رمضان اسپیشل: ڈرائی چکن چلی وِد چائنیز رائس افطار کا لذیذ انتخاب

رمضان اسپیشل: ڈرائی چکن چلی وِد چائنیز رائس افطار کا لذیذ انتخاب

رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے۔ اس بابرکت مہینے میں افطار دسترخوان کی رونق بڑھانے کے لیے ہر گھر میں نت نئے اور لذیذ کھانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

اگر آپ بھی اس رمضان اپنے اہلِ خانہ کے لیے کچھ ذرا مختلف اور ذائقے سے بھرپور تیار کرنا چاہتے ہیں تو ڈرائی چکن چلی وِد چائنیز رائس بہترین انتخاب ہے۔

یہ ڈش نہ صرف بنانے میں نسبتاً آسان ہے بلکہ مہمانوں کی تواضع کے لیے بھی ایک عمدہ پیشکش ثابت ہوتی ہے جس کی آسان سی ترکیب آپ کی خدمت میں پیش ہے۔

درکار اجزاء:

مرغی۔ ڈیڑھ کلو

ہری مرچ (بڑی)۔ 12عدد

لہسن (پسا ہوا)۔ ایک کھانے کا چمچ

سرکہ۔ ایک کھانے کاچمچ

کالی مرچ۔ آدھا چائے کاچمچ

تیل۔ تین کھانے کے چمچ

سویا سوس۔ ایک کھانے کاچمچ

اجینو موتو۔ آدھا چائے کا چمچہ

نمک۔ حسب ذائقہ

چائنیز رائس بنانے کیلئے:

چاول۔ دو کپ

تیل۔ تھوڑا سا

گاجر، شملہ مرچ، ہری پیاز۔ حسبِ ضرورت

کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ

چائنیز نمک۔ ڈیڑھ چائے کا چمچ

ترکیب:

سب سے پہلے گوشت کو ہڈی سے الگ کرکے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور انہیں ایک ساتھ رکھ کر بڑی چھری سے کچل لیں۔ پھر سرکہ اورسویا سوس لگا کر بیس منٹ کے لیے رکھ دیں۔ ساتھ ہی ہری مرچ کو بھی درمیان سے لمبے لمبے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ ایک دیگچی میں تیل ڈال کر پسا ہوا لہسن، گوشت، کالی مرچ، نمک ڈال کر اچھی طرح فرائی کر لیں۔ جب یہ فرائی ہوجائے تو اوپر سے اجینو موتو چھڑک دیں۔

اب فرائی پین میں ایک چمچ تیل ڈال کر مرچوں کو ہلکا فرائی کر لیں، ان میں تھوڑا سرکہ، سویا سوس اور اجینو موتو ڈال دیں۔ پھر انہیں فرائی گوشت کے اوپر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ لیجیے مزیدار ڈرائی چکن چلی تیار ہے۔

چائنیز رائس بنانے کے لیے سب سے پہلے چاول کو مرغی کی یخنی میں تین کنی اُبال لیں، پھر اسے الگ رکھ دیں۔ اب تمام سبزیوں کو باریک کاٹ لیں۔ پھر ایک کڑاہی میں تھوڑا سا تیل، کٹی ہوئی سبزیاں اور چاول ڈال کر فرائی کریں۔ اسی دوران اس میں چائنیز نمک اور کالی مرچ ڈالیں۔ تیار ہونے پر چائنیز رائس کو چکن چلی کے ساتھ پیش کریں۔

Share This:

لذیذ پکوان

  • 21  مارچ ،  2026

’’عیدین‘‘ خوشیوں، محبّتوں اور روایات کا حسین امتزاج ہیں۔

  • 20  مارچ ،  2026

رمضان المبارک کی آج آخری افطاری ہے، تو کیوں نہ اس موقع کو مزید خاص اور یادگار بنایا جائے؟

  • 19  مارچ ،  2026

اگر آپ بھی آج کچھ آسان مگر ذائقے دار بنانے کا سوچ رہے ہیں تو فرائیڈ چکن بوٹی بہترین انتخاب ہے۔

  • 18  مارچ ،  2026

گرم گرم پکوڑے جب چٹنی یا کیچپ کے ساتھ پیش کیے جائیں تو روزہ کھولنے کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔

  • 17  مارچ ،  2026

قیمہ گھوٹالا ایک بہترین اور لذیذ ڈش ہے جو پروٹین سے بھرپور ہونے کے ساتھ آسانی سے تیار بھی ہو جاتی ہے۔

  • 16  مارچ ،  2026

کھجور اور بادام سے تیار کردہ شیک ایک صحت بخش اور مزیدار مشروب ہے۔

  • 15  مارچ ،  2026

ماش کے دہی بڑے افطار کی میز پر ہر عمر کے افراد کو خوشی دے دیتے ہیں۔

  • 14  مارچ ،  2026

فش اینڈ چپس یقیناً آپ کے دسترخوان کی شان بڑھا دے گا۔

  • 13  مارچ ،  2026

حلیم ایک ایسی ڈش ہے جو ذائقے اور غذائیت دونوں کے لحاظ سے خاص اہمیت رکھتی ہے۔

  • 12  مارچ ،  2026

گرمیوں میں لسی کا استعمال ازل سے کیا جاتا ہے۔

  • 11  مارچ ،  2026

آج پیش ہے ایک سادہ مگر لذیذ ہاٹ سوس کی ترکیب۔

  • 10  مارچ ،  2026

صحیح کھانے اور پینے کا انتخاب ایک اہم ترین چیز ہے جس کی اہمیت رمضان المبارک میں اور زیادہ بڑھ جاتی ہے۔

  • 09  مارچ ،  2026

افطاری میں کچھ نیا اور غذائیت سے بھرپور شامل کرنا چاہتے ہیں تو کھجور کے رول ایک بہترین انتخاب ہیں۔

  • 07  مارچ ،  2026

رمضان المبارک میں افطار کے بعد ڈنر کے لیے اگر کوئی مزیدار اور خوشبودار ڈش بنائی جائے تو دسترخوان کی رونق دوبالا ہو جاتی...

  • 06  مارچ ،  2026

رمضان المبارک میں افطاری کے وقت دسترخوان مختلف لذیذ اور منفرد پکوانوں سے سج جاتا ہے۔

  • 05  مارچ ،  2026

ہر کوئی اپنی خواہشات کے مطابق افطاری کا اہتمام کرتا ہے۔

  • 04  مارچ ،  2026

اگر آپ سحری میں کچھ ایسا بنانا چاہتے ہیں جو لذیذ بھی ہو، پیٹ بھرنے والا بھی تو چپلی کباب ایک بہترین انتخاب ہے۔

  • 03  مارچ ،  2026

اسٹرابیری شیک نہ صرف رنگت میں دلکش ہے بلکہ اس کی مٹھاس اور کریمی ٹیکسچر ہر عمر کے افراد کو پسند آتا ہے۔

  • 02  مارچ ،  2026

آج افطاری کے بعد کھانے میں سرو کریں بیف پنیر بریانی۔

  • 01  مارچ ،  2026

رمضان المبارک میں افطار کے بعد میٹھا کھانے کی روایت خاص اہمیت رکھتی ہے۔