بچت پر زکوٰۃ نکالنے کا طریقہ

بچت پر زکوٰۃ نکالنے کا طریقہ

سوال: میری تنخواہ سے ہر مہینے بچت دو سے تین لاکھ کے درمیان ہو جاتی ہے اور سال کی کل بچت 25 سے 30 لاکھ کے درمیان ہو جائے گی، اب مجھ پر کتنی زکوٰۃ واجب ہے اور کب کتنی زکوٰۃ دینی ہو گی ؟

جواب: جس مسلمان عاقل بالغ شخص کی ملکیت میں ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر نقد رقم (جو بنیادی ضرورت سے زائد ہو) یا مالِ تجارت موجود ہو یا ان چاروں چیزوں میں سے کسی بھی دو یا زائد کا مجموعہ ہو جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر پہنچتی ہو اور وہ شخص اتنا مقروض بھی نہ ہو کہ قرض کی رقم منہا کرنے کے بعد ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے برابر رقم باقی نہ رہےتو ایسا شخص صاحبِ نصاب شمار ہوتا ہے ، اور سال کی جس تاریخ کو بھی صاحبِ نصاب ہو، قمری اعتبار سے اس پر سال مکمل ہونے کی صورت میں زکوٰۃ ادا کرنا واجب ہوتا ہے۔

مذکورہ تفصیل کی روشنی میں اگر آپ پہلے سے صاحبِ نصاب ہیں اور ہر سال زکوٰۃ دیتے ہیں تو دیگر اموال کی زکوٰۃ نکالتے وقت آپ اپنی بچت کی زکوٰۃ بھی ادا کریں گے۔

اگر آپ پہلے سے صاحبِ نصاب نہیں ہیں، ابھی بچت کی رقم جمع کرنا شروع کی ہے تو جب پہلی مرتبہ صاحبِ نصاب بنیں گے، اس وقت سے سال مکمل ہونے پر بھی آپ صاحبِ نصاب برقرار رہے تو آپ زکوٰۃ ادا کریں گے۔

سال پورا ہونے پر جتنی رقم بنیادی ضرورت اور قرض وغیرہ سے زائد ہو، اسی طرح سونا چاندی یا مالِ تجارت آپ کی ملکیت میں ہو تو سب کی مجموعی مالیت لگا کر زکوٰۃ ادا کرنی ہوگی۔

Share This:

شرعی مسائل کا حل

  • 21  مارچ ،  2026

عیدالفطر کی نماز کی دوسری رکعت میں تین تکبیرات کہنے کے بعد چوتھی تکبیر پر رکوع میں جانا ہوتا ہے۔

  • 20  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا تفصیلی جواب۔۔۔

  • 19  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب۔۔۔

  • 18  مارچ ،  2026

سونے کے زیورات میں موجود کھوٹ اور پالش زکوٰۃ کے حساب میں کل وزن میں شامل کی جائے گی؟

  • 17  مارچ ،  2026

بچوں کا ایک اسپتال ہے، جس میں باقاعدہ زکوٰۃ، صدقات کے علیحدہ علیحدہ اکاؤنٹ ہیں۔

  • 16  مارچ ،  2026

مفتی منیب الرحمٰن کا جواب۔۔۔

  • 14  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا تفصیلی جواب۔۔۔

  • 13  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب ۔۔۔

  • 12  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کوق جواب۔۔۔

  • 11  مارچ ،  2026

شرعی مسائل کا حل۔۔۔

  • 10  مارچ ،  2026

مفتی منیب الرحمٰن کا شعری جواب ۔۔۔۔

  • 09  مارچ ،  2026

مفتی منیب الرحمٰن کا جواب۔۔۔

  • 08  مارچ ،  2026

نماز میں خیالات سے بچنے کے لیے ان باتوں کا اہتمام کیجیے۔۔۔

  • 07  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا مفصل جواب۔

  • 06  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب

  • 05  مارچ ،  2026

میں نے اپنا مکان فروخت کردیا ہے اور مکان کی رقم رمضان سے 15دن پہلے ملی ہے۔

  • 04  مارچ ،  2026

رمضان کے مسائل سے متعلق مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب۔

  • 04  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب۔

  • 03  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا شرعی جواب۔

  • 03  مارچ ،  2026

روزے کے مسائل سے متعلق مفتی منیب الرحمٰن کا جواب۔