رمضان المبارک کی لذیذ افطاری: ماش کے دہی بڑے
- 15 مارچ ، 2026
- Web Desk
- لذیذ پکوان
رمضان المبارک میں افطاری کے وقت روزہ داروں کے لیے ہلکی پھلکی اور مزیدار ڈشیں پیش کرنا خاص اہمیت رکھتی ہیں۔ ایسے میں ماش کی دال کے دہی بڑے ایک بہترین انتخاب ہیں، جو خوش ذائقہ، مصالحے دار اور تازگی بخش کے ساتھ افطاری کی کمی کو پورا کرتے ہیں۔
نرم، میٹھی املی کی چٹنی اور تازہ ہرے دھنیا کے امتزاج کے ساتھ، افطار کی میز پر ہر عمر کے افراد کو خوشی دے دیتے ہیں۔
اجزاء: ماش کی دال ڈیڑھ کپ، نمک حسبِ ذائقہ، تیل فرائی کے لیے، دہی ایک کلو، املی کی میٹھی چٹنی حسبِ ضرورت، ناریل پسا ہو، ہرا دھنیا آدھی گڈی باریک کٹا ہوا، نمک ایک چائے کا چمچہ، لال مر چ ایک چائے کا چمچہ،چاٹ مصالحہ ایک کھانے کا چمچہ، بگھار کے لیے تیل دو کھانے کے چمچے، رائی ایک کھانے کا چمچہ،کڑی پتے چند عدد۔
ترکیب: ماش کی دال کو دو سے تین گھنٹے کے لیے بھگو دیں، پھر اس کا پانی نکال کر پیس لیں، دال بالکل باریک نہ ہو تھوڑی سی دانے دار رہنی چاہیے، اب اس میں نمک ملا دیں، پھر کڑھائی میں تیل گرم کرکے بڑے بڑے پکوڑے بالکل ہلکے ہاتھ سے ڈال کر فرائی کرلیں۔ جب گولڈن ہوجائیں تو نکال کر کھلے برتن میں پانی میں ڈالتے جائیں، اس کے بعد دہی میں صرف چینی ڈال کر پھینٹ لیں۔
ایک ڈش لیں اور پکوڑوں کو دونوں ہاتھ سے ہلکا ہلکا دبا کر پانی نچوڑ لیں۔ اس کے بعد ڈش میں یہ پکوڑے رکھیں اور اوپر سے دہی ڈال دیں پھر اس پر املی کی چٹنی ناریل، نمک، لال مرچ، چاٹ مسالہ، بگھار اور ہرا دھنیا ڈال کر سرو کریں۔مزیدار ماش کے دہی بڑے تیار ہے۔
لذیذ پکوان
عید الفطر کا دستر خوان لذیذ شیر خُرمے سے سجائیں
- 21 مارچ ، 2026
’’عیدین‘‘ خوشیوں، محبّتوں اور روایات کا حسین امتزاج ہیں۔
رمضان کی آخری افطاری کو بنائیں خاص مزیدار چائنیز سموسے سے
- 20 مارچ ، 2026
رمضان المبارک کی آج آخری افطاری ہے، تو کیوں نہ اس موقع کو مزید خاص اور یادگار بنایا جائے؟
آج افطاری میں بنائیں کراری اور مزیدار فرائیڈ چکن بوٹی
- 19 مارچ ، 2026
اگر آپ بھی آج کچھ آسان مگر ذائقے دار بنانے کا سوچ رہے ہیں تو فرائیڈ چکن بوٹی بہترین انتخاب ہے۔
افطاری کی رونق بڑھائیں سبزی کے پکوڑوں سے
- 18 مارچ ، 2026
گرم گرم پکوڑے جب چٹنی یا کیچپ کے ساتھ پیش کیے جائیں تو روزہ کھولنے کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔
رمضان سحری اسپیشل: مزیدار قیمہ گھوٹالا
- 17 مارچ ، 2026
قیمہ گھوٹالا ایک بہترین اور لذیذ ڈش ہے جو پروٹین سے بھرپور ہونے کے ساتھ آسانی سے تیار بھی ہو جاتی ہے۔
رمضان المبارک میں توانائی بحال کرنے کیلئے کھجور، بادام شیک بہترین مشروب
