نماز تراویح رمضان المبارک کی اہم عبادت
- 06 مارچ ، 2026
- Web Desk
- اسلامی مضامین
ڈاکٹر آسی خرم جہا نگیری
’’نمازِتراویح‘‘ نبی کریم ﷺ کی سنّت ہے اور احادیث مبارکہ میں اس کی فضیلت آئی ہے۔ حضرت ابو ہریرہ ؓ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص صدق دل اور اعتقاد صحیح کے ساتھ رمضان میں قیام کرے یعنی (تراویح پڑھے) تو اس کے پچھلے گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔(صحیح مسلم)
حضرت سلمان فارسیؓفرماتے ہیں کہ رسول پاکﷺ نے ماہ شعبان کے آخری دن بیان فرمایا : ’’اے لوگو! تمہارے پاس عظمت و برکت والا مہینہ آیا ہے۔ یہ وہ مہینہ ہے،جس میں ایک رات (ایسی بھی ہے جو) ہزار مہینوں سے افضل ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس کے روزے کو فرض فرمایا ہے اور اس کی رات کے قیام یعنی تراویح کو بہت فضیلت دی ہے۔‘‘
تراویح رمضان المبارک کی ایک مسنون عبادت ہے، اس کا آغاز آپ ﷺ کے زمانے میں ہی ہوا۔ حضور ﷺ نے دو یا تین راتیں تراویح پڑھائیں، اس کے بعد صحابۂ کرامؓ آپﷺ کے منتظر رہے کہ آپﷺ تشریف لائیں، مگر رسول اللہ ﷺ کاشانۂ نبوت سے باہر تشریف نہیں لائے۔ آپﷺ نے فرمایا: اگر میں باہر آجاتا تو تراویح تم پر فرض ہوجاتی۔
امّ المومنین حضرت عائشہ صدیقہؓ سے مروی ہے۔ وہ فرماتی ہیں کہ ماہ رمضان کی وسط رات میں ایک مرتبہ حضور اکرم ﷺ نے نماز تراویح پڑھی، لوگوں نے بھی آپﷺ کی اقتدا میں نماز ادا کی۔ دوسری رات نمازیوں کی اتنی کثرت ہوئی کہ مسجد تنگ ہوگئی، لیکن رسول اللہ ﷺ اپنے حجرۂ مبارک سے باہر تشریف نہیں لائے، بلکہ صبح فجر کی نماز کے لیے تشریف لائے۔ نماز فجر سے فارغ ہوکر آپﷺ نے لوگوں سے خطاب فرمایا ’’تمہاری رات کی حالت مجھ سے پوشیدہ نہیں تھی، لیکن اندیشہ یہ تھا کہ کہیں نماز تراویح تم پر فرض ہوجائے اور تم اس کے ادا کرنے سے عاجز ہوجاؤ۔‘‘
نبی اکرمﷺ کے وصال کے بعد صحابہؓ پہلے انفرادی طور پر قیام اللیل کرتے اور بعض نے اسے باجماعت پڑھنا شروع کیا۔ حضرت عمرؓ کے دور میں حضرت ابی بن کعبؓ کو امام بنا کر باجماعت قیام اللیل یا تراویح پڑھنے کا اہتمام کیا گیا، تاکہ لوگوں کو آسانی ہو اور وہ جماعت کا ثواب بھی حاصل کرسکیں۔
حضرت علی کرم اللہ وجہہ ارشادفرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطابؓ نے مجھ سے جب نماز تراویح کی حدیث سنی تو آپ نے اس پر عمل فرمایا، لوگوں نے دریافت کیا، امیر المومنین، وہ حدیث کیا ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے کہ آپﷺ نے فرمایا:’’عرش الٰہی کے اردگرد ایک جگہ ہے جس کا نام ’’حفیرۃ القدس‘‘ ہے، وہ نور کی جگہ ہے، اس میں اتنے فرشتے ہیں کہ جن کی تعداد اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ وہ عبادت الٰہی میں مصروف رہتے ہیں اور اس میں ایک لمحہ بھی کوتاہی نہیں کرتے۔ جب ماہ رمضان کی راتیں آتی ہیں تو یہ اپنے رب سے زمین پر اترنے کی اجازت طلب کرتے ہیں اور وہ بنی آدم کے ساتھ مل کر نماز پڑھتے ہیں۔
