افطار میں لذیذ فش اینڈ چپس کا انتخاب

افطار میں لذیذ فش اینڈ چپس کا انتخاب

رمضان المبارک میں سارا دن روزہ رکھنے کے بعد افطار دسترخوان پر ایسی غذا کی خواہش ہوتی ہے جو ذائقے دار ہونے کے ساتھ توانائی بخش بھی ہو۔ خستہ اور سنہری رنگ کی تلی ہوئی مچھلی، کرارے آلوؤں کے ساتھ پیش کی جائے تو افطار کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔

مچھلی پروٹین سے بھرپور اور ہلکی غذا ہے جو جسم کو فوری طاقت فراہم کرتی ہے، جبکہ گرم گرم چپس اس کے ذائقے کو مکمل کر دیتے ہیں۔

اگر آپ اس رمضان کچھ مختلف اور مزیدار بنانا چاہتے ہیں تو یہ لذیذ فش اینڈ چپس یقیناً آپ کے دسترخوان کی شان بڑھا دے گی۔ اسے ٹماٹر کے قتلے اور ہلکی سی چٹنی کے ساتھ پیش کریں اور گھر والوں کے ساتھ افطار کا لطف اٹھائیں۔ 

اجزا: مچھلی آدھا کلو (قتلوں کی شکل میں)، انار دانا آدھا پاؤ، لہسن چِھلا ہوا ایک گڈی، خُشک دھنیا چائے کا ایک چمچ، سُرخ مرچ (پِسی ہوئی) چائے کا ایک چمچ، نمک حسبِ ذائقہ، اجوائن ایک چھٹانک، کھٹائی (پِسی ہوئی) چائے کے تین چمچ، آلو ایک پاؤ، ٹماٹر (بڑے سائز کے) تین عدد، آٹا آدھا پاؤ، تیل حسبِ ضرورت۔

ترکیب: سب سے پہلے مچھلی کے قتلوں کو دھو کر صاف اور خُشک کر لیں۔ اب انار دانا، دھنیا، سُرخ مرچ، اجوائن اور چھِلا ہوا لہسن ملا کر باریک پیس لیں اور یہ پِسا ہوا مسالا مچھلی کے قتلوں پراچھی طرح لگا دیں۔

اس کے بعد مچھلی کے ٹکڑوں پرخُشک کھٹائی لگا کر آٹا لگائیں۔ ساتھ ہی فرائینگ پین میں تیل کرم کریں اور گرم گرم تیل میں مچھلی کے قتلے ڈال کر انہیں دھیمی آنچ پر (دونوں سائیڈز سے باری باری) تلتے جائیں۔

جب سُرخ ہو جائیں، تو ایک ڈِش میں نکال لیں۔ اگلے مرحلے میں آلو چِھیل کر ان کے لمبوترے ٹکڑے کرلیں، اور پھر اچھی طرح دھوکے اُن پر ہلکا ہلکا نمک اور آٹا چھڑک کر، تیل میں ڈال کے دھیمی آنچ پر تَل لیں۔ اب ایک ڈِش میں تَلے ہوئے مچھلی کے ٹکڑے رکھیں اور ان کے چاروں اطراف آلوؤں کے قتلے رکھ دیں۔ آخر میں اُنہیں ٹماٹر کے گول قتلوں سے سجا کے کھانے کے لیے پیش کریں۔

Share This:

لذیذ پکوان

  • 21  مارچ ،  2026

’’عیدین‘‘ خوشیوں، محبّتوں اور روایات کا حسین امتزاج ہیں۔

  • 20  مارچ ،  2026

رمضان المبارک کی آج آخری افطاری ہے، تو کیوں نہ اس موقع کو مزید خاص اور یادگار بنایا جائے؟

  • 19  مارچ ،  2026

اگر آپ بھی آج کچھ آسان مگر ذائقے دار بنانے کا سوچ رہے ہیں تو فرائیڈ چکن بوٹی بہترین انتخاب ہے۔

  • 18  مارچ ،  2026

گرم گرم پکوڑے جب چٹنی یا کیچپ کے ساتھ پیش کیے جائیں تو روزہ کھولنے کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔

  • 17  مارچ ،  2026

قیمہ گھوٹالا ایک بہترین اور لذیذ ڈش ہے جو پروٹین سے بھرپور ہونے کے ساتھ آسانی سے تیار بھی ہو جاتی ہے۔

  • 16  مارچ ،  2026

کھجور اور بادام سے تیار کردہ شیک ایک صحت بخش اور مزیدار مشروب ہے۔

  • 15  مارچ ،  2026

ماش کے دہی بڑے افطار کی میز پر ہر عمر کے افراد کو خوشی دے دیتے ہیں۔

  • 13  مارچ ،  2026

حلیم ایک ایسی ڈش ہے جو ذائقے اور غذائیت دونوں کے لحاظ سے خاص اہمیت رکھتی ہے۔

  • 12  مارچ ،  2026

گرمیوں میں لسی کا استعمال ازل سے کیا جاتا ہے۔

  • 11  مارچ ،  2026

آج پیش ہے ایک سادہ مگر لذیذ ہاٹ سوس کی ترکیب۔

  • 10  مارچ ،  2026

صحیح کھانے اور پینے کا انتخاب ایک اہم ترین چیز ہے جس کی اہمیت رمضان المبارک میں اور زیادہ بڑھ جاتی ہے۔

  • 09  مارچ ،  2026

افطاری میں کچھ نیا اور غذائیت سے بھرپور شامل کرنا چاہتے ہیں تو کھجور کے رول ایک بہترین انتخاب ہیں۔

  • 07  مارچ ،  2026

رمضان المبارک میں افطار کے بعد ڈنر کے لیے اگر کوئی مزیدار اور خوشبودار ڈش بنائی جائے تو دسترخوان کی رونق دوبالا ہو جاتی...

  • 06  مارچ ،  2026

رمضان المبارک میں افطاری کے وقت دسترخوان مختلف لذیذ اور منفرد پکوانوں سے سج جاتا ہے۔

  • 05  مارچ ،  2026

ہر کوئی اپنی خواہشات کے مطابق افطاری کا اہتمام کرتا ہے۔

  • 04  مارچ ،  2026

اگر آپ سحری میں کچھ ایسا بنانا چاہتے ہیں جو لذیذ بھی ہو، پیٹ بھرنے والا بھی تو چپلی کباب ایک بہترین انتخاب ہے۔

  • 03  مارچ ،  2026

اس بابرکت مہینے میں افطار دسترخوان کی رونق بڑھانے کے لیے ہر گھر میں نت نئے اور لذیذ کھانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

  • 03  مارچ ،  2026

اسٹرابیری شیک نہ صرف رنگت میں دلکش ہے بلکہ اس کی مٹھاس اور کریمی ٹیکسچر ہر عمر کے افراد کو پسند آتا ہے۔

  • 02  مارچ ،  2026

آج افطاری کے بعد کھانے میں سرو کریں بیف پنیر بریانی۔

  • 01  مارچ ،  2026

رمضان المبارک میں افطار کے بعد میٹھا کھانے کی روایت خاص اہمیت رکھتی ہے۔