کیا روزے کی حالت میں مسواک، ٹوتھ پیسٹ یا ٹوتھ پاؤڈر استعمال کرسکتے ہیں؟
- 03 مارچ ، 2026
- Web Desk
- شرعی مسائل کا حل
سوال: روزے کی حالت میں مسواک، ٹوتھ پیسٹ یا ٹوتھ پاؤڈر استعمال کرسکتے ہیں؟
جواب: حدیث پاک میں ہے: ترجمہ:’’حضرت عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے بے شمار مرتبہ نبی اکرمﷺ کو روزہ میں مسواک کرتے دیکھا، (سُنن ترمذی:725)‘‘۔ روزے کی حالت میں فقہائے احناف نے مسواک کی اجازت دی ہے، چاہے وہ خشک ہو یاتر، جس میں کچھ ذائقہ موجود ہوتا ہے۔
علامہ زین الدین ابن نجیم حنفی لکھتے ہیں: ترجمہ:’’ اور رہا مسواک کرنا، روزے دار کے لیے مسواک کرنا مکروہ نہیں ہے مسواک خشک ہو یا تر اگرچہ پانی سے تر کی ہوئی ہو، زوال سے پہلے کرے یا بعد میں ،(البحرالرائق ،جلد 2، ص: 302)‘‘۔ علامہ نظام الدین رحمہ اللہ تعالیٰ لکھتے ہیں: ترجمہ:’’ اور رہی سبز مرطوب مسواک تو اس میں کسی کے نزدیک کوئی مضائقہ نہیں ،(فتاویٰ عالمگیری، جلد1،ص:199)‘‘۔
مسواک کی تری یا اس کی لکڑی کا کوئی ریزہ یا ریشہ حلق میں چلا گیا تو روزہ فاسد ہوجائے گا، امام یحیٰ بن شرف النَّوَوی لکھتے ہیں: ترجمہ: ’’ اگر مرطوب مسواک کی اوراس کی ریشے دار لکڑی میں سے کوئی ریشہ نگل لیا تو بالاتفاق روزہ ٹوٹ جائے گا، (المجموع شرح المہذب، جلد6،ص:318)‘‘۔
امام احمد رضا قادری ؒلکھتے ہیں: ’’مسواک کرنا سنّت ہے، ہروقت کرسکتا ہے، اگر چہ تیسرے پہر یا عصر کو، چبانے سے لکڑی کے ریزے چھوٹیں یا مزہ محسوس ہو تو نہ چاہئے، خلال کرنے میں تو کوئی مضائقہ نہیں، روزہ بند ہونے سے پہلے خِلال کرلینا چاہیے، تاکہ روزے کی حالت میں اس کی ضرورت نہ رہے، البتہ اگر سحری کھا کر فارغ ہُوا تھا کہ صبح ہوگئی تو اسی وقت خِلال کرے گا، اس میں حرج نہیں ہے، روزے میں منجن مَلنا نہ چاہئے،(فتاویٰ رضویہ ، جلد10،ص:511بتصرُّف)‘‘۔
منجن ،ٹوتھ پاؤڈر اور پیسٹ اس سے مختلف ہے کہ اس میں ذائقہ بہت محسوس ہوتا ہے، نہ اس پر مسواک کا اطلاق ہوتا ہے اور نہ مسواک کی سنت ادا کرنے کے لیے اس کی ضرورت ہے، حتی الامکان روزے کی حالت میں اس کے استعمال سے اجتناب کرنا چاہیے، کیونکہ اگر اس کے ذرّات حلق میں واضح طور پر محسوس ہوں اور اس کا قوی اندیشہ بھی ہوتا ہے، تو ایسی صورت میں روزہ فاسد ہوجائے گا۔ غرض منجن یا ٹوتھ پاؤڈر یا پیسٹ سے ممانعت کا مشورہ احتیاط کی بناء پر ہے کہ غیر ارادی طور پر بھی بعض ذرات کا حلق میں چلے جانے کا امکان رہتا ہے۔
شرعی مسائل کا حل
عید کی جماعت میں غلطیاں
- 21 مارچ ، 2026
عیدالفطر کی نماز کی دوسری رکعت میں تین تکبیرات کہنے کے بعد چوتھی تکبیر پر رکوع میں جانا ہوتا ہے۔
عید کے موقع پر مبارک باد دینے اور گلے ملنے کا کسی حدیث میں ذکر ہے؟
- 20 مارچ ، 2026
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا تفصیلی جواب۔۔۔
سونا چاندی اور نقدی کی زکوٰۃ کے بعض احکام
- 18 مارچ ، 2026
سونے کے زیورات میں موجود کھوٹ اور پالش زکوٰۃ کے حساب میں کل وزن میں شامل کی جائے گی؟
اسپتال میں نادار بچوں کا زکوٰۃ سے علاج
- 17 مارچ ، 2026
بچوں کا ایک اسپتال ہے، جس میں باقاعدہ زکوٰۃ، صدقات کے علیحدہ علیحدہ اکاؤنٹ ہیں۔
کیا زکوٰۃ کی رقم سے مشین خرید کر ہسپتال کو دی جاسکتی ہے؟
- 16 مارچ ، 2026
مفتی منیب الرحمٰن کا جواب۔۔۔
صدقۂ فطر کس پر لازم ہے اور اس کی مقدار کیا ہے؟
- 14 مارچ ، 2026
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا تفصیلی جواب۔۔۔
کیا اعتکاف کے دوران ضرورت کے تحت باہر نکلا جاسکتا ہے؟
- 13 مارچ ، 2026
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب ۔۔۔
حالتِ اعتکاف میں بچوں کو قرآن کریم پڑھانا کیسا ہے؟
- 12 مارچ ، 2026
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کوق جواب۔۔۔
کیا مسجد کا فنڈ عملے کو سہولت کیلئے فراہم کیا جاسکتا ہے؟
- 10 مارچ ، 2026
مفتی منیب الرحمٰن کا شعری جواب ۔۔۔۔
نماز میں خيالات کا آنا کیسا ہے، اکثر خيالات آتے رہتے ہیں؟
- 08 مارچ ، 2026
نماز میں خیالات سے بچنے کے لیے ان باتوں کا اہتمام کیجیے۔۔۔
سودا منسوخ ہونے کی صورت میں بیعانہ کی رقم پر زکوٰۃ کا حکم
- 07 مارچ ، 2026
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا مفصل جواب۔
زکوٰۃ کے نصاب کی وضاحت اور واجب الادا زکوٰۃ معلوم کرنے کا طریقہ
- 06 مارچ ، 2026
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب
کیا سال کے آخر میں حاصل ہونے والے مال پر زکوٰۃ لاگو ہوگی؟
- 05 مارچ ، 2026
میں نے اپنا مکان فروخت کردیا ہے اور مکان کی رقم رمضان سے 15دن پہلے ملی ہے۔
مرحوم والدین کی طرف سے صدقۃ الفطر ادا کرسکتے ہیں؟
- 04 مارچ ، 2026
رمضان کے مسائل سے متعلق مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب۔
کیا فطرانہ کی رقم مسجد کی تعمیر میں دے سکتے ہیں؟
- 04 مارچ ، 2026
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب۔
عورت کو دن کے درمیان حیض ہوجائے تو روزہ قائم رہے گا؟
- 03 مارچ ، 2026
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا شرعی جواب۔