افطاری کو مزید ذائقہ دار بنائیں، گھر پر بنائیں مزیدار راج کچوری
- 05 مارچ ، 2026
- Web Desk
- لذیذ پکوان
ماہ رمضان میں طرح طرح کے پکوانوں سے دسترخوان سج جاتے ہیں اور ہر کوئی اپنی خواہشات کے مطابق افطاری کا اہتمام کرتا ہے۔ ہمارے یہاں تقریباً ہر گھر میں افطار کے وقت پکوڑے دسترخوان کا لازمی حصہ ہوتے ہیں جبکہ سموسے اور راج کچوری بھی اکثر و بیشتر کھائی جاتی ہے۔
خواتین مختلف ریسیپیز سے یہ اشیا تیار کرتی ہیں تاکہ گھر والوں کو نت نئے ذائقے کھانے کو ملیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہم بھی آپ کے لیے راج کچوری بنانے کی ترکیب لے کر آئے ہیں۔
درکار اجزاء:
سوجی۔ آدھا کپ
میدہ۔آدھا کپ
ہلدی۔ آدھا چائے کا چمچ
دہی۔2سے 3 کھانے کے چمچ
نمک ۔حسب ذائقہ
پانی۔ گوندھنےکے لئے
تیل۔فرائی کرنے کے لئے
پاپڑی۔ گارنش کے لئے
چھولے بنانے کے لئے:
ابلے چنے۔ ایک کپ
لال مرچ پاؤڈر۔ایک چائےکا چمچ
چاٹ مسالہ۔آدھا چائےکا چمچ
نمک۔ حسب ضرورت
کٹی پیاز۔ آدھا کپ
کھجور املی کی چٹنی کے لئے:
کھجور۔1 پاؤ
املی کا پلپ۔4 سے5 کھانےکے چمچ
نمک۔ حسب ضرورت
فوڈ کلر۔1 چٹکی
ترکیب:
ڈو بنانے کے لئے ایک باؤل میں سوجی، میدہ، ہلدی، دہی اور نمک کو پانی کے ساتھ گوندھ لیں۔ اب اس کے پیڑے بنائیں اور تیل لگا کر پوری کی طرح بیل لیں۔ لکڑی کے چمچ پر چپکا کر گرم تیل میں چمچ سمیت رکھ دیں۔ جب تھوڑا پک جائے تو چمچ کو نکال لیں اور پوری فرائی کریں۔
چھولے بنانے کے لئے ابلے چنے میں لال مرچ، چاٹ مسالہ، پیاز اور نمک ڈال کر مکس کرلیں۔ فلنگ کے لئے پوری میں چھولے، پھلکیاں اور پاپڑی ڈال کر ان کے اوپر دہی ڈال لیں۔ رائتہ اور کھجور املی کی چٹنی سے گارنش کریں۔ بادام کے پتوں پر رکھ کر سرو کریں۔
کھجور املی کی چٹنی بنانے کے لیے ایک بلینڈر میں کھجور، املی کا پلپ، نمک، پانی اور فوڈ کلر ڈال کربلینڈ کرلیں۔ پھلکیاں بنانے کے لئے پھلکیوں کو پانی میں بھگو کر اس کا پانی نکال لیں۔ پھر اس میں دہی شامل کرکے مکس کرلیں۔
لذیذ پکوان
عید الفطر کا دستر خوان لذیذ شیر خُرمے سے سجائیں
- 21 مارچ ، 2026
’’عیدین‘‘ خوشیوں، محبّتوں اور روایات کا حسین امتزاج ہیں۔
رمضان کی آخری افطاری کو بنائیں خاص مزیدار چائنیز سموسے سے
- 20 مارچ ، 2026
رمضان المبارک کی آج آخری افطاری ہے، تو کیوں نہ اس موقع کو مزید خاص اور یادگار بنایا جائے؟
آج افطاری میں بنائیں کراری اور مزیدار فرائیڈ چکن بوٹی
- 19 مارچ ، 2026
اگر آپ بھی آج کچھ آسان مگر ذائقے دار بنانے کا سوچ رہے ہیں تو فرائیڈ چکن بوٹی بہترین انتخاب ہے۔
افطاری کی رونق بڑھائیں سبزی کے پکوڑوں سے
- 18 مارچ ، 2026
گرم گرم پکوڑے جب چٹنی یا کیچپ کے ساتھ پیش کیے جائیں تو روزہ کھولنے کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔
رمضان سحری اسپیشل: مزیدار قیمہ گھوٹالا
- 17 مارچ ، 2026