امت محمدیہ میں سے جس نے انہیں چھوا یا انہوں نے کسی کو چھوا تو وہ ایسا نیک بخت و سعید بن جاتا ہے کہ پھر کبھی بدبخت و شقی نہیں بنتا۔ یہ سن کر حضرت عمر فاروقؓ نے ارشاد فرمایا،جب اس نماز تراویح کی یہ شان ہے تو ہم اس کے زیادہ حق دار ہیں، پھر آپ نے تراویح کی جماعت قائم کر کے اسے اجتماعی طورپر ادا کرنے کا اہتمام فرمایا۔ آپ کے زمانے میں تراویح کی نماز ہمیشہ پڑھی گئی، اسی وجہ سے اس کی نسبت آپ سے کی جاتی ہے۔درحقیقت تراویح کا خصوصی اہتمام اور اس کی باقاعدہ جماعت کرانے کا سہرا حضرت فاروق اعظمؓ کے سر ہے۔
امیر المومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ ماہ رمضان کی ابتدائی رات میں جب گھر سے باہر تشریف لاتے اور مسجدوں میں تلاوت قرآن سنتے تو فرماتے ’’اے اللہ! عمرؓ کی قبر کو روشن کردے کہ انہوں نے اللہ کی مسجدوں کو قرآن سے منور کیا۔حضور اکرم ﷺ کے جلیل القدر صحابی حضرت ابوذر غفاریؓ فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی (تراویح) رمضان المبارک کی تیئسویں رات کو ایک تہائی تک حضور ﷺ نے کھڑے ہوکر نماز پڑھائی، چوبیسویں رات کو آپ ﷺ تشریف نہیں لائے، پچیسویں رات کو تشریف لائے تو نصف شب تک نماز پڑھائی۔ہم نے عرض کیا اگر حضورﷺ ہمیں آج پوری رات نفل پڑھاتے تو خوب ہوتا۔
حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا ’’جو شخص امام کے ساتھ نماز ختم ہونے تک باجماعت نماز میں کھڑا رہا،اسے پوری رات کا ثواب ملے گا۔ چھبیسویں شب حضور اکرم ﷺ تشریف نہ لائے،پھر ستائیسویں شب آئی تو رسول اللہ ﷺ نے اہل بیت اطہارؓ کو بھی جمع فرمایا اور ہم سب صحابہؓ کو ساتھ لے کر نماز پڑھائی، یہاں تک کہ ہمیں خوف ہوا کہ ہماری فلاح نہ فوت ہوجائے۔ لوگوں نے عرض کیا، فلاح کے کیا معنیٰ ہیں۔ آپ نے فرمایا: سحری۔رسول اکرم ﷺ نے باجماعت تراویح پڑھنے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا:جوشخص امام کے ساتھ نماز پڑھتا ہے یہاں تک کہ وہ نماز سے فارغ ہوجاتا ہے تو اس کے لیے ساری رات کا قیام لکھ دیا جاتا ہے۔
اسلامی مضامین
’’عیدالفطر‘‘ اعمال کے جائزے اور عزمِ نو کا دن
- 21 مارچ ، 2026
’’عیدالفطر‘‘ اللّٰہ تعالیٰ کی جانب سے اجر اور مزدوری وصول کرنے کادن ہے۔
رمضان کے بعد زندگی کے شب و روز کیسے گزاریں؟
- 20 مارچ ، 2026
رمضان کا مبارک مہینہ اپنی تمام تر برکتوں، رحمتوں، مغفرتوں، فضیلتوں سعادتوں کے ساتھ آج اختتام پذیر ہو رہا ہے۔
ماہِ رمضان کے بعد معمولاتِ زندگی اور ہماری ذمہ داریاں
- 19 مارچ ، 2026
ماہِ صیام جس کا گیارہ مہینے سے انتظار تھا، وہ آیا اور ہوا کے ایک خوشگوار جھونکے کی مانند ہمیں ہر نعمتِ خداوندی سے سرفراز...
