رمضان المبارک کی افطاری کیلئے خصوصی ڈش: بیف پنیر بریانی

رمضان المبارک کی افطاری کیلئے خصوصی ڈش: بیف پنیر بریانی

رمضان المبارک میں افطاری کا دسترخوان طرح طرح کے لذیذ پکوانوں سے سجا ہوتا ہے۔ دن بھر کے روزے کے بعد ہر شخص ایسی ڈش پسند کرتا ہے جو نہ صرف ذائقے میں منفرد ہو بلکہ توانائی سے بھرپور بھی ہو۔

بیف پنیر بریانی ایک شاندار اور ذائقہ دار پکوان ہے جو گوشت اور پنیر کے حسین امتزاج سے تیار کی جاتی ہے۔ اس کی خوشبو دار تہیں، مصالحوں کی مہک اور ہلکی سی زعفران کی خوشبو افطار کے موقع پر بھوک کو دوبالا کر دیتی ہے۔

یہ ڈش خاص طور پر اُن گھرانوں کے لیے بہترین انتخاب ہے جو روایتی بریانی میں کچھ نیا اور منفرد ذائقہ شامل کرنا چاہتے ہیں۔ نرم و ملائم بیف کے ٹکڑے، خستہ فرائی کیا ہوا پنیر اور خوشبودار چاول مل کر ایک ایسی لذت پیدا کرتے ہیں جو افطار کے دسترخوان کو خاص بنا دیتی ہے۔

اجزا: کاٹیج پنیر 250گرام، میدہ چار کھانے کے چمچ، خوردنی تیل ایک پاؤ، بیف کے پسندے آدھا کلو، دہی آدھا پاؤ، لونگ 6عدد، الائچی 6 عدد، زعفران ایسینس چند قطرے، پیاز ایک عدد، لہسن اور ادرک کا پیسٹ دو چائے کے چمچ، نمک حسبِ ذائقہ، گھی آدھا کپ، چاول آدھا کلو۔

ترکیب: سب سے پہلے کاٹیج پنیر کو کیوبز کی شکل میں کاٹ لیں۔ اب ایک پیالے میں میدہ پانی میں گھول کر اُسے بِیٹر سے اچھی طرح مکس کریں۔ اس کے بعد تیل گرم کریں اور کیوبز کو میدے میں ڈِپ کرکے ڈِیپ فرائی کرلیں۔

لائٹ براؤن ہونے پر اُنہیں کڑاہی سے نکال کر الگ رکھ دیں۔ بیف کے پارچوں کو بھی کیوبز کی شکل میں کاٹ لیں اور ایک دیگچی میں نمک اور پانی کے ساتھ اُبال لیں۔ جب پارچے گَل جائیں اور پانی خُشک ہوجائے، تو چولھے سے اُتار لیں۔

اب ایک دیگچی میں چاول اُبالیں اور ایک کنی رہ جانے پر اُتارلیں۔ گوشت کے پارچوں میں دہی، پنیر، لونگ، الائچی، زعفران ایسینس، پیاز، لہسن، ادرک اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

اس کے بعد ایک دوسری دیگچی میں چاول اور تیار کردہ مسالے کی تہیں باری باری لگائیں۔ آخر میں آدھا کپ گھی گرم کرکے بگھار لگادیں۔ کچھ دیر دَم پر رکھ کر خُوب صُورت سی ڈش میں نکال کرسرو کریں۔

Share This:

لذیذ پکوان

  • 21  مارچ ،  2026

’’عیدین‘‘ خوشیوں، محبّتوں اور روایات کا حسین امتزاج ہیں۔

  • 20  مارچ ،  2026

رمضان المبارک کی آج آخری افطاری ہے، تو کیوں نہ اس موقع کو مزید خاص اور یادگار بنایا جائے؟

  • 19  مارچ ،  2026

اگر آپ بھی آج کچھ آسان مگر ذائقے دار بنانے کا سوچ رہے ہیں تو فرائیڈ چکن بوٹی بہترین انتخاب ہے۔

  • 18  مارچ ،  2026

گرم گرم پکوڑے جب چٹنی یا کیچپ کے ساتھ پیش کیے جائیں تو روزہ کھولنے کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔

  • 17  مارچ ،  2026

قیمہ گھوٹالا ایک بہترین اور لذیذ ڈش ہے جو پروٹین سے بھرپور ہونے کے ساتھ آسانی سے تیار بھی ہو جاتی ہے۔

  • 16  مارچ ،  2026

کھجور اور بادام سے تیار کردہ شیک ایک صحت بخش اور مزیدار مشروب ہے۔

  • 15  مارچ ،  2026

ماش کے دہی بڑے افطار کی میز پر ہر عمر کے افراد کو خوشی دے دیتے ہیں۔

  • 14  مارچ ،  2026

فش اینڈ چپس یقیناً آپ کے دسترخوان کی شان بڑھا دے گا۔

  • 13  مارچ ،  2026

حلیم ایک ایسی ڈش ہے جو ذائقے اور غذائیت دونوں کے لحاظ سے خاص اہمیت رکھتی ہے۔

  • 12  مارچ ،  2026

گرمیوں میں لسی کا استعمال ازل سے کیا جاتا ہے۔

  • 11  مارچ ،  2026

آج پیش ہے ایک سادہ مگر لذیذ ہاٹ سوس کی ترکیب۔

  • 10  مارچ ،  2026

صحیح کھانے اور پینے کا انتخاب ایک اہم ترین چیز ہے جس کی اہمیت رمضان المبارک میں اور زیادہ بڑھ جاتی ہے۔

  • 09  مارچ ،  2026

افطاری میں کچھ نیا اور غذائیت سے بھرپور شامل کرنا چاہتے ہیں تو کھجور کے رول ایک بہترین انتخاب ہیں۔

  • 07  مارچ ،  2026

رمضان المبارک میں افطار کے بعد ڈنر کے لیے اگر کوئی مزیدار اور خوشبودار ڈش بنائی جائے تو دسترخوان کی رونق دوبالا ہو جاتی...

  • 06  مارچ ،  2026

رمضان المبارک میں افطاری کے وقت دسترخوان مختلف لذیذ اور منفرد پکوانوں سے سج جاتا ہے۔

  • 05  مارچ ،  2026

ہر کوئی اپنی خواہشات کے مطابق افطاری کا اہتمام کرتا ہے۔

  • 04  مارچ ،  2026

اگر آپ سحری میں کچھ ایسا بنانا چاہتے ہیں جو لذیذ بھی ہو، پیٹ بھرنے والا بھی تو چپلی کباب ایک بہترین انتخاب ہے۔

  • 03  مارچ ،  2026

اس بابرکت مہینے میں افطار دسترخوان کی رونق بڑھانے کے لیے ہر گھر میں نت نئے اور لذیذ کھانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

  • 03  مارچ ،  2026

اسٹرابیری شیک نہ صرف رنگت میں دلکش ہے بلکہ اس کی مٹھاس اور کریمی ٹیکسچر ہر عمر کے افراد کو پسند آتا ہے۔

  • 01  مارچ ،  2026

رمضان المبارک میں افطار کے بعد میٹھا کھانے کی روایت خاص اہمیت رکھتی ہے۔