیش کیے جائیں تو روزہ کھولنے کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔

  • 17  مارچ ،  2026

قیمہ گھوٹالا ایک بہترین اور لذیذ ڈش ہے جو پروٹین سے بھرپور ہونے کے ساتھ آسانی سے تیار بھی ہو جاتی ہے۔

  • 16  مارچ ،  2026

کھجور اور بادام سے تیار کردہ شیک ایک صحت بخش اور مزیدار مشروب ہے۔

  • 15  مارچ ،  2026

ماش کے دہی بڑے افطار کی میز پر ہر عمر کے افراد کو خوشی دے دیتے ہیں۔

  • 14  مارچ ،  2026

فش اینڈ چپس یقیناً آپ کے دسترخوان کی شان بڑھا دے گا۔

  • 13  مارچ ،  2026

حلیم ایک ایسی ڈش ہے جو ذائقے اور غذائیت دونوں کے لحاظ سے خاص اہمیت رکھتی ہے۔

  • 12  مارچ ،  2026

گرمیوں میں لسی کا استعمال ازل سے کیا جاتا ہے۔

  • 11  مارچ ،  2026

آج پیش ہے ایک سادہ مگر لذیذ ہاٹ سوس کی ترکیب۔

  • 10  مارچ ،  2026

صحیح کھانے اور پینے کا انتخاب ایک اہم ترین چیز ہے جس کی اہمیت رمضان المبارک میں اور زیادہ بڑھ جاتی ہے۔

  • 09  مارچ ،  2026

افطاری میں کچھ نیا اور غذائیت سے بھرپور شامل کرنا چاہتے ہیں تو کھجور کے رول ایک بہترین انتخاب ہیں۔

  • 07  مارچ ،  2026

رمضان المبارک میں افطار کے بعد ڈنر کے لیے اگر کوئی مزیدار اور خوشبودار ڈش بنائی جائے تو دسترخوان کی رونق دوبالا ہو جاتی...

  • 05  مارچ ،  2026

ہر کوئی اپنی خواہشات کے مطابق افطاری کا اہتمام کرتا ہے۔

  • 04  مارچ ،  2026

اگر آپ سحری میں کچھ ایسا بنانا چاہتے ہیں جو لذیذ بھی ہو، پیٹ بھرنے والا بھی تو چپلی کباب ایک بہترین انتخاب ہے۔

  • 03  مارچ ،  2026

اس بابرکت مہینے میں افطار دسترخوان کی رونق بڑھانے کے لیے ہر گھر میں نت نئے اور لذیذ کھانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

  • 03  مارچ ،  2026

اسٹرابیری شیک نہ صرف رنگت میں دلکش ہے بلکہ اس کی مٹھاس اور کریمی ٹیکسچر ہر عمر کے افراد کو پسند آتا ہے۔

  • 02  مارچ ،  2026

آج افطاری کے بعد کھانے میں سرو کریں بیف پنیر بریانی۔

  • 01  مارچ ،  2026

رمضان المبارک میں افطار کے بعد میٹھا کھانے کی روایت خاص اہمیت رکھتی ہے۔