اس رمضان کو زندگی بدل دینے والا بنائیں
- 25 فروری ، 2026
- Web Desk
- اسلامی مضامین
آسیہ عمران
رمضان المبارک صرف روزہ اور تراویح کا نام نہیں بلکہ عقیدہ، عبادت، معاملات، معاش اور طرزِ زندگی کو درست کرنے کا مہینہ ہے۔ اس بابرکت مہینے سے بھر پور استفادہ کے لیے عمل کی سطح پر تیاری کریں، تا کہ رمضان کے بابرکت دن اور قیمتی ترین لمحات محض گزر نہ جائیں بلکہ زندگی میں حقیقی تبدیلی کے پیامبر ہوں۔ دورۂ قر آن یا فہم القرآن میں شرکت کو یقینی بنائیں ،تا کہ قرآن سے تعلق فہم، تدبر اور عمل تک پہنچے۔
اسی طرح دعاؤں کی باقاعدہ ڈائری تیار کریں، جس میں اپنے، اپنی اولاد، امتِ مسلمہ، ملک و ملت اور پوری انسانیت کے لیے دعائیں تحریر ہوں، جنہیں دورانِ رمضان تسلسل سے مانگا جا سکے۔ آج کا دور فتنوں کا دور ہے۔ اگرچہ شر بڑھ رہا ہے، مگر یہی حالات اس بات کی علامت بھی ہیں کہ اسلام کی نشاۃِ ثانیہ قریب ہے۔
اس لیے خود کو، اپنی اولاد اور متعلقین کو فکری، ایمانی اور اخلاقی لحاظ سے تیار کریں۔ فتنوں سے بچاؤ کی مسنون دعاؤں، نبوی طریقوں اور دینی رہنمائی حاصل کریں اور ان پر غور و فکر بھی کریں۔ رمضان میں زندگی کے ہر پہلو کا جائزہ لینا، محاسبہ کرنا اور تدبر کرنا ہے۔ ہر وقت باوضو رہنے کی کوشش کریں اور اذکار کا خود کو پابند بنائیں۔
ظاہری پاکی، باطنی پاکی کی راہ ہموار کرتی ہے۔ خدمتِ خلق اور معاشرتی احساس صدقہ، خیرات اور تعاون کو معمول بنائیں۔ غریبوں، محتاجوں اور ضرورت مندوں کا احساس کریں۔ رشتہ داروں سے مل کر غلطیوں کی معافی، تلافی کر لیں۔
گھر میں ایک خصوصی اور پُرسکون جگہ متعین کریں جہاں رمضان میں آسانی سے تلاوت، نماز اور ذکر کیا جا سکے، تاکہ گھر کا ماحول بھی عبادت میں معاون بنے۔ انٹرنیٹ، سوشل میڈیا اور ٹی وی کے غیر ضروری استعمال سے بچیں اور وقت کو قیمتی سمجھیں۔ حقوق العباد کا خیال، ملازمین اور خادموں پر کام کا بوجھ ہلکا کریں، ملاقاتوں اور دعوتوں کو محدود رکھیں۔
روحانی مضبوطی باجماعت نماز، تکبیرِ اولیٰ، کم نیند، قیلولہ، چھوٹی سورتوں کی یادداشت اور بچوں کی دینی تربیت کا اہتمام کریں۔ صحت اور ضبطِ نفس، آور اشیاء چھوڑنے یا کم کرنے کی سنجیدہ کوشش کریں اور سادہ، متوازن غذا اپنائیں۔یہ بات خود کو بار بار یاد دلائیں کہ رمضان بامقصد گزارنا ہے، تاکہ آپ سے متعلقہ لوگ اور آپ کا اپنا شعور اس سبق کو رٹ لے۔
اس رمضان کو زندگی بدل دینے والا بنائیں واضح اور چھوٹے چھوٹے اہداف مقرر کریں جو اس رمضان کو پچھلے رمضانوں سے ممتاز کر دیں اور جو آپ کے نامۂ اعمال میں مستقل نیکی بن جائیں۔ زکوٰۃ، قرض اور دیگر مالی حقوق کی بروقت ادائیگی کا اہتمام کریں۔ ان تمام کوششوں کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے اخلاص، پاکیزگی، قبولیت اور استقامت کی دعا مانگیں۔
اسلامی مضامین
’’عیدالفطر‘‘ اعمال کے جائزے اور عزمِ نو کا دن
- 21 مارچ ، 2026
’’عیدالفطر‘‘ اللّٰہ تعالیٰ کی جانب سے اجر اور مزدوری وصول کرنے کادن ہے۔
رمضان کے بعد زندگی کے شب و روز کیسے گزاریں؟
- 20 مارچ ، 2026
رمضان کا مبارک مہینہ اپنی تمام تر برکتوں، رحمتوں، مغفرتوں، فضیلتوں سعادتوں کے ساتھ آج اختتام پذیر ہو رہا ہے۔
ماہِ رمضان کے بعد معمولاتِ زندگی اور ہماری ذمہ داریاں
- 19 مارچ ، 2026
ماہِ صیام جس کا گیارہ مہینے سے انتظار تھا، وہ آیا اور ہوا کے ایک خوشگوار جھونکے کی مانند ہمیں ہر نعمتِ خداوندی سے سرفراز...