رمضان المبارک جہنم سے نجات کا مہینہ
- 18 مارچ ، 2026
’’رمضان المبارک‘‘ نیکیوں کا موسم بہار، ایک عظیم ماہِ مبارک ہم پر سایہ فگن ہونے والا ہے۔
’’لیلۃُ القَدر‘‘ ربِّ ذُوالجلال کے حضور توبہ ومُناجات اور دعاؤں کی قبولیت کے مقدّس و بابرکت لمحات
- 17 مارچ ، 2026
اس ایک رات میں عبادت کا اجر و ثواب ایک ہزار مہینے کی عبادت و ریاضت سے بڑھ کر ہے۔
شبِ قدر ہزار مہینوں سے بہتر
- 16 مارچ ، 2026
رمضان کے قیمتی اوقات میں سے ایک وقت ہے لیلۃ القدر، مرتبے والی اور عظمت والی رات۔
قرآنِ حکیم اور ہماری زندگی
- 16 مارچ ، 2026
قرآن اللہ کا آخری کلام ہے۔ اللہ نے انسانوں کو جو علم دینا تھا، وہ قرآن کے اندر آخری مرتبہ مکمل شکل میں دے دیا گیا۔
عشرہ نجات کی پرنور، بیش قیمت ساعات اور ہماری غلط ترجیحات
- 15 مارچ ، 2026
احادیثِ مبارکہ کے مطابق ماہِ رمضان کو بنیادی طور پر تین عشروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
الوداع ماہ رمضان الوداع
- 14 مارچ ، 2026
رمضان کریم، ماہِ صیام رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا ماہِ مبارک، اپنی تمام تر رحمتوں اور برکتوں سمیت ہم سے رخصت ہونے کو...
رمضان المبارک کے آخری ایام کی قدر کریں
- 13 مارچ ، 2026
بہت خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں اس ماہِ مبارک میں طاعت و عبادت کا موقع نصیب ہوا۔
اعتکاف کے فضائل و احکام
- 12 مارچ ، 2026
احادیثِ نبویﷺ میں اس پر بے شمار اجر وثواب کی نوید بیان کی گئی ہے
سیدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ: وفاداری و جاں نثاری کا بے مثال نمونہ
- 11 مارچ ، 2026
حضرت علی ؓ امت کی تاسیسی شخصیات اور درخشاں و تابندہ ہستیوں میں سے ایک ہیں۔
حضرت علی ابن ابی طالب ؓ: سیرت و کردار کا روشن اور تاریخ سازباب
- 11 مارچ ، 2026
شیرِیزداں، شاہِ مرداں، سیّدنا علی مرتضیٰؓ نے عہدِ نبویؐ کے غزوات اور جنگی معرکوں میں جرأت و شجاعت کی تاریخ رقم کی۔
اعتکاف: ماہِ صیام کی ایک باعث اجر و فضیلت عبادت
- 10 مارچ ، 2026
الحمد للہ، اب ہم ماہ ِرمضان کے آخری عشرے میں داخل ہورہے ہیں، یہ وہ عشرہ ہے جس کی طاق راتوں میں شب قدر کی تلاش کا حکم ہے۔
حُسنِ سلوک، عفوودرگزر، بُردباری و رواداری کا تاریخ ساز مظہر ’’واقعہ فتحِ مکّہ‘‘
- 09 مارچ ، 2026
ڈاکٹر حافظ محمد ثانینبیِ رحمت، محسنِ انسانیت،سرورِ کائنات، ختمی مرتبت، حضرت محمد ﷺ کی نمایاں ترین خصوصیت، آپ ﷺ کی’’...
قصہ قومِ ثمود اور حضرت صالح علیہ السلام کی اونٹنی کا
- 08 مارچ ، 2026
اور قومِ ثمود کو اللہ نے یوں نیست و نابود کردیا کہ گویا وہاں وہ کبھی آباد ہی نہ تھے۔ ۔
’’غزوہ بدر‘‘ رسولﷺ کی عسکری و دفاعی حکمتِ عملی کا عظیم مظہر
- 07 مارچ ، 2026
یوم الفرقان، غزوۂ بدر اسلامی تاریخ کا عظیم اور تاریخ ساز معرکہ ہے۔
’’یوم الفرقان‘‘ جب اسلام غالب اور کفر مغلوب ہوا
- 07 مارچ ، 2026
یہ معرکہ مشر کین مکّہ کی عبرت ناک شکست اور اہل ایمان کی فتح مبین پر ختم ہوا۔
کاشانہ نبوت کی ملکہ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا
- 07 مارچ ، 2026
آنحضرت ﷺ کی دیگر ازواجِ مطہراتؓ میں ان ساری باتوں کا پورا پورا جواب ہمیں حضرت عائشہ صدیقہ ؓہی کی زندگی میں نظر آتا ہے۔
’’حضرت عائشہ صدیقہ ؓ ‘‘ سیرت و کردار کا بے مثال اور تاریخ سازباب
- 07 مارچ ، 2026
حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ جیسے ہی میں نے ہوش سنبھال کر والد کو دیکھا، انہیں مسلمان پایا۔