قے ہوجانے کی صورت میں روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں ؟
- 26 فروری ، 2026
- Web Desk
- شرعی مسائل کا حل
سوال: قے ہوجانے کی صورت میں روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟
جواب: خود بخود بلا اختیار قے ہوجانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، چاہے منہ بھر ہو یا کم ہو۔ قصداً (جان بوجھ کر) قے کرنے سے اگر منہ بھر ہو تو بالاتفاق روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔ تنویر الابصار مع الدرالمختار میں ہے: ترجمہ:’’ اگر بلااختیار قے ہوگئی اور حلق میں نہ لوٹی تو مطلقاً روزہ نہیں ٹوٹے گا خواہ منہ بھر ہو یا منہ بھر نہ ہو ‘‘۔
مزید لکھتے ہیں: ترجمہ:’’ اور اگر قصداً (جان بوجھ کر) قے کی یعنی یہ اپنا روزے دار ہونا یاد تھا، تو اگر منہ بھر ہے تو اس پر اجماع ہے روزہ ٹوٹ گیا اور اگرمنہ بھر سے کم ہے تو روزہ نہیں ٹوٹا اور صحیح مذہب کے مطابق منہ بھر سے کم میں نہیں ٹوٹتا ،( جلد3،ص: 349 تا 352)‘‘۔
علامہ نظام الدین رحمہ اللہ تعالیٰ لکھتے ہیں: ترجمہ:’’قے کے یہ احکام اس وقت ہیں جب قے میں کھانا یا صفراء یا خون آئے، اگر بلغم آیا تو روزہ نہیں ٹوتا ‘‘۔(فتاویٰ عالمگیری ، جلد 1 ، ص: 204 )
ترجمہ:’’ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺنے فرمایا: جس نے بے اختیارقے کی، اُس پر قضا نہیں اور جس نے قصداً قے کی، اُس پر روزے کی قضا ہے ،(سُنن ترمذی :720)‘‘۔
شرعی مسائل کا حل
عید کی جماعت میں غلطیاں
- 21 مارچ ، 2026
عیدالفطر کی نماز کی دوسری رکعت میں تین تکبیرات کہنے کے بعد چوتھی تکبیر پر رکوع میں جانا ہوتا ہے۔
عید کے موقع پر مبارک باد دینے اور گلے ملنے کا کسی حدیث میں ذکر ہے؟
- 20 مارچ ، 2026
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا تفصیلی جواب۔۔۔
سونا چاندی اور نقدی کی زکوٰۃ کے بعض احکام
- 18 مارچ ، 2026
سونے کے زیورات میں موجود کھوٹ اور پالش زکوٰۃ کے حساب میں کل وزن میں شامل کی جائے گی؟
اسپتال میں نادار بچوں کا زکوٰۃ سے علاج
- 17 مارچ ، 2026
بچوں کا ایک اسپتال ہے، جس میں باقاعدہ زکوٰۃ، صدقات کے علیحدہ علیحدہ اکاؤنٹ ہیں۔
کیا زکوٰۃ کی رقم سے مشین خرید کر ہسپتال کو دی جاسکتی ہے؟
- 16 مارچ ، 2026
مفتی منیب الرحمٰن کا جواب۔۔۔
صدقۂ فطر کس پر لازم ہے اور اس کی مقدار کیا ہے؟
- 14 مارچ ، 2026
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا تفصیلی جواب۔۔۔
کیا اعتکاف کے دوران ضرورت کے تحت باہر نکلا جاسکتا ہے؟
- 13 مارچ ، 2026
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب ۔۔۔
حالتِ اعتکاف میں بچوں کو قرآن کریم پڑھانا کیسا ہے؟
- 12 مارچ ، 2026
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کوق جواب۔۔۔
کیا مسجد کا فنڈ عملے کو سہولت کیلئے فراہم کیا جاسکتا ہے؟
- 10 مارچ ، 2026
مفتی منیب الرحمٰن کا شعری جواب ۔۔۔۔
نماز میں خيالات کا آنا کیسا ہے، اکثر خيالات آتے رہتے ہیں؟
- 08 مارچ ، 2026
نماز میں خیالات سے بچنے کے لیے ان باتوں کا اہتمام کیجیے۔۔۔
سودا منسوخ ہونے کی صورت میں بیعانہ کی رقم پر زکوٰۃ کا حکم
- 07 مارچ ، 2026
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا مفصل جواب۔
زکوٰۃ کے نصاب کی وضاحت اور واجب الادا زکوٰۃ معلوم کرنے کا طریقہ
- 06 مارچ ، 2026
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب
کیا سال کے آخر میں حاصل ہونے والے مال پر زکوٰۃ لاگو ہوگی؟
- 05 مارچ ، 2026
میں نے اپنا مکان فروخت کردیا ہے اور مکان کی رقم رمضان سے 15دن پہلے ملی ہے۔
مرحوم والدین کی طرف سے صدقۃ الفطر ادا کرسکتے ہیں؟
- 04 مارچ ، 2026
رمضان کے مسائل سے متعلق مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب۔
کیا فطرانہ کی رقم مسجد کی تعمیر میں دے سکتے ہیں؟
- 04 مارچ ، 2026
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب۔
عورت کو دن کے درمیان حیض ہوجائے تو روزہ قائم رہے گا؟
- 03 مارچ ، 2026
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا شرعی جواب۔