رمضان المبارک جہنم سے نجات کا مہینہ
- 18 مارچ ، 2026
’’رمضان المبارک‘‘ نیکیوں کا موسم بہار، ایک عظیم ماہِ مبارک ہم پر سایہ فگن ہونے والا ہے۔
’’لیلۃُ القَدر‘‘ ربِّ ذُوالجلال کے حضور توبہ ومُناجات اور دعاؤں کی قبولیت کے مقدّس و بابرکت لمحات
- 17 مارچ ، 2026
اس ایک رات میں عبادت کا اجر و ثواب ایک ہزار مہینے کی عبادت و ریاضت سے بڑھ کر ہے۔
شبِ قدر ہزار مہینوں سے بہتر
- 16 مارچ ، 2026
رمضان کے قیمتی اوقات میں سے ایک وقت ہے لیلۃ القدر، مرتبے والی اور عظمت والی رات۔
قرآنِ حکیم اور ہماری زندگی
- 16 مارچ ، 2026
قرآن اللہ کا آخری کلام ہے۔ اللہ نے انسانوں کو جو علم دینا تھا، وہ قرآن کے اندر آخری مرتبہ مکمل شکل میں دے دیا گیا۔
عشرہ نجات کی پرنور، بیش قیمت ساعات اور ہماری غلط ترجیحات
- 15 مارچ ، 2026
احادیثِ مبارکہ کے مطابق ماہِ رمضان کو بنیادی طور پر تین عشروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
الوداع ماہ رمضان الوداع
- 14 مارچ ، 2026
رمضان کریم، ماہِ صیام رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا ماہِ مبارک، اپنی تمام تر رحمتوں اور برکتوں سمیت ہم سے رخصت ہونے کو...
رمضان المبارک کے آخری ایام کی قدر کریں
- 13 مارچ ، 2026
بہت خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں اس ماہِ مبارک میں طاعت و عبادت کا موقع نصیب ہوا۔
اعتکاف کے فضائل و احکام
- 12 مارچ ، 2026
احادیثِ نبویﷺ میں اس پر بے شمار اجر وثواب کی نوید بیان کی گئی ہے
سیدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ: وفاداری و جاں نثاری کا بے مثال نمونہ
- 11 مارچ ، 2026
حضرت علی ؓ امت کی تاسیسی شخصیات اور درخشاں و تابندہ ہستیوں میں سے ایک ہیں۔
حضرت علی ابن ابی طالب ؓ: سیرت و کردار کا روشن اور تاریخ سازباب
- 11 مارچ ، 2026
شیرِیزداں، شاہِ مرداں، سیّدنا علی مرتضیٰؓ نے عہدِ نبویؐ کے غزوات اور جنگی معرکوں میں جرأت و شجاعت کی تاریخ رقم کی۔
اعتکاف: ماہِ صیام کی ایک باعث اجر و فضیلت عبادت
- 10 مارچ ، 2026
الحمد للہ، اب ہم ماہ ِرمضان کے آخری عشرے میں داخل ہورہے ہیں، یہ وہ عشرہ ہے جس کی طاق راتوں میں شب قدر کی تلاش کا حکم ہے۔
حُسنِ سلوک، عفوودرگزر، بُردباری و رواداری کا تاریخ ساز مظہر ’’واقعہ فتحِ مکّہ‘‘
- 09 مارچ ، 2026
ڈاکٹر حافظ محمد ثانینبیِ رحمت، محسنِ انسانیت،سرورِ کائنات، ختمی مرتبت، حضرت محمد ﷺ کی نمایاں ترین خصوصیت، آپ ﷺ کی’’...
قصہ قومِ ثمود اور حضرت صالح علیہ السلام کی اونٹنی کا
- 08 مارچ ، 2026
اور قومِ ثمود کو اللہ نے یوں نیست و نابود کردیا کہ گویا وہاں وہ کبھی آباد ہی نہ تھے۔ ۔
’’غزوہ بدر‘‘ رسولﷺ کی عسکری و دفاعی حکمتِ عملی کا عظیم مظہر
- 07 مارچ ، 2026
یوم الفرقان، غزوۂ بدر اسلامی تاریخ کا عظیم اور تاریخ ساز معرکہ ہے۔
’’یوم الفرقان‘‘ جب اسلام غالب اور کفر مغلوب ہوا
- 07 مارچ ، 2026
یہ معرکہ مشر کین مکّہ کی عبرت ناک شکست اور اہل ایمان کی فتح مبین پر ختم ہوا۔
کاشانہ نبوت کی ملکہ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا
- 07 مارچ ، 2026
آنحضرت ﷺ کی دیگر ازواجِ مطہراتؓ میں ان ساری باتوں کا پورا پورا جواب ہمیں حضرت عائشہ صدیقہ ؓہی کی زندگی میں نظر آتا ہے۔
’’حضرت عائشہ صدیقہ ؓ ‘‘ سیرت و کردار کا بے مثال اور تاریخ سازباب
- 07 مارچ ، 2026
حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ جیسے ہی میں نے ہوش سنبھال کر والد کو دیکھا، انہیں مسلمان پایا۔