- 16 مارچ ، 2026
کھجور اور بادام سے تیار کردہ شیک ایک صحت بخش اور مزیدار مشروب ہے۔
افطار میں لذیذ فش اینڈ چپس کا انتخاب
- 14 مارچ ، 2026
فش اینڈ چپس یقیناً آپ کے دسترخوان کی شان بڑھا دے گا۔
رمضان المبارک کی افطاری میں بنائیں لذیذ حلیم
- 13 مارچ ، 2026
حلیم ایک ایسی ڈش ہے جو ذائقے اور غذائیت دونوں کے لحاظ سے خاص اہمیت رکھتی ہے۔
رمضان اور گرمی کا بہترین ساتھی: ٹھنڈی لسی کی مزیدار تراکیب
- 12 مارچ ، 2026
گرمیوں میں لسی کا استعمال ازل سے کیا جاتا ہے۔
افطار میں سموسوں کا ذائقہ دوبالا کرنے والی مزیدار ہاٹ سوس
- 11 مارچ ، 2026
آج پیش ہے ایک سادہ مگر لذیذ ہاٹ سوس کی ترکیب۔
رمضان میں توانائی اور صحت کیلئے بہترین مشروبات
- 10 مارچ ، 2026
صحیح کھانے اور پینے کا انتخاب ایک اہم ترین چیز ہے جس کی اہمیت رمضان المبارک میں اور زیادہ بڑھ جاتی ہے۔
رمضان میں توانائی بخش اور لذیذ کھجور کے رول
- 09 مارچ ، 2026
افطاری میں کچھ نیا اور غذائیت سے بھرپور شامل کرنا چاہتے ہیں تو کھجور کے رول ایک بہترین انتخاب ہیں۔
آج افطار ڈنر میں بنائیں مزیدار چکن وائٹ قورمہ
- 07 مارچ ، 2026
رمضان المبارک میں افطار کے بعد ڈنر کے لیے اگر کوئی مزیدار اور خوشبودار ڈش بنائی جائے تو دسترخوان کی رونق دوبالا ہو جاتی...
افطاری کیلئے آسان اور لذیذ ریسپی: چکن ہنی ونگز
- 06 مارچ ، 2026
رمضان المبارک میں افطاری کے وقت دسترخوان مختلف لذیذ اور منفرد پکوانوں سے سج جاتا ہے۔
افطاری کو مزید ذائقہ دار بنائیں، گھر پر بنائیں مزیدار راج کچوری
- 05 مارچ ، 2026
ہر کوئی اپنی خواہشات کے مطابق افطاری کا اہتمام کرتا ہے۔
آج سحری کیلئے بنائیں مزیدار چپلی کباب گرما گرم نان کے ساتھ
- 04 مارچ ، 2026
اگر آپ سحری میں کچھ ایسا بنانا چاہتے ہیں جو لذیذ بھی ہو، پیٹ بھرنے والا بھی تو چپلی کباب ایک بہترین انتخاب ہے۔
رمضان اسپیشل: ڈرائی چکن چلی وِد چائنیز رائس افطار کا لذیذ انتخاب
- 03 مارچ ، 2026
اس بابرکت مہینے میں افطار دسترخوان کی رونق بڑھانے کے لیے ہر گھر میں نت نئے اور لذیذ کھانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
افطار ڈرنک: ٹھنڈا ٹھنڈا اسٹرابیری شیک
- 03 مارچ ، 2026
اسٹرابیری شیک نہ صرف رنگت میں دلکش ہے بلکہ اس کی مٹھاس اور کریمی ٹیکسچر ہر عمر کے افراد کو پسند آتا ہے۔
رمضان المبارک کی افطاری کیلئے خصوصی ڈش: بیف پنیر بریانی
- 02 مارچ ، 2026
آج افطاری کے بعد کھانے میں سرو کریں بیف پنیر بریانی۔
رمضان المبارک کی میٹھی سوغات: مزے دار کھیر
- 01 مارچ ، 2026
رمضان المبارک میں افطار کے بعد میٹھا کھانے کی روایت خاص اہمیت رکھتی ہے۔