قیمہ گھوٹالا ایک بہترین اور لذیذ ڈش ہے جو پروٹین سے بھرپور ہونے کے ساتھ آسانی سے تیار بھی ہو جاتی ہے۔
رمضان المبارک میں توانائی بحال کرنے کیلئے کھجور، بادام شیک بہترین مشروب
- 16 مارچ ، 2026
کھجور اور بادام سے تیار کردہ شیک ایک صحت بخش اور مزیدار مشروب ہے۔
رمضان المبارک کی لذیذ افطاری: ماش کے دہی بڑے
- 15 مارچ ، 2026
ماش کے دہی بڑے افطار کی میز پر ہر عمر کے افراد کو خوشی دے دیتے ہیں۔
افطار میں لذیذ فش اینڈ چپس کا انتخاب
- 14 مارچ ، 2026
فش اینڈ چپس یقیناً آپ کے دسترخوان کی شان بڑھا دے گا۔
رمضان المبارک کی افطاری میں بنائیں لذیذ حلیم
- 13 مارچ ، 2026
حلیم ایک ایسی ڈش ہے جو ذائقے اور غذائیت دونوں کے لحاظ سے خاص اہمیت رکھتی ہے۔
رمضان اور گرمی کا بہترین ساتھی: ٹھنڈی لسی کی مزیدار تراکیب
- 12 مارچ ، 2026
گرمیوں میں لسی کا استعمال ازل سے کیا جاتا ہے۔
افطار میں سموسوں کا ذائقہ دوبالا کرنے والی مزیدار ہاٹ سوس
- 11 مارچ ، 2026
آج پیش ہے ایک سادہ مگر لذیذ ہاٹ سوس کی ترکیب۔
رمضان میں توانائی اور صحت کیلئے بہترین مشروبات
- 10 مارچ ، 2026
صحیح کھانے اور پینے کا انتخاب ایک اہم ترین چیز ہے جس کی اہمیت رمضان المبارک میں اور زیادہ بڑھ جاتی ہے۔
رمضان میں توانائی بخش اور لذیذ کھجور کے رول
- 09 مارچ ، 2026
افطاری میں کچھ نیا اور غذائیت سے بھرپور شامل کرنا چاہتے ہیں تو کھجور کے رول ایک بہترین انتخاب ہیں۔
آج افطار ڈنر میں بنائیں مزیدار چکن وائٹ قورمہ
- 07 مارچ ، 2026
رمضان المبارک میں افطار کے بعد ڈنر کے لیے اگر کوئی مزیدار اور خوشبودار ڈش بنائی جائے تو دسترخوان کی رونق دوبالا ہو جاتی...
افطاری کیلئے آسان اور لذیذ ریسپی: چکن ہنی ونگز
- 06 مارچ ، 2026
رمضان المبارک میں افطاری کے وقت دسترخوان مختلف لذیذ اور منفرد پکوانوں سے سج جاتا ہے۔
آج سحری کیلئے بنائیں مزیدار چپلی کباب گرما گرم نان کے ساتھ
- 04 مارچ ، 2026
اگر آپ سحری میں کچھ ایسا بنانا چاہتے ہیں جو لذیذ بھی ہو، پیٹ بھرنے والا بھی تو چپلی کباب ایک بہترین انتخاب ہے۔
رمضان اسپیشل: ڈرائی چکن چلی وِد چائنیز رائس افطار کا لذیذ انتخاب
- 03 مارچ ، 2026
اس بابرکت مہینے میں افطار دسترخوان کی رونق بڑھانے کے لیے ہر گھر میں نت نئے اور لذیذ کھانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
افطار ڈرنک: ٹھنڈا ٹھنڈا اسٹرابیری شیک
- 03 مارچ ، 2026
اسٹرابیری شیک نہ صرف رنگت میں دلکش ہے بلکہ اس کی مٹھاس اور کریمی ٹیکسچر ہر عمر کے افراد کو پسند آتا ہے۔
رمضان المبارک کی افطاری کیلئے خصوصی ڈش: بیف پنیر بریانی
- 02 مارچ ، 2026
آج افطاری کے بعد کھانے میں سرو کریں بیف پنیر بریانی۔
رمضان المبارک کی میٹھی سوغات: مزے دار کھیر
- 01 مارچ ، 2026
رمضان المبارک میں افطار کے بعد میٹھا کھانے کی روایت خاص اہمیت رکھتی ہے۔